میرے پاس تم ہو کے متین صاحب کی بیٹی۔۔۔اپنے اصلی زندگی کے ابو کی دیوانی

image


یوں تو بیٹیوں کو ویسے بھی اپنے باپ سے کچھ زیادہ ہی محبت ہوتی ہے لیکن حرا مانی نے پچھلے دنوں اپنے ابو کی سالگرہ کے موقع پر جب تصاویر لگائیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تو اندازہ ہوا کہ ڈرامہ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ میں دکھائی جانے والی متین صاحب کی بیٹی اصلی زندگی میں بھی اپنے ابا کی دیوانی ہیں۔۔۔

حرا مانی انڈسٹری میں اپنے پہلے بیٹے کی بھی پیدائش کے بعد آئیں۔۔۔کیونکہ انہیں شادی سے پہلے ہی کچھ بننے کا شوق تو تھا لیکن ان کی ہمت کبھی نہیں ہوئی تھی اس فیلڈ میں قدم رکھنے کی۔۔۔شادی سے پہلے بھی حرا گھر بھر کی لاڈلی تھیں کیونکہ وہ ایک ہی بیٹی تھیں اور باقی بھائی تھے۔۔۔ابو کے لئے تو حرا جیسے ایک خزانہ تھیں اور وہ انہیں سنبھال کر رکھتے تھے۔۔۔مانی سے محبت کی شادی کے لئے حرا کو اپنی منگنی بھی ختم کرنی پڑی اور یہ سب کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔لیکن ابو بہت وقت تک حرا سے خفا بھی نا رہ سکے۔۔۔
 

image


ابو کی دیوانی حرا مانی نے ایک پوسٹ سالگرہ سے ایک رات پہلے لگائی جس میں انہوں نے اپنے ابا کی تصاویر اپنے بیٹوں کے ساتھ پوسٹ کیں۔۔۔نانا اور نواسے ایک دوسرے کے ساتھ مستی بھرے پوز بنا رہے تھے اور حرانے ان تصاویر کے ساتھ ایک پوسٹ بھی لکھا تھا ۔۔

جس میں انہوں نے اپنے ابو کو مخاطب کر کے لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو ابو آپ کو۔۔۔اﷲ آپ کو صحت دے اور آپ کا سایہ ہمیشہ ہم سب کے سروں پر سلامت رکھے آمین۔۔۔ہیپی برتھ ڈے ابو میرے سن شائن، میرے گھر کی میرے دل کی رونق، میری آنکھوں کا سکون۔۔۔آج کے دن جن جن کے ابو کی سالگرہ ہیں ان سب کو میری طرف سے ہیپی برتھ ڈے۔۔۔
 

image


ان کے اس پوسٹ کے نیچے کئی شوبز ستاروں نے محبت کا اور پسندیدگی کا اظہار کیا جن میں صنم جنگ، زینب قیوم، واسعہ فاطمہ، حبا علی خان کرن تعبیر، اور دیگر شامل ہیں۔۔۔جبکہ حبا علی خان نے لکھا کہ ہیبی برتھ ڈے انکل۔۔۔میں آپ سے کبھی ملی تو نہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ دنیا کے سب سے بہترین ابو ہیں ۔۔۔اﷲ آپ کو اور آپ کے بچوں کو خوش رکھے۔ آمین

اس کے بعد حرا نے ایک پرانی تصویر اور پوسٹ دوبارہ شئیر کی اپنے ابو کے ساتھ جس میں وہ اور ان کے والد ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔۔۔اور حرا نے انہیں تقریباً انہی الفاظ میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔۔۔
 

image

حرا مانی ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے پسندیدگی کے ساتھ ساتھ عوام کی بہت شدید تنقید کا سامنا بھی کیا اور اکثر و بیشتر ان کی اوور ایکٹنگ اور منہ پھٹ انداز کو لوگ نشانہ بناتے ہی رہتے ہیں۔۔۔خاص طور پر وہ جب بھی رونے دھونے والے کردار کرتی ہیں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ دیپیکا پاڈیکون کی نقل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔۔۔

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں بھی ان کی اینٹری پر لوگوں نے کافی ناپسندیدگی بھی ظاہر کی۔۔۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ حرا ان چند لوگوں میں سے ہیں جو بہت جلدی شہرت کے آسمان تک پہنچے ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: