جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو کیا ہوگا؟

آج ہر پاکستانی ملک کے دگرگوں حالات ،سیاسی انتشار، بدامنی، دہشت گردی، اقتصادی زبو حالی پر خون کے آنسو رو رہا ہے۔ کراچی سے لے کر وزیرستان تک ملک میں آگ لگی ہوئی ہے ،بے گناہ لوگ مر رہے ہیں،لاہور،کراچی، فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بجلی ہے ،گیس ہے نہ روزگار،عوام انتہائی مصیبت زدہ زندگی گزار رہے ہیں ،غریب لوگوں کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے ٹیوشن فیسں نہیں ہیں، کسی کی ماں بیمار ہے تو کسی کا بوڑھا باپ شوگر کا مریض ہے، جوان بہنیں گھروں میں بیٹھی بیٹھی عمر گزار دیتی ہیں، شادی کے لیے جہیز نہیں جبکہ نوجوان بھائیوں کے پاس پیسے نہیں ہیں ،روزگار کے مواقع میسر نہیں۔ اپنے آپ کو عوام کے نمائندے سمجھنے والے جنہوں نے روٹی،کپڑا مکان کا نعرہ لگایا اب عوام کا خون چوس رہے ہیں، اقتدار میں آتے ہی عوام کو بھلا دیا گیا ،ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ایٹمی صلاحیت کی حامل قوم ذلت و پستی میں چلی جائے گی کہ امریکی درندے ہمارے گھروں ،ہماری سڑکوں پر آکر ہمیں سرعام گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مزنگ چونگی شہر لاہور کے مصروف چوراہے پر دن دہاڑے تین بے گناہوں کے لاشے گرے،زمین پر خون بہا مگر قاتل کوامریکہ کے غلام حکمرانوں نے قومی خزانے سے دیت دے کر رہا کر دیا گیا،قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ موجودہ حکومت نے اپنے ہی عوام پر امریکہ سے بمباری کرائی، ڈرون حملے اسی کی اجازت سے ہورہے ہیں۔ پورے نظام زندگی کی باگ دوڑ باطل پرستوں، فساق اور فجار ، گمراہ اور خدا سے پھرے ہوئے لوگوں ،باغیوں کے پاس ہونے کی وجہ سے ہمارے ملک میں فساد شروع ہوچکا ہے۔ قوم نفسیاتی کرب سے گزر رہی ہے اور کسی مسیحا کی تلاش میں ہے۔ ۔شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری عروج پر ہے،تاجروں سے کہا جارہا ہے کہ بھتہ دو ورنہ ہم تمیں چن چن کر قتل کریں گے، چن چن کر بے گناہ لوگوں کو ان کی دکانوں پر، کام کرنے ہوئے مزدوروں کو قتل کیا جارہا ہے، ہر روز یہ خون پانی کی بہہ رہا ہے ایوان صدر، ایوان وزیر اعلیٰ ، گورنر ہاﺅس سارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پھر بھی حکومت کر رہے ہیں۔حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔ دوسری جانب عوام بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ سوال یہ پید ہوتا ہے کہ آخر کب تک حالات ایسے رہیں گے،آخر کب تک پاکستانی عوام بھوکے ،پیاسے، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے اور ڈرون حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مرتے رہیں گے؟ کیا یہ غیر منصافہ، ظالمانہ نظام بد ل نہیں سکتا؟ کیا ملک کے 18کروڑ عوام تبدیلی نہیں لاسکتے،کیا عوام میں اتنی بھی طاقت نہیں کہ اپنی مرضی سے اپنے حقیقی نمائندوں کو چن سکیں؟ حقیقت یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے یہ ملک اس لیے نہیں بنایا تھا کہ یہاں لوگوں سے اپنی مرضی سے جینے کا حق چھین لیا جائے، ان کی آزادیاں سلب کی جائیں، خلق خدا کو معاشی شکنجوں میں کسا جائے ، ان پر ڈرون حملے کر کے زندگی کا چراغ گل کردیا جائے۔یہ ہے پاکستان کی موجودہ صورتحال جس سے عوام گزر رہے ہیں، انتہائی سخت اور مایوس کن حالات ہیں لیکن مایوسی اور دہشت گردی کے اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اگر امید کی کوئی کرن دکھائی دیتی ہے تو وہ پاکستانی کی جماعت اسلامی ہے جس کی سیاست با مقصد، جس کے پاس قیادت باصلاحیت، باکردار، بے خوف اور نڈر ہے جو ڈنکے کی چوٹ پر کھل کر امریکہ کو للکارتی ہے۔ جماعت اسلامی دنیا کی بہترین تنظیم ہے یہ پاکستان کے مسلمانوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے جو ان کے دکھ درد کو سمجھتی ہے جو ان کے تمام مسائل کا حل جانتی ہے۔ اس وقت جماعت اسلامی تن تنہا معاشرے کے تمام طبقوں کو جگانے کے لیے بیداری عوام مہم چلارہی ہے، قوم کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے جنجھوڑ رہی ہے ۔ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان کی امین، مولانا مودودی اور علامہ اقبال کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تگ ودو کر رہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری، اصول پسند اور نظریاتی جماعت ہے جو پاکستان میں دعوت الی اللہ کی طرف بلا تی اور اپنی زندگیوں کو اسلام کے رنگ میں رنگنے کے لےے تگ و دو کررہی ہے تا کہ ہم جہنم سے بچ جائیں اور جنت میں داخل کر دئے جائیں۔جماعت اسلامی کی سیاست عامتہ الناس کی خیر وبھلائی کی سیاست ہے،ہم اس ملک کو فلاحی، جمہوری اسلامی ریاست میں بدلنا چاہتے ہیں ،خوشحالی اور ترقی اسلام پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہے۔ آئیں ہمارا ساتھ دیں، جماعت کے پروگرامات میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے اہل خانہ کو بھی شریکہ کرائیں، جماعت کے پاس نوجوانوں، بچوں، خواتین و مرد حضرات کے سامنے پیش کرنے کے لیے بہت ہی اچھا، جامع اور تعمیر ی پروگرام ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو۔

جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو کیا ہوگا؟
جماعت اسلامی کے پاس پاکستانی قوم کو دینے کے لےے سب سے اچھی، باکردار،پڑھی لکھی، ایماندار ،دیانتدار قیادت موجود ہے جو کہ ملکی مسائل کا بہترین حل جانتی ہے ،جماعت اسلامی کی لیڈرشپ ایک نڈر لیڈرشپ ہے، یہ طوفانوں سے لڑنے کا حوصلہ رکھتی ہے ،اس وقت پاکستانی کی کوئی بھی سیاسی پارٹی امریکہ کیخلاف کھل کر بات نہیں کرتی ،نہ تو پیپلز پارٹی میں یہ سکت ہے کہ امریکہ کی مخالفت مول لے اور نہ ہی مسلم لیگی دھڑے ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکے۔جماعت اسلامی کی سیاست عوام کی بھلائی کی سیاست ہے، جماعت اس ملک کے عوام کی تقدیر بدل دینا چاہتی ہے، زرعی خوشحالی کو عام کرنا اور بیرونی دنیا میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانا جماعت کا پروگرام ہے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر تمام محروم طبقوں کو رلیف دے گی،امن وامان کو بحال کر کے دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے قلع قمع کردیں گے، ملک میں بہترین تعلیمی اداروں کے جال کو پھیلا کر 100%شرح خواندگی کے ہدف کو عملی جامہ پہنائیں گے، روزگار کے وسیع مواقع اور پڑھے لکھے بچے اور بچیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے انہیں جائز مہیا کریں گے۔ جماعت اسلامی قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کو عملی جامہ پہناکر ملک کو اسلامی ،فلاحی اور جمہوری ریاست بنائیں گے۔ آﺅ لوگوں جماعت کا ساتھ دو ، پاکستان کو مضبوط سے مظبوط تر اور خوشحال بناﺅ۔۔ آﺅ لوگوں! جماعت اسلامی میں آکر دیکھو، دین و دنیا کی بھلائیاں سمیٹو، جماعت کی سیاست تمام گروہی مسالک سے ہٹ کر ہے، ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر کے مصداق جماعت دعوت الی اللہ کی طرف بلا تی ہے، نفرتوں کو ختم کرنے اور محبتوں کو عام کرنے کے لیے معاشرے میں تربیتی پروگراموں کے کلچر کو عام کیے ہوئے ہے۔ یہاں پر آپ کو ملک و قوم کی خاطر جدوجہد کرنے والی، اسلام کا درد رکھنے والی صالح اور پاک قیادت ملے گی۔

جماعت اسلامی کے دعوت کے تین نکات:
اپنی پوری زندگی میں اللہ کی بندگی اور انبیاء علیہم السلام کی پیروی اختیار کرو۔
دورنگی اور منافقت چھوڑ دو۔اللہ کی بندگی کے ساتھ دوسری بندگیاں جمع نہ کرو۔
خدا سے پھرے ہوئے لوگوں کو دنیا کی رہنمائی اور فرمانروائی کے منصب سے ہٹا دو اور انسانی زندگی کے معاملات کی باگ ڈور مومنین صالحین کے ہاتھ میں دو تاکہ زندگی کی گاڑی ٹھیک ٹھیک اللہ کی بندگی کے راستے پر چل پڑے۔

جماعت اسلامی امن ومحبت اور اخوت کی بستی ہے جو کہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر بندوں کے رب کی غلامی میں دے کر انہیں جنت کا مستحق ٹھرانا چاہتی ہے، جماعت دین و دنیا کی بھلائیوں کا حسین امتزاج ہے۔ یہ ایک صالح اجتماعیت ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ملک میں بابرکت اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ گزشتہ 64 سال سے چوروں اور لٹیروں نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر جعلی ڈگریوں والے جعلی ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں اور پاکستان کی عزت و وقار کو نیلام کرنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں ۔ کرپشن اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کے لیے نظام بچانے کی بات کی جاتی ہے ۔ زرداری نے پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کو امریکہ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ذریعے امریکہ نے پاکستان کے ہاتھوں میں غلامی کی ہتھکڑیاں اور پاﺅں میں بیڑیاں ڈال رکھی ہیں ۔قرضوں سے ملک میں کبھی خوشحالی نہیں آ سکتی۔ قرضے پاکستان کی خوشحالی کے لیے نہیں ذاتی تجوریاں بھرنے کے لیے لیے جاتے ہیں ۔ اڑھائی سو ڈرون حملوں پر سوئی رہنے والی آئی ایس آئی اب مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ امریکہ نہتے افغانوں کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستان میں بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹوں کے ذریعے انتشار پھیلا کر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ قوم کو اپنی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے اب محب وطن قوتوں کا ساتھ دینا ہو گا ۔ جماعت اسلامی قیام پاکستان سے اب تک ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی طویل اور لازوال تاریخ رقم کر چکی ہے ۔ جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں اور عوام کو محرومیوں سے نکال سکتی ہے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کا دامن ہر طرح کی کرپشن اور لوٹ مار سے پاک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے اندر اٹھنے والی بیداری کی لہر دنیا میں امریکی پالیسیوں کے خلاف اظہار نفرت ہے اور ہر جگہ امریکی غلام عوام کے عتاب کا شکار ہو رہے ہیں ۔ سید منو ر حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے لاکھوں لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے اور کروڑوں لوگو ں کو ہمنوا بنانے کے لیے ممبر سازی مہم شروع کر دی ہے ۔ اب پاکستان کو شاندار اسلامی انقلاب کی منزل سے کوئی دور نہیں رکھ سکتا۔ فوج اور حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کا شکار کیا۔ بدامنی ، ٹارگٹ کلنگ ، مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے سینکڑوں کارخانے بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں اور ان کے گھر وں کے چولہے بجھ گئے ہیں ۔ لوگ فاقوں سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں لیکن حکمران امریکی غلامی میں ایک دوسرے کو مات دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

جماعت اسلامی کوووٹ دیں
اگر آپ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے تو اس ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کو عملی تعبیر مل جائے گی۔جماعت اقتدار میں آکر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردے گی، مسئلہ کشمیر جماعت اسلامی کے دور حکومت میں ہی حل ہوگا، پانی کے بڑ ے ڈیمز کی تعمیر جماعت اسلامی ہی کرے گی، امریکہ اور اس کے حواری یہاں سے بھاگ جائیں گے، سودی نظام کا خاتمہ، بم دھماکے ، ڈرون حملے ، خودکش حملے جماعت اسلامی عوام کی طاقت سے روکے گی،صنعتکاروں، مزدوروں کے اوقات کم کر کے ان کی اجرتوں میں اضافہ ہوگا، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے چاہے پھر وہ کھیلوں کا میدان ہے ، کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا معاملہ ہو، ہر جگہ پاکستان کا نام ہوگا، امن و امان ہوگا، چوری ،سینہ زوری، قتل و غارت کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔جماعت اسلامی تھانوں، کچہری اور عدالتوں کے نظام کو درست کردے گی، لوگوں کے تنازعات کے فیصلے سالوں میں نہیں دنوں میں ہونا شروع ہونگے،سستا اور فوری انصاف ہوگا جبکہ تعلیم، صحت اور روزگار کی مفت سہولیات فراہم کریں گے۔آئیے پاکستان کی سب سے بڑی اور جمہوری پارٹی جو ہر قسم کے فرقہ واریت ، تنگ نظری اور تعصب سے پاک تحریک ہے ، یہاں پر کوئی شخصی یا موروثی سیاست نہیں بلکہ جمہوری طریقے سے لائق افراد ہی آگے آتے ہیں اور جماعت کی قیادت کرتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اے این پی اور دیگر پارٹیاں شخصیات کے ارد گرد ہی گھومتی ہیں ،دیگر لوگوں کو وہاں قیادت کرنے کا کوئی حق نہیں دیا جاتا لیکن جماعت اسلامی میں ایسا بالکل نہیں ہے،یہاں پر باقائدہ جمہوری طریقے سے انتخابات ہوتے ہیں اور قیادت کا انتخاب کیا جاتاہے۔جماعت اسلامی غریبوں ،کسانوں، نوجوانوں، اساتذہ،وکلا، مزدوروں ملک کے ہر طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔آپ اس پر اعتماد کریں اور اپنا قیمتی ووٹ جو کہ ملک کی قسمت بدل دینے اہم کردار ادا کرتا ہے کو نا اہل لوگوں، جعلی ڈگری والوں، آٹا اور بجلی چوروں، دہشت گرد امریکہ کا ساتھ دینے والوں کو دے کر ضائع نہ کریں، آئیں جماعت کا ساتھ دیں اور مصر، تیونس، لبیا، الجزائر کے عوام کی طرح پاکستان میں تبدیلی لے آئیں بہت ہوچکا ہم نے اس ملک کو نقصان پہنچایا اب تعمیر نو کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔
Shabbir Ahmed
About the Author: Shabbir Ahmed Read More Articles by Shabbir Ahmed: 7 Articles with 17767 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.