ہماری ویب رائٹرز کلب کی مجلس ِ منتظمہ کا اجلاس

image


تحریر وترتیب۔۔۔خواجہ مصدق رفیق: کوآرڈینیٹر

ہماری ویب رائیٹرز کلب کی مجلس ِ منتظمہ کا اجلاس ہماری ویب کے آفس بمقام پارک ایونیو،شاہراہ فیصل میں 20دسمبر 2019ء منعقد ہوا۔ یہ اجلاس سالِ موجودہ کا اختتامی اجلاس تھا۔ اجلاس میں کلب کے کلیدی عہدیداران نے شرکت کی۔

ہماری ویب کے سی ای او جناب ابرار احمد صاحب جو ہماری ویب رائیٹرزکلب کے چئیرمین بھی ہیں نے اراکین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ہماری ویب علمی مواد کی ڈیجیٹل فارم میں فروغ میں پہلے سے زیادہ بڑھ کر خدمات انجام دے رہی ہے۔ لکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب لوگ فیس بک پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں ، اس کی اہمیت کے پیش نظر ہماری ویب نے بھی اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لکھنے والوں کو کسی بھی مضمون یا کالم کے عنوان پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، ٹائیٹل جس قدر پر کشش ہوگا ، ریڈر کی توجہ کا مرکز بھی بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ویب نے qualityپر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔ ہماری خواہش اور کوشش بہتر سے بہتر لکھنے والے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
 

image


انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ویب بعض لکھاریوں کو مخصوص موضوعات بھی تفویض کرتی ہے جن پر وہ لکھتے ہیں اور ہماری ویب کی ٹیم اس کا جائزہ لینے کے بعد اس کی اشاعت کا فیصلہ کرتی ہے۔ بعض موضوعات اس نوعیت کے سامنے آجاتے ہیں کہ جن پر لکھنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے ہماری ویب کے مضامین اور کالم کو وزٹ کرنے والوں کی تعداد کا ذکر بھی کیا جو لاکھوں میں پہنچ جاتی ہے۔

ہماری ویب رائیٹرز کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اراکین کو خوش آمدید کہا اور کلب کی سرگرمیو ں میں مستقل مزاجی سے حصہ لینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ویب رائیٹرز کلب کی جانب سے علمی و ادبی سرگرمیوں جس باقاعدگی سے ہونی چاہیں وہ نہیں ہو پا رہیں جس پر افسوس اور معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے ہماری ویب رائیٹرز کلب کے چئیرمین ابرار احمد صاحب کی باتوں سے اتفاق کیا ، ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر لوگوں توجہ زیادہ ہوگئی ہے، وہ کسی بھی ویب سائٹ پر کالم پڑھنے کے بجائے فیس بک پر موجود مواد پر نظر دوڑانا زیادہ پسند کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فیس پر پوسٹ زیادہ لائک اور کمنٹس حاصل کرتی ہیں۔
 

image


انہوں نے کہا کہ سال ِ موجودہ اختتام پزیر ہورہا ہے، یہ سال سیاسی اعتبار سے بہت فعال رہا، بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے، ہماری ویب رائیٹرز کلب نے اس سال کئی پروگرام منعقد کئے اب ہم انشاء اﷲ نئے سال میں داخل ہوں گے اور کوشش کریں گے کہ ہماری ویب رائیٹرزکلب کی سرگرمیوں میں تیزی لاسکیں۔

ہماری ویب رائیٹرزکلب کے سیکریٹری جنرل جناب عطا محمد تبسم نے کلب کی کارگزاری کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چند روز قبل ہم نے جو پروگرام تشکیل دیا تھا وہ چند وجوہات کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہماری ویب رائیٹرزکلب کی جانب سے کلب کے صدر جناب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کے علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ایک پروگرام آئندہ سال کے آغاز میں منعقد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا عنوان ہوگا ’’ایک شا م ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کے ساتھ‘‘۔ اراکین نے سیکریٹری جنرل کی تجویز کو سراہا اور اس کے لیے 17 جنوری 2020ء کی تاریخ اور جگہ کا بھی تعین کیا۔

ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ خالد زاہد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ انہوں نے اجلاس میں کی جانے والی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے ہماری ویب رائیٹرز کلب کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی سفارش کی۔
 

image


اجلاس میں موجود دیگر اراکین نے بھی گفتگو میں حصہ لیا جن میں جناب ڈاکٹر شبیر احمد خورشید، محمد اعظم عظیم اعظم، محمد ارشد قریشی، سعید اﷲ سعید اور خواجہ مصدق رفیق شامل تھے۔ نماز مغرب کا وقفہ کیا گیا، نماز مغرب کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا اور کلب کو فعال بنانے کی مختلف تجاویز پر سیر حاصل گفتگو کے بعد اختتام کو پہنچا ۔

YOU MAY ALSO LIKE: