ہماری ویب رائٹرز کلب کے زیرِ اہتمام شامِ آگہی کا انعقاد٬ ویڈیو اور تصاویر

image


گزشتہ روز پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول آن لائن ویب سائٹ کی جانب سے قائم کردہ ہماری ویب رائٹرز کلب کے زیر ِ اہتمام کراچی کے فاران کلب میں “ شامِ آگہی “ کے نام سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ہماری ویب کی جانب سے یہ تقریب معروف مصنف، کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کے اعزاز میں کئی گئی-
 

image


اس تقریب میں مختلف کالم نگاروں نے معروف مصنف، کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کی علمی و ادبی زندگی پر روشنی ڈالی اور انہیں ادب کی دنیا کی قابلِ قدر اور قابلِ تقلید شخصیت قرار دیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور تلاوت کی سعادت ڈاکٹر ظہور احمد دانش کو حاصل ہوئی۔ نظامت کے فرائض عطا محمد تبسم اور ارشد قریشی نے انجام دیے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی معروف افسانہ نگار محترمہ ڈاکٹر تنویر انور خان صاحبہ نے ڈاکٹر صمدانی صاحب کی علمی و ادبی سفر پر سیر حاصل گفتگو کی ۔
 

image


اس موقع پر آسڑیلیا میں مقیم ادبی شخصیت محترم افضل رضوی صاحب کا ڈاکٹر صمدانی صاحب کے اعزاز میں ارسال کردہ مضمون ارشد قریشی نے پڑھ کر سنایا۔ جن شخصیات نے پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کی علمی و ادبی زندگی پر روشنی ڈالی ان میں عطا محمد تبسم ، پروفیسر ڈاکٹر شبیر خورشید، محترمہ ثناء غوری، سلیم اللہ شیخ،اعظم عظیم اعظم ، شیخ خالد زاہد اور ارشد قریشی شامل تھے۔
 

image

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے کہا علم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ۔ اگر وقت ہے تو ایم فل اور پی ایچ ڈی کا ضرور سوچیں۔ انہوں نے تمام شرکاء گفتگو کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے اعزاز میں ایک خوبصورت شام کا انعقاد کیا گیا۔
 
image


تقریب میں ہماری ویب کی جانب سے خواجہ مصدق رفیق اور فراز بیگ صاحب نے ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کو یادگار شیلڈ اور پھول پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء محفل کو عشائیہ دیا گیا۔
 

YOU MAY ALSO LIKE: