قائد اعظم ؒ کے بارے میں کچھ ایسی دلچسپ معلومات جو کہ درسی کتب میں نہیں ملتیں

image


قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا شمار دنیا کے ان صف اول کے قائدین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ایک قوم کو ایک علیحدہ وطن کا مالک بنا ڈالا ۔ 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہونے والے محمد علی جناح ؒ کی قیادت کو نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ دوسری اقوام کے افراد نے بھی تسلیم کیا اور سراہا- آج ہم آپ کو قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ان سے جڑی کچھ ایسی معلومات کے بارے میں بتائيں گٰ جو کہ اس سے پہلے آپ نے کہیں نہیں پڑھی ہوں گی-

1: قائد اعظم ؒ فیشن کے دلدادہ تھے
قائد اعظم ؒ کو ساری زندگی ہمیشہ بہترین ترین لباس میں دیکھا گیا ہے جب کہ ان کے مقابل گاندھی جی صرف ایک دھوتی میں ملبوس ہوتے تھے۔ قائد اعظم ؒ کا بے داغ لباس ہمیشہ فیشن کے مطابق ہوتا تھا اور اس کا کپڑا اور سلائی بھی اپنے وقت کے بہترین ترین درزی سے کروائی جاتی تھی ان کے پاس دو سو سے زيادہ سوٹ اور لاتعداد ٹائياں تھیں-

image


2: قانون کی تعلیم مکمل کرنے والے کم عمر ترین مسلمان
1896 میں قائد اعظم ؒ نے لندن سے وکالت کی تعلیم مکمل کی اس موقع پر ان کا شمار کم عمر ترین مسلمانوں میں ہوتا تھا جس نے صرف بیس سال کی عمر میں لندن میں وکالت کا امتحان پاس کیا-

image


3: قائد اعظم ؒ نے وکالت سے قبل اداکاری کا پیشہ اپنایا تھا
قائد اعظم ؒ لندن میں دوران تعلیم شیکسپئير کے اسٹیج ڈراموں میں رومیو کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند تھے اور اس کے لیے انہوں نے وہاں نوکری بھی اختیار کر لی تھی اور اپنے والد کو خط لکھ کر اجازت بھی مانگ لی تھی- ان کے نزدیک وکالت ایک غیر یقینی پیشہ ہے جس میں کامیابی غیر حتمی ہوتی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ایکٹنگ ایک دلچسپ اور فائدہ مند کام ہے- خط کے جواب میں قائد اعظم ؒ کے والد نے انہیں ایک طویل خط لکھ کر اس کام سے منع کیا تھا اور والد کی نصیحت کی روشنی میں انہوں نے اداکاری چھوڑ کر وکالت کا ہی فیصلہ کیا-

image


4: قائد اعظم ؒ کی پاکستان میں تنخواہ
قائد اعظم ؒ کا شمار بر صغیر کے جانے مانے ہوئے وکلا میں ہوتا تھا جس کی وجہ سے وہ بھاری معاوضے کے بدلے کیس لڑا کرتے تھے اور ایک مقدمے کی فیس پندرہ سو روپے تک لیتے تھے جو کہ آج کل کے حساب سے لاکھوں روپے بنتے ہیں- مگر یہی قائد اعظم جب پاکستان آئے تو انہوں نے اپنی تنخواہ بحیثیت گورنر جنرل صرف ایک روپیہ ماہانہ مقرر کی-

image


5: سالگرہ ،یوم وفات اور یوم آزادی سب ایک ہی دن ہوتے ہیں
اس بات پر کسی نے بھی غور نہیں کیا ہوگا کہ قائد اعظم ؒ کی یوم پیدائش 25 دسمبر ، یوم وفات 11 ستمبر اور پاکستان کی یوم آزادی 14 اگست ہمیشہ ہر سال کے کلینڈر میں یہ تینوں تاریخیں ایک ہی دن آتے ہیں- جیسے 2019 میں یہ تینوں تاریخیں بدھ کے دن آئی ہیں-

image
 
YOU MAY ALSO LIKE: