نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں کے زیر اہتمام نواں تعلیمی ایوارڈ میلہ

 سرکاری سکول اس وقت فروغ تعلیم کیلیئے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلیئے تقریبات کا انعقاد ان کی ہمت و مزید محنت کیلیئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے نیز اس سے بچوں میں مقابلے کا رحجان بھی بڑھتا ہے اور وہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلیئے دن رات محنت کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اگلی بار ہم بھی اچھے نمبر لے کر ایوارڈ حاصل کریں گئے نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں تعلیم کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی ترقی کیلیئے بہت اہم کارنامے سر انجام دے رہی ہے اور خاص طور پر سرکاری سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلیئے قابل تعریف اقدامات اٹھا رہی ہے اس ایجوکیشنل کمیٹی کی بنیاد 2010r میں راجہ حسن اختر ایڈوکیٹ نے رکھی تھی اور وہ اس کے چیف آرگنائزر بھی ہیں اس کے دیگر عہدیداروں میں راجہ ظفر محود چیرمین،مبشر سلیم ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری،مرکزی سیکریٹری اطلاعات ارشد محمود بھٹی،وقاص شفیق اور فرخ فرقان ممبر شامل ہیں ان کے علاوہ دیگر بھی بہت سارے افراد اس کمیٹی کے دست و بازو ہیں 2011 میں پہلا تعلیمی ایوارڈ میلہ منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ای ڈی او تعلیم راولپنڈی قاضی ظہور الحق تھے اس کمیٹی کے قیام کا مقصد تحصیل کلرسیداں میں تعلیم کو فروغ دینا ہے ایجوکیشنل کمیٹی ہر سال سرکاری سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز بچوں کی عزت افزائی کیلیئے اس طرح کی تقریب منعقد کرتی ہے اس میں نہ صرف پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے جاتے ہیں بلکہ ان اساتذہ کو بھی میڈلز سے نوازا جاتا ہے جن کی خصوصی محنتوں سے ان کے شاگرد کامیابی حاصل کرتے ہیں یہ کمیٹی اس پروقار تقریب کیلیئے اخراجات اپنی گرہ سے برداشت کرتی ہے کہیں سے بھی کوئی چندہ وغیرہ نہیں لیا جاتا ہے یہ ایک بلکل غیر سیاسی کمیٹی ہے جس کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اس میں ہر مکاتب فکر کے افراد شامل ہیں چیف آرگنائزر راجہ حسن اختر بھٹی ایک سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں تحصیل کے سکولوں اور دیگر مقامات پر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگاتے دیکھے جاتے ہیں اگر غریبوں کی امداد کے حوالے سے کوئی کام ہو تو وہ اس میں بھی پیش پیش نظر آتے ہیں ان کی خدمات کے پیش نظر ان کو تحصیل کلرسیداں کیلیئے محکمہ تعلیم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے وہ اپنی زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ان کی بھرپور کوشش ہے کہ کلرسیداں میں معیار تعلیم بلند ہو وہ اساتذہ کی ترقی کیلیئے بھی کوشاں ہیں ان کی کوشش ہے کہ تحصیل کلرسیداں کا تعلیمی میدان میں ایک منفرد نام ہو وہ زیادہ عمر ہونے کے باوجود تعلیمی حوالے سے جوانوں کی طرح دوڑ دھوپ کر رہے ہیں الغرض تعلیمی کمیٹی کا ہر ممبر اپنی ہمت سے بڑھ کر کام کر رہا ہے ان کی خصوصی کاوشوں سے ہر سال کی طرح امسال بھی 25دسمبر کو نواں تعلیمی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی سید سلیم رضا شاہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمہ تعلیم راولپنڈی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلرسیداں شگفتہ حفیظ اور سماجی شخصیت چوہدری قمر زمان منہاس تھے۔ نیشنل ایجوکیشنل کمیٹی کلرسیداں کے زیرِاہتمام نواں تعلیمی ایوارڈ میلہ سپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے45گورنمنٹ ہائی سکولوں کے طلباء و طالبات جنہوں نےA+ گریڈ یا پھر اپنے سکول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی انھیں نقد انعامات، شیلدز، سرٹیفیکیٹس اور اعزازات سے نوازا گیا جبکہ بوائز اور گرلز سکولوں کی ٹاپ چھ پوزیشن ہولڈرز کو بلترتیب گولڈ،سلور اور براؤنز میڈلز دیے گے۔ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آراضی کی طالبہ تحصیلہ ظہور نے1021نمبر لے کر تحصیل بھر کے گورنمنٹ گرلزسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گرلزہائی سکول دوبیرن کلاں کی طالبہ ثنا علی نے1020نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کی طالبہ اقراء حسن نے1019نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں بلترتیب گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز سے نوازا گیا۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے طالبِ علم محمد حسنین نے 985نمبر لے کر تحصیل کلرسیداں کے بوائز سکولوں میں پہلی پوزیشن، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے طالبِ علم حیدر علی نے970نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال کے طالب علم کاشف محمود نے 961 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انھیں بلترتیب گولڈ، سلور اور براؤن میڈلز سے نوازا گیا۔ یہ میڈلز بشیر سنز صراف کلرسیداں سابق ناظم محمد اعجاز بٹ کے خصوصی تعاون سے گزشتہ چھ سالوں سے دیے جا رہے ہیں۔ میٹرک کے امتحان میں سو فیصد اور نمایاں رزلٹ پر گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈز چوہدری عبدالقیوم، چوہدری محمد کامران، چوہدری معروف حسین، میڈم رافعہ زریں بخاری،میڈم نساس اختر،میڈم ریحانہ یونس بھٹی، میڈم دیبہ ستارہ، میڈم ارسہ عتیق،میڈم حفظہ محبوب کو سپیشل شیلڈز دی گئیں ۔ اس تقریب میں مجموعی طور پر100طلباء و طالبات میں یادگاری شیلڈز، میرٹ سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سید سلیم رضا شاہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمہ تعلیم راولپنڈی، پرنسپل شگفتہ حفیظ، سماجی شخصیت چوہدری قمر زمان منہاس،چیف آرگنائزر راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ ، محمد اعجاز بٹ ، راجہ ظفر محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود بھٹی، عقیل الرحمان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا اور ایڈووکیٹ بانو جہانگیر راجہ، کرن ایڈووکیٹ، رافعہ منہاس راجہ، قمر ایاز، عابد حسین زاہدی، پرنسپل راجہ محمد ندیم احمد، ہیڈماسٹر راجہ محمد الطاف، قاسم حسین شاہ، پروفیسر شاہد لیاقت، فرقان فرخ، وقاص شفیق، پرنسپل عبدالغفار، چوہدری ظفر، چوہدری سلیم، راجہ فراز، وکلاء، اساتذہ، علماء، والدین، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144510 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.