آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر (Autism spectrum disorder)
آج کل ہم اکثر آٹزم(autism) کے بارے میں سنتے ہیں اور کئی فلمز میں بھی اس ڈ س ایبلٹی کے کردار کو پیش کیا گیا ہے. اس مضمون میں ہم آ ٹزم کی وجوہات اور علامات کو جاننے کی کوشش کریں گے ۔ امریکہ کے اعداد وشمار کے مطابق 36 بچوں میں سے ایک بچہ آ ٹسٹک ہوتا ہے اور لڑکوں میں اس کی شرح زیادہ ہے۔
آٹزم کو ایک سپیکٹرم(spectrum) کے طور لیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہت سے عوامل شامل ہوتے ہیں۔ آٹزم کی بنیادی وجہ دماغ میں تبدیلیاں ہیں اسکی ایک معلوم وجہ وراثتی ہے لیکن اس کے علا وہ بھی بہت سی وجوہات ہیں جیسے
- بھائی بہن میں پہلے سے موجود ہو
- خاص قسم کے کروموسومز کی موجودگی اور ٹی بی
- والدین کی زیادہ عمر
- پیدائش کے دوران پیچیدگی
مندرجہ بالا عوامل کو صرف رسک فیکٹرز (risk factors) کے طور پر ہی لیا جاتا ہے کیونکہ ابھی تک ماہرین آ ٹزم کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ان بچوں کو ہم انکی جسمانی لحاظ (physical structure)سے فرق نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ وہ جسمانی طور پر بلکل مختلف نہیں ہوتے ہیں۔ بلکہ انکے سیکھنے, لوگوں سے روابط اور بات چیت میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے – ان میں (آ ٹزم بچوں) صلاحیتوں کے اعتبار سے کافی اختلاف بھی پایا جاتا ہے کچھ کی زبانی صلاحیت بہت عمدہ اور کچھ کے پاس چند الفاظ بھی نہیں ہوتے ہیں اسی طرح کچھ کو روزمرّہ کے معمولات میں بھی دوسروں کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ اپنے معاملات کو بخوبی آزادنہ طور پر انجام دے لیتے ہیں –
آ ٹزم کیونکہ ایک نشونما ڈس ایبلٹی (developmental disability) ہے اور اس کے اثرات بچے کی پیدائش سے تین سال سے پہلے نومدار ہو جاتے ہیں- کئی دفعہ آ ٹزم کی علامات پہلے ہی سال ظاہرہو جاتی ہیں اور کئی دفعہ اسکی علامات دو سال اور اسکے بعد بھی ظاہر نہیں ہوتی ہیں –اس دوران بچہ کئ نئ چیزیں سیکھتا ہے اور اپنی عمر کی نشونما کی مہارتوں کو سیکھ لیتا ہے لیکن اسکے بعد آ ٹزم کی علامات ظاھر ہونے کے بعد وہ اکثر پرانی سیکھی ہوئی مہارتوں کو بھول جاتا ہے-
آ ٹزم میں سب سے زیادہ نمایاں علامت بچے کی معاشرتی تعلقات اور روابط میں خلل ہے اور کچھ خاص کام /چیز کا شوق اور کسی کام/رویہ کو بار بار دہرانا۔
سماجی رابطے سے متعلق چند علاماتِ:
بچے عموماً چھ ماہ تک شناسا افراد سے نظریں ملاتے ہوئے باتیں کرنا ایک فطری عمل ہے اور اس سے وہ خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس آ ٹسٹک بچے نظریں نہیں ملاتے/گریز کرتے ہیں -
بچے والدین/قریبی رشتے داروں کو یاں کسی حرکت کو دیکھ کر خوشی ٫غم اور حیرت کے تاثرات کا اظہار کرنا سماجی رابطے کا ایک نارمل اظہار ہے مگر آ ٹسٹک بچہ اپنے ان جذبات کا اظہار نہیں کر پاتا-
چھوٹے بچے والدین/بہن بھائیوں کے ساتھ مختلف سرگرمیاں/کھیل کھیلتے ہیں جیسے باۓ باۓ کرنا ٫آنکھیں بند کر کے کھولنا۔۔۔۔لیکن آٹسٹک بچہ اسطرح کی سرگرمیاں میں حصہ نہیں لے پاتا ہے
آ ٹسٹک بچے دو سال کی عمر میں بھی کسی کو تکلیف یاں پریشان دیکھ کر بھی کوئی اظہار نہیں کر تے چاہے انکے اپنے قریبی رشتے دار ہی کیوں نہ ہوں
عمومی طور پر بچے دوسرے بچوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ان سے مل کر کھیلنے کو پسند کرتے ہیں مگر آ ٹسٹک بچہ دو سال کی عمر میں بھی دوسرے بچوں میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا ہے –
اسی طرح آ ٹسٹک بچے کئ دوسری سرگرمیوں میں بھی حصہ اور دلچسپی نہیں لیتے جیسے ٹیچریاں سپر ہیرو بننا-

محدود اور مخصوص روپے اور شوق
آ ٹسٹک بچوں میں کچھ خاص قسم کے روپے اور شوق پا ۓ جاتے ہیں جیسے:
کھلونوں یاں چیزوں کو لائن میں/ایک ترتیب سے لگانا اور اس کے خراب ہونے پر غصے کا اظہار کرنا-
کچھ الفاظ یاں جملوں کو بار بار دہرانا
کھلونوں کے ساتھ ایک ہی طرح سے کھیلنا
چھوٹی سی تبدیلی سے بہت زیادہ پریشان ہونا
جسم کی خاص قسم کی حرکات جیسے ہاتھوں کو ہلانا, جسم کو گھمانا (spinning)۔۔
کھلونوں/چیزوں کے مخصوص حصوں کی طرف زیادہ توجہ دیناجیسے پہیہ
اپنی ایک مخصوص روٹین پر عمل کرنا
آ ٹسٹک بچوں میں اس کے علاوہ کچھ دوسری علامات بھی ہو سکتی ہیں, زباندانی مہارت ،زہنی صلاحیتوں ،جسمانی صلاحیتوں میں اپنی عمر کے لحاظ سے پیچھے ہونا، سونے اور کھانے کی غیر معمولی عادتیں، مرگی کے دورے، گیسٹرو پرابلمز, تشویش اور خوف ۔۔
مندرجہ بالا علامات کا ہر آ ٹسٹک بچے میں ہونا ضروری نہیں ہے اور ان کی شدت میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔ اب اگر ہم علاج سے متعلق جاننے کی کوشش کریں تو بہت سے طریقہ علاج استعمال کیے جارہے ہیں جس میں کرادارمیں بہتری کی اپروچ(behaviour approach)، سپیچ تھراپی(speech therapy)،آکپشنل تھراپی, سماجی روابط کو بہتر کرنے کے طریقہ کار ، ایجوکیشنل اپروچ ،نفسییاتی طریقہ علاج اور دوائیوں سے علاج شامل ہیں۔
آ ٹزم کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل سائیٹس کافی فایدہ مند ہیں
https://pediatrics.aappublications.org
https://www.autismspeaks.org
https://www.autism-society.org



 

Mahrukh Nazir
About the Author: Mahrukh Nazir Read More Articles by Mahrukh Nazir: 10 Articles with 5383 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.