پچھلے دو گھنٹے سے گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے ۔۔۔انڈسٹری کے لیٹ لطیف

image


پاکستانی ستاروں میں سے اکثر نے خود کو لیٹ لطیف کا ٹائٹل دلوا ہی لیا ہے۔۔۔یہ نا صرف دیر سے آتے ہیں بلکہ ان میں سے کچھ تو باقاعدہ نخرے دکھاتے ہیں۔۔۔اور اگر آپ کرتے ہیں ان سے سوال تو یہ الٹا آپ کا ہی کردیتے ہیں برا حال۔۔۔

ہمایوں اشرف
کہتے ہیں جب آپ کے نخرے عروج پر پہنچنے لگ جائیں تو بس وہیں سے شروع ہوتا ہے آپ کے زوال کا سفر اور یہی کچھ ہوا ہمایوں اشرف کے ساتھ۔۔۔میرے خدا، عشق ہماری گلیوں میں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اس اداکار نے تو خود کو لیٹ لطیف کی فہرست میں سب سے اونچا مقام دیا ہے۔۔۔کئی شوز میں چینل کی گاڑی ان کو لینے کے لئے پہنچتی لیکن یہ اس وقت بھی سو رہے ہوتے اور فیصل قریشی کے ایک عید شو کی ریکارڈنگ کے دوران قریب دو گھنٹے جب انہوں نے گاڑی اور ڈرائیور کو کروایا انتظار تو شو کی ٹیم نے ان کو اسی وقت کردیا مہمان بنانے سے انکار۔۔۔اور ایسا ہوا ہے بار بار۔۔۔مارننگ شوز نے تو انہیں اسی لئے بلانا چھوڑ دیا ہے۔۔۔

image


ندیم جعفری
یوں تو ندیم جعفری جب کسی شو کا حصہ بنتے ہیں تو اس میں اپنی مزیدار باتوں سے جان ڈال دیتے ہیں لیکن یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب وہ وقت پر پہنچیں۔۔۔جی ہاں ندیم جعفری نے تو لیٹ لطیف ہونے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ان کو شو میں بلانے کے لئے اگر آپ نے گاڑی بہت دیر پہلے بھی بھیجی ہے تب بھی ندیم جعفری اپنے ہی حساب سے پہنچیں گے۔۔۔ان کے ساتھ صبح دیر سے اٹھنے کا مسئلہ بھی ہے اور ان کی تیاری بھی کافی وقت لیتی ہے۔۔۔اکثر مارننگ شو میں وہ اس وقت پہنچتے تھے جب شو اختتام پزیر ہونے والا ہوتا تھا۔۔۔اور صبح اٹھ کر اگر آپ نے بار بار انہیں کال کی تو یہ فون بھی اٹھانا بند کردیتے ہیں ۔۔۔کیونکہ لیٹ لطیف اپنے کانوں کو اکثر بند ہی رکھتے ہیں-

image


صنم بلوچ
یوں تو صنم بلوچ کافی اچھی اداکارہ اور میزبان ہیں لیکن اپنے ہی مارننگ شو میں میزبانی کے لئے ان کی آمد میں دیر ہوجاتی تھی۔۔۔صنم اے آر وائی مارننگ شو کے دوران تو اکثر اتنی دیر سے پہنچتی تھیں کہ شو کسی مہمان سے ہی شروع کروانا پڑجاتا تھا اور اتنا بھی وقت نہیں ملتا تھا کہ وہ اپنا میک اپ بھی صحیح سے کر سکیں۔۔۔اس معاملے میں صنم جنگ سب سے بہترین میزبان ہیں جو اپنے مارننگ شو میں کبھی بھی دیر سے نہیں پہنچیں۔۔۔

image


کچھ ایسے نام بھی ہیں جو آغاز میں تو وقت کے بڑے ہی پابند تھے لیکن جیسے جیسے شہرت اور کام میں اضافہ ہوا ، تو ان کی مصروفیات نے بھی لیٹ لطیف بنا دیا۔۔۔وقت پر پہنچنا انہیں ایسا لگتا جیسے یہ ان کے اسٹارڈم کے لئے نقصان دہ ہے۔۔۔ان میں زیادہ تر آرٹسٹ نئے ہیں جن کی آمد کو کچھ سال ہی ہوئے ہیں۔۔۔ تو جس نے وقت کو کھویا اس نے سب کچھ کھودیا۔۔۔کیونکہ ٹی وی کی دنیا میں جو وقت پر نا آسکا اس نے اپنی اسکرین کو کھو دیا۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: