|
ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی شہرت میں ایک فیصد بھی کمی نہیں آئی لیکن پچھلی دو
اقساط سے ایسا لگ رہا ہے جیسے خلیل الرحمان قمر نے اسکرپٹ کے کچھ حصوں کو
دوبارہ لکھا ہے اور وہ اس حساب سے لکھنے کی کوشش کی ہے کہ ڈرامہ کے ایک اہم
کردار رومی کے ڈائیلاگز کو اس کی عمر سے بہت آگے لے گئے ہیں۔۔۔
ڈرامہ میں مہوش اور دانش کے بیٹے رومی کو شروع سے ہی پسندیدگی حاصل ہے لیکن
اس بار کی ساری قسط اسی کے ڈائیلاگز کے گرد گھومتی رہی اور جہاں کچھ لوگوں
کو اس کا یہ انداز پسند آیا وہیں بہت سارے لوگوں کو یہ اعتراض تھا کہ رائٹر
نے اس کردار کو اپنی عمر سے کہیں بڑا بنا دیا ہے-
اس قسط میں رومی کے کچھ ڈائیلاگز کو ہم بتائیں گے اور آپ اندازہ لگائیں کہ
کیا یہ پانچ سے چھے سال کے بچے کی عمر کے حساب سے صحیح ہیں؟
|
|
کیا آپ میرے پاپا سے شادی کریں گی!!
یہ ایک سین ہے جہاں رومی اپنے پاپا کو خوش کرنے کے لئے، ان کے جذبات کو
سمجھتے ہوئے۔۔۔اپنی ٹیچر مس ہانیہ کے گھر جاتا ہے اور ان سے کہتا ہے کہ کیا
میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتا ہوں۔۔۔اور پھر باقاعدہ گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں
اپنے والد کے لئے پرپوز کرتا ہے۔۔۔کہ کیا آپ میرے پاپا سے شادی کریں
گی۔۔۔بہت سارے مرد حضرات بہت خوش بھی ہیں کہ کس طرح ایک بیٹا اپنے باپ کے
لئے خوبصورت لڑکی کا ہاتھ مانگنے گیا۔۔۔لیکن عقل رکھنے والے اس سین کو
سمجھنے سے قاصر ہیں۔۔۔اگر رومی تھوڑا سا اور بڑا ہوتا تو سمجھ آتا
تھا۔۔۔لیکن پانچ سال کے بچے کے حساب سے یہ ڈائیلاگز حقیقت سے دور نظر آئے۔۔۔
شک کا کیا ہے پاپا۔۔۔وہ تو مجھے بھی ہوسکتا
ہے!!
اس سین میں رومی اپنی ٹیچر سے ملنے جا رہا ہوتا ہے اور اس کے پاپا پوچھتے
ہیں کہ کہاں جارہے ہو۔۔۔میں بھی چلوں؟۔۔۔رومی انہیں کہتا ہے کہ انہیں شک
ہوجائے گا۔۔۔جس پر پاپا ہمایوں سعید بولتے ہیں کہ کیوں۔۔۔اور رومی انتہائی
ذومعنی انداز میں جواب دیتا ہے۔۔۔شک کا کیا ہے پاپا۔۔۔وہ تو مجھے بھی
ہوسکتا ہے۔۔۔اس عمر میں بچوں کو ذومعنی انداز میں بولتے دیکھ کر لوگوں کو
احساس ہوا کہ یہ کافی بناوٹی سین تھا اور یہاں رائٹر نے رومی کے ڈائیلاگز
میں زیادتی کردی ہے-
|
|
ان کے دل میں چل رہا ہے کچھ
رومی اپنے پاپا کو بتاتا ہے کہ مس ہانیہ کے دل میں کچھ چل رہا ہے آپ کے
لئے۔۔۔اور پاپا یعنی ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ تمہیں یاد ہے کہ تمہاری عمر
کیا ہے۔۔۔شاید رائٹر جانتے تھے کہ یہ ڈائلاگ بچے کی عمر سے کہیں زیادہ بڑا
تھا۔۔۔
|