امی ابو مبارک ہو۔۔۔دو گئیں اور دو باقی ہیں۔۔۔صنم جنگ نے دی اپنے والدین کو مبارکباد

image


مارننگ شو کی میزبان اور بہت ہی کامیاب اداکارہ صنم جنگ کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ وہ ایک بہت ہی پڑھے لکھے تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور گھر کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔۔۔صنم جنگ سے چھوٹی تین بہنیں ہیں۔۔۔انعم جنگ، آمنہ جنگ اور سونیا جنگ۔۔۔انعم جنگ نے کپڑوں کے بزنس میں خود کو آگے بڑھایا ہے اور اپنی clothing line لے کر چل رہی ہیں۔۔۔ان سے چھوٹی آمنہ جنگ پاکولا کمپنی میں ایک بہت ہی کامیاب پوزیشن پر کام کررہی ہیں اور سب سے چھوٹی سونیا جنگ فی الحال پڑھ رہی ہیں۔۔۔
 

image


پچھلے کچھ دنوں سے صنم اپنی کزن کی شادی میں مصروف تھیں اور اکثر و بیشتر اپنی بیٹی الایا جعفری کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی نظر آئیں لیکن کل انہوں نے ایک بہت ہی پیاری تصویر اپنے والدین کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ۔۔۔’’امی ابو ماشاء اﷲ۔۔۔دو گئیں اور دو ابھی باقی ہیں‘‘۔۔۔یعنی صنم جنگ کے گھر ایک بار پھر خوشیوں کے شادیانے بجنے لگے۔۔۔صنم کی تیسرے نمبر کی بہن آمنہ جنگ کا نکاح کل دوپہر ہوا اور اس تقریب میں گھر اور خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔۔۔
 

image


آمنہ حبیب اﷲ جنگ کا نکاح فہد سطان سے ہوا۔۔۔فہد لندن میں مقیم ہیں اور نکاح کراچی میں ہوا۔۔۔اس تقریب میں دولہا نے کالی شیروانی اور دلہن نے سفید خوبصورت لباس گلابی دوپٹے کے ساتھ زیب تن کیا ہوا تھا۔۔۔

صنم جنگ نے کاٹن کا سادہ سا غرارہ پہنا تھا اور جس میں سفید اور ہلکامونگیا رنگ استعمال ہوا تھا۔۔۔اور اس سادگی میں بھی وہ سب سے الگ اور سب سے خوبصورت نظر آرہی تھیں۔۔۔
 

image


اس تقریب میں دولہا نے دولہن کو نکاح کے بعد گانا بھی سنایا جسے تقریب کے سارے ہی افراد نے بہت پسند کیا۔۔۔

صنم جنگ نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔۔۔جن میں سے ایک تصویر میں انہوں نے دلہا دلہن کی تصویر کے ساتھ لکھا ۔۔۔قبول ہے
 

image


ساتھ ہی انہوں نے اپنی اور قسام جعفری کی بھی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔ہر گزرتا ہوا دن جو آپ کے بغیر ہے وہ مجھے آپ کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے ۔۔۔آپ میرے بہترین دوست ہیں، میرے کرائم پارٹنر ہیں، میری ہمت ہیں اور آپ نے مجھے اس وقت حوصلہ دیا جب جب میں نے کہا کہ میں یہ نہیں کر سکتی۔۔۔شکریہ مجھے ہمیشہ روشن راستہ دکھانے کے لئے اور مجھ پر یقین کرنے کے لئے۔۔۔جلدی آجائیں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔۔۔شادی کا چوتھا سال مبارک

اب باری ہے ان کی دوسرے نمبر کی بہن انعم جنگ کی۔۔۔دیکھتے ہیں کب وہ اپنی آئی ڈی پر لکھیں گیں۔۔۔تین گئیں اور اب صرف ایک باقی ہے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: