ہمایوں سعید پاکستانی شاہ رخ خان ہیں؟ مداح ایسا کیوں سمجھتے ہیں

image


شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ گزشتہ دودہائیوں سے پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں- جبکہ ہمایوں سعید کا کیرئير اگرچہ صرف ایک ہی دہائی پر مشتمل ہے مگر ان کی شہرت کے ڈنکے بھی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بج رہے ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام انہیں بہت پسند کرتے ہیں ۔ یہی سبب ہے کہ پاکستان کے بعض حلقوں میں ان کو ان کے کام اور کامیابیوں کے سبب غریبوں کا شاہ رخ خان بھی کہا جانے لگا ہے ۔ کچھ وجوہ کی بنا پر ناقدین کا ایک بڑا حلقہ ہمایوں سعید کو شاہ رخ کے مقابلے میں زیادہ کامیاب قرار دیتا ہے اس حوالے سے ان کا موازنہ کن وجوہات کی بنا پر کیا جاتا ہے ان میں سے کچھ یہ ہیں-

1: بڑی عمر میں بھی ہیرو آرہے ہیں
کسی بھی فلم میں ان دونوں اداکاروں کی موجودگی کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ یہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہوں گے ۔ اگر تقابلی طور پر دیکھا جائے تو شاہ رخ خان کی پچھلی کئی فلمیں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکیں جن کی ان سے امید کی جا رہی تھی جب کہ اس کے مقابلے میں ہمایوں سعید کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کا ہر پراجیکٹ چاہے وہ ڈرامہ ہو یا فلم کامیابی سے ہم کنار ہو رہا ہے- اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لوگ ہمایوں سعید کو ہیرو کے روپ میں دیکھنا چاہ رہے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کا دور اب ختم ہونے لگا ہے-
 

image


2: بہترین رومینٹک ہیرو
بحیثیت رومینٹک ہیرو ان دونوں کی شہرت ان کی شخصیت اور اداکاری کے باعث کسی تعارف کی محتاج نہیں -رومینٹک ہیرو کے طور پر جتنی کامیاب فلمیں شاہ رخ خان نے دی ہیں اتنے کردار ہمایوں کے نہیں ہیں مگر ہمایوں کا سفر ابھی چل رہا ہے- جبکہ شاہ رخ خان عمر کے اس دور میں آگئے ہیں جب کہ ان کے لیے اب ایسے کردار کرنا دشوار ہو گا جب کہ ہمایوں کا سفر ابھی شروع ہے-

3: ورسٹائل
اگر کرداروں کے حوالے سے دیکھا جائے تو شاہ رخ خان کا پورا کیرئير ایک جیسے کرداروں پر مشتمل ہے- ان کے بات کرنے کا انداز اداکاری کا طریقہ ہر کردار میں ایک ہی جیسا رہا ہے جب کہ ان کے مقابلے میں ہمایوں سعید کم کام کرتے ہیں مگر ان کا ہر کردار دوسرے کردار سے یکسر مختلف ہوتا ہے ۔ ہمایوں سعید کام میں وقفہ دینے کے قائل ہیں- اس کے علاوہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کر سکیں-
 

image


4: اداکاری کے علاوہ دیگر شعبے
ان دونوں اداکاروں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے پروڈکشن ہاؤس بھی قائم کیے ہوئے ہیں ۔ مگر اگر کامیابی کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہمایوں سعید شاہ رخ خان کے مقابلے میں ایک بہتر بزنس مین ثابت ہوئے ہیں اور ان کے پروجیکٹ زیادہ بڑی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں-

5: اسکینڈل
اسکینڈل کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہمایوں سعید کسی بھی قسم کے اسکینڈل سے پاک ہیں ان کے جڑی خبریں ہمیشہ مثبت ہوتی ہیں جب کہ شاہ رخ خان بڑے نام کے ساتھ اکثر کسی نہ کسی تنازعہ کا حصہ بنتے رہتے ہیں جو ان کی منفی شہرت کا بھی سبب بنتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: