|
کہتے ہیں کام کی جگہ پر کوئی دوست نہیں ہوتا۔۔۔صرف ایک تعلق ہوتا ہے لیکن
پاکستانی شوبز میں ایسا نہیں ہے۔۔۔ایسی کئی دوستیاں ہیں جو سالوں سے اپنا
معیار برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ان کی محبت اور سچائی میں کبھی کوئی کمی
نہیں آئی
فیصل قریشی اور اعجاز اسلم
ان دو ستاروں کی دوستی تو لگتا ہے آسمانوں میں ہی لکھ دی گئی تھی۔۔۔اپنی
دوستی کو یہ انڈسٹری کے لئے مثال کہتے ہیں کیونکہ یہ ایک دوسرے لئے ہر وقت
حاضر رہتے ہیں۔۔۔نا ایک دوسرے کو کسی بھی کام کے لئے انکار کرتے ہیں اور نا
ہی ایک دوسرے کے خلاف کبھی کوئی بات سنتے ہیں۔۔۔سنا ہے کہ اعجاز اسلم اتنے
بڑے اسٹار ہوتے ہوئے بھی ، فیصل قریشی کے مارننگ شو کے لئے اس وقت بھی
آجاتے تھے جب کوئی مہمان اچانک بھاگ جاتا تھا یا کسی وجہ سے آ نہیں پاتا
تھا۔۔۔اعجاز اسلم بغیر کوئی نخرہ دکھائے فیصل قریشی کے سیٹ پر اپنے سارے
کام چھوڑ کر آجاتے۔۔۔ہو سکتا ہے کوئی اتنا پیارا دوست!!
|
|
نعمان اعجاز اور کاشف نثار
نعمان اعجاز اسکرین کے پردہ پر کام کرتے ہیں لیکن ان کے سب سے بہتریiن دوست
جنہیں وہ اپنی روح کا حصہ مانتے ہیں، وہ کوئی اداکار نہیں بلکہ ڈائریکٹر
کاشف نثار ہیں۔۔۔اور نعمان اعجاز کا ماننا ہے کہ اگر انہیں زندگی میں کوئی
سب سے بہترین دوست ملا ہے تو وہ کاشف ہی ہیں۔۔۔
|
|
مایا علی اور عثمان خالد بٹ
اداکارہ مایا علی اور عثمان خالد بٹ کی دوستی کو کئی لوگوں نے محبت کا نام
بھی دیا لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی دوستی کو کسی بھی قسم کے تعلق سے بالکل
الگ قرار دیا۔۔۔یوں تو مایا علی جب انڈسٹری میں آئیں تھیں تو ان کی گہری
دوستی اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ کے ساتھ رہی لیکن پھر اس دوستی میں وہ
بات نا رہی۔۔۔اور مایا کی زندگی میں عثمان خالد بٹ نے جگہ بنالی۔۔۔دونوں
ایک دوسرے کے لئے ہر خوشی اور ہر غم میں ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور چاہے
مصروفیت کی وجہ سے ان کی ملاقات کم کم ہوتی ہے لیکن جب بھی ہوتی ہے تو لگتا
ہے کہ ان جیسا دوست کوئی نہیں ہوسکتا-
|
|
ماہرہ خان اور فیہا جمشید
اداکارہ ماہرہ خان اور ڈیزائنر فیہا جمشید کی دوستی کوئی آج کی نہیں بلکہ
یہ اس وقت سے ہے جب دونوں نے اپنی فیلڈ میں جگہ بھی نہیں بنائی تھی۔۔۔ماہرہ
خان کا کہنا ہے کہ فیہا میرے لئے ایک دوست سے بھی بڑھ کر ہے اور فیہا کا
بھی یہی حال ہے۔۔۔وہ ماہرہ کو کبھی بھی کسی کونٹروورسی میں تنہا نہیں
چھوڑتیں بلکہ ان کی حمایت میں مسلسل بولتی اور لکھتی ہیں۔۔۔ماہرہ خان کو
بھی اکثر ان کی دوست کے ہی ڈیزائن کپڑوں میں دیکھا گیا ہے ۔
|
|
ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ
انڈسٹری کے یہ دو بڑے ستارے آپس میں گہرے دوست ہیں اور یہ دوستی آج کی نہیں
بلکہ کئی سال پرانی ہے ۔۔۔یہ اپنی دوستی کو برومانس کا نام دیتے ہیں ۔۔۔احمد
علی بٹ اکثر ایوارڈ شوز میں کھل کر ہمایوں سعید پر ہر طرح کا مذاق کر لیتے
ہیں کیونکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ ان کی دوستی میں ایک دوسرے پر کچھ بھی کہنے
کی آزادی ہے اور وہ ایک دوسرے کے مذاق کو سمجھتے ہیں۔۔۔جبکہ احمد علی بٹ کا
ماننا ہے کہ انہوں نے ہمایوں سعید سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔۔۔
|
|