|
خلیل الرحمن قمر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور ڈرامہ میرے پاس تم
ہو کے بعد تو انہوں کی شہرت ملک کی سرحدوں سے نکل کر سرحد پار تک جا پہنچی
ہے ان کے منفرد لب و لہجے اور سوچ کا عکس ان کے تحریر کردہ ڈراموں اور
ڈائیلاگز میں واضح طور پر نظر آتا ہے جو کہ ایک عام کہانی کو بھی خاص بنا
دیتے ہیں ۔ عورتوں کے حوالے سے ان کے بعض بیانات سوشل میڈیا پر مردوں اور
عورتوں کے درمیان موضوع بحث بنے رہے ہیں وہ عورتوں اور مردوں کی مساوات کے
قطعی قائل نہیں ہیں اور کسی حد تک ان کے ڈراموں اور انٹرویو سے اس بات کا
بھی اظہار ہوتا ہے کہ وہ عورتوں سے متنفر بھی ہیں -یہی وجہ ہے کہ وہ صنف
نازک کے بارے میں اکثر ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو تنازعات کو جنم دیتی ہیں
حالیہ دنوں میں بھی ایک لیکچر میں انہوں نے مردوں اور عورتوں کی خصوصیات
بیان کرتے ہوئے کچھ نظریات کا اظہار کیا جن میں سے چیدہ چیدہ ہم یہاں تحریر
کریں گے-
1: شادی شدہ عورت ڈٹ کر بے وفائی کرتی ہے
اس بات کا اظہار اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر کر چکے
ہیں کہ شادی شدہ عورت ڈٹ کر بے وفائی کرتی ہے وہ جب بے وفائی کرتی ہے تو اس
کو کسی کا ڈر نہیں ہوتا ہے اور وہ ایسا ڈنکے کی چوٹ پر کرتی ہے- اس لیے
شادی شدہ عورت کے بے وفا ہونے سے ڈرنا چاہیے اور یہ موضوع انہوں نے اپنے
ڈرامے میرے پاس تم ہو میں بھی پیش کیا-
|
|
2: مرد شادی کیوں کرتا ہے
اس حوالے سے خلیل الرحمن قمر کا یہ کہنا تھا کہ مرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ
کوئی اس کا خیال رکھے اور اپنے اسی جذبے کو تسکین دینےکے لیے وہ شادی کرتا
ہے تاکہ اس کی بیوی اس کے اس جذبے کی تسکین کرے- اس کے بدلے میں وہ ہر طرح
کی آسائش اور سہولت سے اپنی بیوی کو نوازے اس کو سکھ دے جبکہ اس کے بدلے
میں وہ عورت سے صرف اس بات کا خواہاں ہوتا ہے کہ عورت اس کو بلند ترین درجے
پر فائز کرے گی-
3: مرد شراکت برداشت نہیں کر سکتا ہے
خلیل الرحمن کے مطابق مرد کے نزدیک بھی بے وفائی ناقابل تلافی گناہ ہوتا ہے
وہ اپنی عورت کی تمام کمزوریوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کر سکتا ہے- مگر
وہ محبت میں تقسیم کا قائل نہیں ہوتا وہ اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا ہے
کہ اسکی بیوی اس سے بے وفائی کرے کسی اور کو اس کے مقابل کھڑا کر دے-
4: مرد عزت سے جدا ہوتا ہے جب کہ عورت
الزام دیتی ہے
خلیل الرحمن اس حوالے سے بھی منفرد سوچ کے حامل ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے
کہ جب مرد طلاق دیتا ہے تو عورت کی بے عزتی نہیں کرتا ہے- جب کہ عورت کا
نقطہ نظر مختلف ہوتا ہے وہ جب بھی مرد سے علیحدگی اختیار کرتی ہے مرد پر
الزامات کی ایک لسٹ دیتی ہے اور خود کو مظلوم ثابت کرتی ہے-
|
|
5: معاشرے میں کرپشن کی ذمہ دار عورت ہے
خلیل الرحمن کے مطابق ہمارے معاشرے میں جتنی بھی کرپشن موجود ہے مرد جہاں
جہاں بھی رشوت لیتا ہے یا چوری کرتا ہے اس سب کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہے
کیوں کہ اگر عورت مرد کی محدود آمدنی میں گزارا کر لے تو مرد کبھی بھی
کرپشن کی کوشش نہیں کرے گا- مرد درحقیقت کرپشن صرف اور صرف عورت کی خواہشات
کی تکمیل کے لیے کرتا ہے-
|