کتنی محنت لگتی ہے محبوب کو ایک نظر اچھا لگنے کیلئے،
کتنا خیال رکھتے ہیں لوگ کہ محبوب کو کوئی بات بری نہ لگ جائے، عزت، حیا،
غیرت جاتی ہے تو جائے لیکن محبوب کا حکم نہ ٹلے۔ پھر ایسی محبت صرف رسوا ہی
کرتی ہے۔ مال کی محبت، دنیا کی محبت، عارضی رشتوں کی محبت اور ان کا ساتھ
جو انسان مانگتا ہے، اللّٰہ اسے وہ دے تو دینا ہے لیکن پھر آخرت کیلئے کچھ
جمع نہیں ہو پاتا۔ دولت، شہرت اور دنیاوی چیزیں بظاہر دیکھ کر لگتا ہے کہ
سب سمیٹ لیا ہم نے لیکن ہمارا دامن اعمال سے خالی رہتا ہے۔ ہم دیکھ کر بھی
صحیح سمت پر نہیں جاتے بلکہ گڑھے میں کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ساری بات تو
ہدایت کی ہوتی ہے کہ انسان خود ہی اپنے رب کی باتوں کی طرف متوجہ ہو جاتا
ہے اور اللّٰہ کی محبت میں انسان کبھی رسوا نہیں ہوتا۔ دعا ہے کہ اللّٰہ
ہمیں ان اندھے اور بہرے لوگوں میں شمار نہ کرے جو دیکھ اور سن کر بھی ہدایت
نہیں پا سکتے۔
|