آل انڈیا ریڈیو نیوز پر رات8:30 پاکستان ڈائری ۔پاکستان کے خلاف۔کیوں؟

 آج کل آل انڈیا ریڈیو نیوز پر رات08:30 تا09:00 بجے کے دوران ایک پروگرام پاکستان ڈائری کے نام سے پیش کیا جاتا ہے اور اُس میں بھرپور انداز میں پاکستان کے سیاسی ،معاشی،سماجی اور خصوصی طور پر دفاعی معاملات پر وار کیا جا تاہے۔حیران کُن یہ ہے کہ پاکستان کے تمام داخلی معاملات پر ایسے بے لاگ تبصرہ کیا جاتا ہے جیسے پاکستان انتہائی کمزور ہو تا جارہا ہے ۔

اہم بات یہ ہے کہ اُنکے تبصرے پاکستان کے اخبارات کی مختلف خبروں اور اداریوںپر مبنی ہوتے ہیں ۔جسکی وجہ سے دُنیا بھر میں جہاں آل انڈیا ریڈیو سُنا جاتا ہے وہاں پاکستان کی صورتحال منفی انداز میں سامنے آتی ہے۔جسکی وجہ سے بیرون ِملک ہمارے پاکستانی بہن بھائی بھی متاثر ہوتے ہیں۔

اس سلسلے میں کیا پاکستان الیکٹرونک و سوشل میڈیا کو ہر روز رات کو آل انڈیا ریڈیو کی پاکستان ڈائری سن کر فوراً جواب نہیں دینا چاہیئے اور اگلے روز پرنٹ میڈیا پر بھی جواب۔خاص طور اُن اخبارات کو جنکی وجہ وہ اپنے پروگرام پاکستان ڈائری کو چار چاند لگا کر پاکستان کو چاند گرہن لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔جو یہ تحریر پڑھے یا ویڈیو دیکھے اُنکو بھی رات اُس وقت پر چند روز یہ پروگرام سن کر اُنکی ویب سائٹ یا فیس بُک پر اپنی صلاحیتوں کے مطابق جواب دینا چاہیئے۔

انشااللہ پاکستان قائم ودائم رہے گا اور انڈیا خود اخلیو خارجی سطح پر جلد اکیلا ہو تا نظر آئے گا۔ لہذا اس ویڈیو کو دیکھ کر مزید جانیئے کہ پاکستان انڈیا سے کتنا بہتر ہے اور ہو سکے تو شیئر بھی کریں تاکہ انڈیا میڈیا تک جواب پہنچے کہ پاکستان قوم اپنے کسی معاملے پر بھی سوئی نہیں ہوئی بلکہ ڈٹ کر اپنے مخالفوں کے سامنے کھڑی ہے۔ ویڈیو دیکھیں !
 

Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 307665 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More