|
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی بہت ساری لڑکیاں ہیں جو قدم قدم پر اپنی
ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں کہ کس طرح انہوں نے ہمیں پالا اور آج
ہمارا وقت ہے کہ ہم انہیں وہ سب یادیں دیں جو انہوں نے ہمارے لیے سجائیں۔۔
صنم جنگ اور ان کی امی پروین جنگ
کل اپنے سوشل میڈیا پر صنم جنگ نے اپنی بہن کے نکاح سے اپنی اور اپنی والدہ
کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بہت خوبصورت الفاظ میں انہیں خراج تحسین پیش
کیا۔۔۔انہوں نے لکھا کہ میری امی کا یہ بالوں کا جوڑا میں نے بنایا
ہے۔۔۔ایک دور تھا جب وہ مجھے اس طرح تیار کرتی تھیں اور میرے بال بناتی
تھیں ۔۔۔وقت کتنا بدل گیا ہے امی! جب میں آپ کو مسکراتے دیکھتی ہوں تو مجھے
یاد آتا ہے کہ آپ نے کتنے مختلف حالات میں رہ کر بھی بہترین انداز میں
پالا۔۔۔میں نے آپ کو پروفیشنلی آگے بڑھتے دیکھاساتھ ساتھ اپنی گھریلو زندگی
کے۔۔۔چار پاگل کردینے والی بیٹیوں ، اور محبت کرنے والے لیکن مضبوط سربراہی
کرنے والے شوہر کی دیکھ بھال کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا۔۔۔آپ ایک مضبوط ترین
خاتون ہیں جنہیں میں جانتی ہوں اور آپ سب سے بہترین حاصل کرنے کی مستحق
ہیں۔۔۔اﷲ ہمیشہ آپ کا نگہبان ہو۔۔۔
صنم جنگ کی والدہ نے ہمیشہ نوکری کی اور جب صنم مارننگ شو کرتی تھیں اس وقت
بھی وہ نوکری کررہی تھیں۔۔۔صنم نے ایک بار اپنے شو میں بتایا بھی کہ میری
ماں نے اور باپ نے ہمیشہ مل کر گھر چلا یا اور ہمیں پروان چڑھایا۔۔۔انہوں
نے اپنی والدہ کو کبھی یہ جتاتے نہیں سنا کہ میں بھی کماتی ہوں۔۔۔بلکہ وہ
ہمیشہ والد کے کندھے سے کندھا ملا کر چلتی رہی ہیں۔۔۔
|
|
صبا قمر زمان اوران کی والدہ
صبا قمر بہت چھوٹی تھیں جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔۔۔ایسے وقت میں ان
کا زیادہ تر بچپن اپنی نانی کے گھر گزرا اور پھر انہوں نے اپنی والدہ کو
بچوں کے لئے سخت محنت کرتے دیکھا۔۔۔صبا نے اس فیلڈ میں آنے کے لئے بھی بہت
جنگیں لڑیں اور کامیابی کا یہ سفر صرف ماں کی دعاؤں کا ہی ثمر ہے۔۔۔ان کی
والدہ ایک بیماری سے کافی عرصے سے جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی طبیعت اکثر
خراب ہوجاتی ہے۔۔۔لیکن اس موقع پر ان کی چند قریبی دوستیں ہمیشہ ان کے ساتھ
کھڑی رہتی ہیں اور صبا نے پچھلے سال ہسپتال سے اپنی والدہ کی تصاویر شیئر
کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔۔۔ساتھ ہی لکھا تھا کہ میں ان کے بغیر
نہیں رہ سکتی۔۔۔شوبز کی اس پیاری سی بیٹی کے لئے ڈھیروں دعائیں۔۔۔
|
|
آئزہ خان اور ان کی والدہ
یہ سچ ہے کہ بیٹیاں ماں کی پرچھائیں ہوتی ہیں۔۔۔ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں
اپنی کامیاب اداکاری سے شہرت کے آسمان کو چھو جانے والی آئزہ خان اپنی
والدہ کی کافی لاڈلی ہیں اور ان کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آج بھی
چھوٹے بچوں کی طرح ماں کی گود پر سر رکھ کر لیٹنے کی عادت رکھتی ہیں۔۔۔دو
بچوں کے ساتھ اپنے گھر اور پروفیشنل زندگی کو بخوبی نبھاتی آئزہ خان کی
شخصیت کو دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ ان کی تربیت کسی بہت ہی سلجھی ہوئی
ارو سمجھدار ماں نے کی ہے اور جتنی وہ خود سادہ ہیں ان کی والدہ بھی اتنی
ہی سادہ ہیں۔۔۔
|
|