یوں تو پاکستانی شوبز ستاروں کی شادیاں ویسے بھی شہرت حاصل کر ہی لیتی ہیں
لیکن جب بات ہو شادی کے جوڑوں کی تو کچھ سلیبریٹیز کا حسن اور بھی دمک گیا
جب انہوں نے پہنا یہ عروسی جوڑا-
سنیعہ شمشاد
بھولی بھالی شکل و صورت کی سنیعہ شمشاد نے اپنی شادی پر پہنا بہت ہی بھاری
اور خوبصورت جوڑا۔۔۔ان کا یہ حسین ڈریس تھا ڈیزائنر خدیجہ بتول کا جن کی
برانڈ کا نام ہے سیم سارا۔۔۔انہوں نے روایتی دلہنوں کی طرح لال اور گولڈن
کو ہی اپنی شادی کا رنگ مانا اور ایک لمحے کو انہیں شادی کے بھاری ترین
جوڑے میں دیکھ کر لوگوں نے سوچا ضرور کہ آخر اس نازک سی لڑکی نے کس طرح
ڈریس کو سنبھالا ہے۔۔۔
|