ان بچوں کو ابنارمل کیوں کہا جاتا ہے ۔۔۔؟ دماغی توازن
بگڑا ہوا یا پھر پاگل ٹائپ کے؟ ۔۔۔
میں نے اکثر دیکھا ان معصوم بچوں کی پیدائش پر لوگ افسردہ ہو جاتے
ہیں۔۔۔بعض تو انہیں پاگل خانے چھوڑ آتے ہیں۔۔۔ایک بات کہوں یہ بچے بہت
اسپیشل ہوتے ہیں بہت معصوم بہت بھولے بھالے ۔۔اپنی مستی میں مست ۔۔۔۔۔نا
کسی قسم کی چال آتی نہ یہ لوگ دل میں بغض رکھتے۔منافقت سے تو دور دور تک ان
کا کوئی واسطہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ان سے تھوڑا سا پیار کر کے دیکھنا اپنا آپ
وار دیتے ہیں ۔۔۔۔۔ان سے دوستی کر کے دیکھنا۔۔آپ کے دکھ میں ان کی آنکھیں
نم ہو جائیں گی۔۔۔۔۔ان کے چہرے پر غور کرنا دنیا جہاں کی معصومیت پائی جائے
گی میری نظر میں تو یہ کسی فرشتے سے کم نہیں۔۔۔۔۔پاگل تو شاید ہم ہیں
۔۔۔۔دماغی توازن تو شاید ہمارا بگڑا ہوا ۔۔۔۔۔بے حس ہو چکے ہیں ہم
۔۔۔۔لوگوں کے دکھ جان کر ان پر سر محفل تبصرہ کرنے اور ان کا مذاق اڑانے کی
عادت سی ہوگئی ہے ہماری ۔۔۔۔دل میں بغض رکھتے ہیں ۔۔۔۔منافقت سے تو شاید
ہماری دوستی سی ہوگئ ہے۔۔۔۔۔سوچئے گا ضرور ابنارمل اور پاگل کون ہے ؟ہم یا
وہ معصوم بچے ؟
|