|
پاکستان شوبز میں ہمیشہ سے بڑی عمر کی اداکاراؤں کی بادشاہت رہی ہے معاملہ
فلموں کا ہو تو انجمن ، صائمہ ، میرا کی حکومت نظر آتی ہے اور ٹیلی ویژن پر
دیکھیں تو مائرہ خان ، صبا قمر ، مہوش حیات کی حکومت نظر آتی ہے مگر اب
تبدیلی آچکی ہے اور دیکھنے والوں کی پسند بھی تبدیل ہو چکی ہے- اور لوگ
تازہ اور کم عمر اداکاراوں کو دیکھنے کے خواہشمند ہوتے جا رہے ہیں- ایسی ہی
کچھ اداکاراؤں کے بارے میں ہم آج آپ کو بتائيں گے جنہوں نے اپنی کم عمری کے
باوجود بڑی کامیابیاں اپنے نام کر لی ہیں-
1: ہانیہ عامر
سال 2016 میں فلم جانان س اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی خوبصورت ڈمپل گرل
ہانیہ عامر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے- صرف بائيس سال کی عمر میں
ہی نامعلوم افراد 2 اور پرواز ہے جنوں جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے
چوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ تتلی اور پھر وہی محبت جیسے ہٹ ڈراموں میں
بھی اداکاری کر چکی ہیں ۔ اس کم عمری میں وہ نہ صرف صف اول کی اداکاراؤں
میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں بلکہ ان سے آگے نکلنے کی تیاری کر رہی ہیں-
|
|
2: علیزے شاہ
ڈرامہ عہد وقا میں دعا کا کردار نبھانے والی علیزے شاہ کی عمر صرف سترہ سال
ہے اور عہد وقا کے علاوہ جو تو چاہے میں بھی اداکاری کر رہی ہیں- اس کے
علاوہ فلم سپر اسٹار میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور عوام کے
دلوں میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں ۔ ابھی ان کے کئی پروجیکٹ تکمیل کے آخری
مرحلوں میں ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آنے والے سالوں میں ان کا شمار بھی
صف اول کی اداکاراؤں میں ہو گا-
|
|
3: ایمن خان اور منال خان
یہ جڑواں بہنیں جن کی عمر صرف بیس سال ہے اور ان میں سے ایمن کی منیب بٹ سے
شادی بھی ہوچکی ہے اور وہ ایک بیٹی کی ماں بھی بن چکی ہیں ۔ جب کہ ان دونوں
بہنوں نے کم عمری کے باوجود محنت اور سنجیدگی سے کام کر کے بڑی اداکاراؤں
کے درمیان نہ صرف اپنی شناخت بنا لی ہے بلکہ لوگوں کے دل بھی جیت لیے ہیں-
|
|
4: اقرا عزیز
اقرا عزیز جو کہ ابھی صرف اکیس سالوں کی ہیں مگر ان کو دیکھ کر کچھ لوگ تو
ان کو چھوٹا پیکٹ اور بڑا دھماکہ قرار دیتے ہیں- جنہوں نے چھوٹی سی زندگی ،
سنو چندا ، رانجھا رانجھا کر دی جیسے بڑے ہث ڈراموں میں اپنی اداکاری سے
بڑی بڑی اداکاراؤں کے چھکے چھڑا دیۓ ہیں اور اب اپنے نئے ڈرامے جھوٹی میں
بھی کمال دیکھنے آنے والی ہیں-
|
|