|
گزرتے ماہ و سال نے کچھ ایسا اثر ڈالا کہ شوبز کے ستاروں کے چہرے پہلے سے
بھی زیادہ حسین اور جوان ہوگئے۔۔۔کیا یہ پیسہ اور شہرت ہے یا کچھ کمال ہے
سرجریز ، انجیکشنز اور ٹریٹمنٹس کا۔۔۔
آمنہ الیاس
ماڈل آمنہ الیاس کا دعویٰ ہے کہ میں جب سے انڈسٹری میں آئی ہوں میں نے کوئی
وائٹننگ انجیکشن نہیں لگوایا، میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی۔۔۔لیکن کیا
کہیں نظر کے اس دھوکے کو جو دس سال پہلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں نظر آنے
والی آمنہ ملک کو دیکھ کر ہوتا ہے۔۔۔وہ آمنہ آج کی آمنہ سے کہیں مختلف
ہے۔۔صرف رنگ روپ کی بات نہیں بلکہ ان کی آنکھوں کی ساخت سے لے کر ان کے
چہرے کی شناخت تک بدل گئی۔۔۔ان کی ٹرانسفارمیشن ہے سب سے کمال-
|
|
فضا علی
ماڈل، اداکارہ، میزبان۔۔۔فضا علی نے ہر شعبے میں خود کو منوایا۔۔۔لیکن جہاں
ہوئیں وہ سب سے زیادہ کامیاب وہ تھا ان کے چہرے کے بدلتے ہوئے نقش ۔۔۔آج سے
دس سال پہلے والی فضا علی اور آج کی فضا علی میں زمین آسمان کا فرق
ہے۔۔۔ناک کی شیپ ، ہونٹوں کا ابھار، آنکھوں کی دھار۔۔۔سارے ٹریٹمنٹس نے فضا
علی کو پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور نوجوان بنا دیا ہے۔۔۔اور اب انڈسٹری
میں آنے والی فضا پہلے والی سے بالکل مختلف ہے-
|
|
فہد مصطفیٰ
یوں تو فہد مصطفیٰ بارہا کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کوئی بھی انجیکشن نہیں
لگوایا ، لیکن سچ چھپتا نہیں ان کی پرانی تصاویر دیکھ کر۔۔۔یا تو دس سال
بعد انہوں نے اپنا اصل اور پیارا روپ نکالا ہے۔۔۔جبھی تو اب ان کی شہرت میں
دن بدن اضافہ ہورہا ہے-
|
|
سارہ لورین
پرانی مونا لیزا اور آج کی سارہ لورین میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔باقاعدہ
سرجریز کروا کر اپنے چہرے کے خدو خال کو کافی حد تک بدلا گیا ہے۔۔۔اور یہ
بدلاؤ انہیں پہلے سے بھی زیادہ حسین بنا گیا ہے-
|
|
عائشہ خان
اداکارہ عائشہ خان اب انڈسٹری سے کافی دور ہیں لیکن شوبز کے دس سالوں نے
انہیں بھی تبدیلی کے کئی مراحل سے گزارا اور ان کی شکل میں بھی واضح
تبدیلیاں رونما ہوئیں۔۔۔وہ دس سال میں چھوٹی سے چھوٹی ہوتی چلی گئیں اور ان
کی ناک بھی نوک دار ہوگئی-
|
|
زاہد احمد
اگر کسی کی ٹرانسفارمیشن دیکھنی ہے تو کوئی زاہد احمد سے ملا۔۔۔جنہوں نے
اپنی ناک، اپنی آنکھیں اور اپنے گال تک سرجری سے بدل لئے ہیں۔۔۔کچھ عرصے تک
تو انہیں پہچاننے میں بھی دقت ہوئی۔۔۔عشق زہے نصیب میں ان کی شکل وقفے وقفے
سے بدلتی رہی اور ڈرامہ میں نا جانوں میں تو اکثر لوگ انہیں پہچانے بھی
نہیں-
|
|