میں خود لاڑکانہ سے ہوں اور اچھی طرح جانتا ہوں کہ عزت کے نام پر قتل کسے کہتے ہیں۔۔۔خلیل الرحمن قمر کٹہرے میں

image


خلیل الرحمن قمر کو اچانک مل جانے والی شہرت میں جہاں ہاتھ ان کے طاقتور اسکرپٹ کا ہے وہیں کچھ ایسے الفاظ کا بھی ہے جو معاشرے میں عورت کو الزامات اور تفرقات کی بھٹی میں واپس دھکیل رہے ہیں۔۔۔پچھلے دنوں سماء ٹی وی کے ایک شو میں میزبان بیرسٹر احتشام امیر الدین نے ان سے سوال کیا کہ آخر کیوں آپ نے مرد کو بے وفائی کا حق دے دیا اور عورت کو اس جرم پر کبھی معاف نا کرنے کی سزا سنا دی۔۔۔یہ ایک طویل بحث تھی جس میں جرنلسٹ اویس توحید اور سوشل ایکٹیوسٹ طاہرہ عبداﷲ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔

خلیل الرحمن قمر یہی کہتے رہے کہ مجھے غلط سمجھا جا رہا ہے۔۔۔میں کسی بونڈنگ میں جڑے ہوئے رشتے کے ساتھ بے وفائی کو شدید جرم کہتا ہوں۔۔۔اس بات پر اویس توحید نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ کیوں معاشرے میں عورت کو پیچھے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔۔۔آپ کو کس نے یہ حق دیا ہے۔۔۔میری خود کی بیٹی اٹھارہ سال کی ہے تو کیا میں اسے شرٹ جینز نا پہننے دوں، میں خود لاڑکانہ سے ہوں جہاں عزت کے نام پر قتل ہوتا ہے ، جہاں ایک لڑکے کے پورے گھرانے کو عزت کے قتل کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔۔۔کیا عورت کی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے علاوہ اپنی کوئی شناخت نہیں۔۔۔
 

image


وقت بدل رہا ہے اور خواتین معاشی اعتبار سے اب اپنے پیروں پر خود کھڑی ہوچکی ہیں۔۔۔اور خلیل الرحمن قمر جیسے رائٹرز آج بھی عورت کو اسی ایک خاص نظرئیے سے دکھا رہے ہیں جیسا یہ معاشرہ دیکھنا چاہتا ہے۔۔۔ڈراموں میں دکھانے کے لئے اب بہت کچھ ہے جو ہماری ذمہ داری ہے دکھانا۔۔۔

طاہرہ عبداﷲ کے جوابات کا کلیپ تو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل بھی ہورہا ہے۔۔جس میں انہوں نے خلیل الرحمن قمر کو کہا کہ آپ پہلے تو سمجھ لیں کہ فیمنزم ہوتا کیا ہے۔۔۔یہ ایک نظریہ ہے انقلابی جو کہتا ہے کہ عورت بھی انسان ہے۔۔۔وہ اپنی پیدائش کے ساتھ اپنے حقوق لکھوا کر آئی ہے جیسا کہ مرد۔۔۔اور یہ دونوں ہی ایک عورت کے جسم سے دنیا میں آئے ہیں۔۔۔عورت کو اپنے حقوق مانگنے کے لئے مردوں کے آگے کشکول پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ ان کا حق ہے۔۔۔وفا اور حیا کی بات کرتے ہیں تو جہاں عورت کو تن ڈھکنے کا حکم ہے وہاں بغیر کسی فل اسٹاپ کے مردوں کو بھی نظر جھکانے کا حکم ہے۔۔۔تو آدھی بات کیوں کرتے ہیں۔۔۔
 

image


خلیل الرحمن قمر نے خود کو الہامی شاعر اور رائٹر کہا۔۔۔جیسا کہ علامہ اقبال یا غالب تھے۔۔۔بلکہ یہ تک کہا کہ انہیں چست نہیں آتا ہوگا اور دیر میں آتا ہوگا۔۔۔مگر مجھے مکمل آمد ہوتی ہے۔۔۔اور کیا ان کے بعد کوئی بڑا شاعر پیدا نہیں ہوسکتا جو آپ لوگ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔۔۔

یہ سچ ہے کہ خلیل الرحمن ایک بڑے رائٹر ہیں لیکن ان کی ہر بات صحیح ہوگی اس سے اختلاف ہوسکتا ہے۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: