جیب میں تیس روپے تھے اور میرا شوٹ پر پہلا دن تھا۔۔۔بھولا کی زندگی

image


آج کروڑوں دلوں پر راج کرنے والا عمران اشرف جنہیں ان کے کردار بھولا نے شہرت کے آسمان تک پہنچا دیا، ایک بہت لمبی مسافت طے کرکے اس مقام تک پہنچے۔۔۔عمران اشرف پاکستان کے ان سپر اسٹارز میں سے ہیں جن کے قدم ہمیشہ زمین پر رہتے ہیں اور وہ سب سے ہمیشہ جھک کر ملتے ہیں۔۔۔

پشاور میں پیدا ہونے والا یہ ستارہ اپنی زیادہ تر زندگی اسلام آباد میں گزارتا رہا۔۔۔تعلیم کے مقصد سے ایبٹ آباد کے بورڈنگ میں بھی وقت گزرا اور وہ اپنی نوجوانی کا اور بچپن کا وہ دور جو اسلام آباد کی سڑکوں پر گزرا کبھی نہیں بھولتے۔۔۔

والد بورڈ آف ڈائریکٹر تھے ایک بہت بڑے بینک کے، لیکن جب بزنس ختم ہوا تو پھر نوکری کی تلاش ہوئی۔۔۔یہ آج سے گیارہ سال پہلے کا واقعہ ہے جب انہیں ڈائریکٹر دلاور ملک نے ایک کردار کے لئے بلا لیا۔۔۔کیونکہ عمران اشرف نے چائلڈ اسٹار کے طور پر بھی انہی ڈائریکٹر کے ساتھ کام کیا تھا اور عارفہ صدیقی کے بیٹے کا کردار نبھایا تھا۔۔۔
 

image


اپنے ایک انٹرویو میں عمران نے بتایا کہ میں نے جب پہلی بار کام شروع کیا تو سیٹ پر پہنچ کر میری جیب میں صرف تیس روپے تھے اور پیروں میں ڈھنگ کے جوتے تک نہیں تھے۔۔۔مجھے ڈائریکٹر نے دو لائنیں بولنے کو کہا اور جیسے ہی میں نے پرفارم کیا تو انہوں نے میک اپ کو آواز لگائی کہ ان کی تیاری کردو۔۔۔

میں نے سیٹ پر موجود فوٹوگرافی ڈایئریکٹ یعنی ڈی او پی سے سینڈل لئے تھوڑی دیر کے لئے اور یہ سیریل کی۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ میں نے اپنے پہلے ڈرامہ میں انتہائی بری اداکاری کی۔۔۔اتنا برا کام کیا کہ مجھے سیٹ پر موجود لوگوں کی آوازیں اکثر کانوں میں آتی تھیں کہ شاید یہ کوئی پرچی ہے، اسے کوئی کام نہیں آتا۔۔۔

عمران نے کہا کہ میں نے اس پراجیکٹ کے دوران سوچ لیا تھا کہ اب میں واپس اسلام آباد چلا جاؤں گا اور کوئی اور کام کروں گا۔۔۔لیکن ایک اداکار کا انتہائی تکلیف دہ جملہ دماغ میں پھنس گیا اور سوچ لیا کہ میں خود کو ثابت کروں گا۔۔۔پھر دو سال تک ایڈیٹنگ روم میں ایک دوست کے ساتھ بیٹھا صرف نوٹ کرتا تھا کہ کون کیا بولتا ہے اور کہاں کٹ ہوتا ہے۔۔۔ساتھ ساتھ پریکٹس بھی کرتا رہا۔۔۔
 

image


بعد میں انہیں چھوٹے موٹے کردار ملتے رہے اور پھر ڈرامہ گل رعنا میں سپورٹنگ رول کی نامینیشن مل گئی۔۔۔اور ہمایوں سعید نے ان سے ملنے کی خواہش کی ڈرامہ دل لگی کے لئے۔۔۔یوں عمران اشرف نے زندگی میں آگے بڑھنے کا سفر باقاعدہ شروع کردیا۔۔۔

عمران کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ان کا بہت استعمال بھی کیا۔۔۔فائدے بھی اٹھائے اور اب وہ ان سب باتوں کو اس لئے بھول جانا چاہتے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کے سفر میں وہ بھی منزل کا ایک حصہ تھے۔۔۔ڈرامہ الف اﷲ اور انسان میں عمران اشرف نے خود کو کیریکٹر آرٹسٹ کے طور پر منوایا اور یہ ثابت کیا کہ ہیرو ہی نہیں ہوتا تو ڈرامہ لے کر چلتا ہے۔۔۔کبھی کبھی کوئی ایک کردار بھی سارا شو اپنے قبضے میں کر سکتا ہے اور یہ ایک بار پھر ثابت ہوا رانجھا رانجھا کردی میں ۔۔۔ایک انتہائی مشکل پاگل لڑکے کا کردار۔۔۔جس کو عورتاں نے ہی نہیں بلکہ مردوں نے بھی پسند کیا۔۔۔

عمران اشرف نے اپنی ساتھی اداکارہ کرن اشفاق سے شادی کی۔۔۔اور اب ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام روحام ہے ۔۔۔وہ نا صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ ایک بہت اچھے رائٹر بھی ہیں۔۔۔ان کے بھائی عباس اشرف بھی اسی فیلڈ سے وابستہ ہیں۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: