اپنی پہلی بیٹی کو جب گود میں لیا تو اتنا رویا کہ لوگ حیرت کرنے لگ گئے۔۔۔شوبز کے جذباتی پاپا

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی پاپا ہیں جو اپنے بچوں کو لے کر کافی جذباتی ہیں۔۔۔ان کی محبت میں وہ اپنے سارے کام چھوڑ سکتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کے سارے کام اپنے ہاتھ سے کریں، بچوں کے معاملے میں ماؤں سے ایک قدم آگے ہی رہنا چاہتے ہیں۔۔۔

علی عظمت
بظاہر لاابالی اور سخت دکھنے والے علی عظمت اپنی بیٹیوں کے لئے ایک انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے باپ ہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ جب ان کی پہلی بیٹی ان کی گود میں آئی تو وہ زار و قطار رونے لگے اور اتنا روئے کہ سب حیران ہوکر کہنے لگے کہ اتنا بہادر اور بھاری انسان اتنا کمزور ہے۔۔۔علی عظمت کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا کہ بیالیس سال میں پہلی بیٹی، بیٹی اتنی پیاری چیز ہے کہ بتیس سال میں شادی کرلیتا تو اور جلدی آجاتی۔۔۔وہ اپنی بچیوں کے ڈائپر چینج کرنے سے لے کر انہیں کھلانے پلانے تک سارے کام خود کرتے ہیں۔۔۔حد تو یہ ہے کہ ان کی بیٹیاں انہیں بابا آپی کہہ کر بلاتی ہیں۔۔۔ان کی بیگم فریحہ کا کہنا ہے کہ علی عظمت کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ دیوانہ وار اپنی بیٹیوں سے عشق کرتے ہیں۔۔۔کسی کنسرٹ میں بھی اگر بچیاں پیچھے نظر آجائیں تو آوازیں دینے لگتے ہیں اسٹیج پر۔۔۔کہ مجھے دے دو گود میں۔۔۔عموماً مائیں بچوں کو روکتی ہیں کہ چپس یا چاکلیٹ نا کھاؤ، لیکن ان کے معاملے میں الٹ ہے ۔۔۔یہاں علی اپنی بیگم کو ڈانٹتے ہیں کہ گھر میں یہ چیزیں کھاؤ ہی نہیں جسے پھر بچیاں کھانا چاہیں اور یہ چیز ان کی صحت کے لئے صحیح نہیں۔۔۔ان کی بیٹیوں کے نام ہی ایلا عظمت اور میا عظمت

image


نعمان حبیب
فلم میں ہوں شاہد آفریدی اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھانے والے نعمان حبیب اپنی ننھی سی بیٹی کے دیوانے ہیں اور ان کے کام خود اپنے ہاتھ سے کرنا پسند کرتے ہیں۔۔۔نعمان حبیب کی بیٹی عائشہ ابھی ڈیڑھ سال کی ہیں لیکن اپنے ابا کے ساتھ ہر وقت گانے اور اداکاری میں محو رہتی ہیں۔۔۔ابھی کسی کمرشل میں بھی انہیں کام مل گیا ہے اور حال ہی میں نعمان نے مشہور ڈرامہ مرے پاس تم ہو کے ٹائٹل سانگ پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو لگائی جس میں وہ باقاعدہ ہاتھ ہلا ہلا کر انہیں کاپی کر رہی ہیں۔۔۔نعمان اپنی ننھی شہزادی کے آنے کے بعد اب صرف اسی کے خیالوں میں گم رہتے ہیں۔۔

image


فہد مصطفیٰ
بلا کے مصروف ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ اپنے بچوں کی خوشیوں کو منانے سے لے کر ان کا خیال رکھنے تک میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔۔۔اپنی بیٹی فاطمہ کو تو اکثر سیٹ پر ساتھ ہی رکھتے ہیں خاص طور پر رمضان کے شوز میں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کے قریب رہ سکیں۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ بیٹی ان سے کافی قریب ہے اور اپنے بیٹے کے ساتھ وہ ایسے کھیلتے ہیں جیسے کوئی چھوٹا بچہ۔۔۔

image


فہد مرزا
ثروت گیلانی اور فہد مرزا دونوں ہی اپنے بیٹوں کو لے کر خاصے حساس ہیں لیکن فہد مرزا اس معاملے میں تھوڑا سا آگے ہیں۔۔۔وہ دونوں بیٹوں کے ساتھ ایسے کھیلتے ہیں کہ پھر لوگوں کو انہیں روکنا پڑتا ہے۔۔۔کافی عرصے تک تو انہوں نے سوشل میڈیا سے اپنے بچوں کو دور ہی رکھا تاکہ ان کے بارے میں کوئی بات بھی نا ہو اور انہیں نظر بھی نا لگے۔۔۔فہد بچوں کو دودھ پلانے سے لے کر سلانے تک سارے کام کر لیتے ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ نہیں کر پائیں گے جبکہ وہ کافی اچھے سے کرتے ہیں۔۔۔اور ان کا کہنا ہے کہ بچے میرے ساتھ زیادہ خوش رہتے ہیں

image
YOU MAY ALSO LIKE: