سوتیلے ضرور ہیں لیکن ایک بہترین باپ ہیں۔۔۔شوبز کی وہ خواتین جنہوں نے بچوں کے بعد دوسری شادی کی

image


خواتین کے لئے بچوں کے بعد دوسری شادی ایک بہت ہی مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔۔۔کیونکہ انہیں اپنے بچوں کے لئے ایک ایسا باپ چاہئے ہوتا ہے جو انہیں اسی طرح چاہے جیسے سگا باپ۔۔۔شوبز میں بھی ایسی خواتین ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ دوسری شادی کی اور آج بہت کامیاب اور خوش ہیں-

شگفتہ اعجاز
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور گریس فل اداکاراؤں میں سے ایک شگفتہ اعجاز کی زندگی اتنی آسان نہیں گزری جتنی بظاہر نظر آتی ہے۔۔۔اس خوبصورت مسکراہٹ کے پیچھے بہت سارے ایسے دن اور راتیں ہیں جب انہوں نے تنہا ماں کے طور پر اپنے بچوں کے لئے مشکلات سے بھرپور گزاریں۔۔۔لیکن کبھی ہار نا مانی۔۔۔شگفتہ اعجاز صرف بائیس برس کی تھیں جب ان کی شادی ایک برازیلین شخص سے ہوئی جن سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔۔۔پہلی بیٹی بھی چھوٹی تھی لیکن چھوٹی کو تو دوسرے باپ نے دیکھا تک نہیں اور برازیل واپس جانے کا فیصلہ کیا اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔۔۔یوں شگفتہ اعجاز نے تنہا اپنی دونوں بیٹیوں کو پالنے کا سفر شروع کیا۔۔۔اچھے اور مہنگے ترین اسکولوں میں پڑھایا، بیوٹیشن بھی بنیں۔۔۔بچیوں کی ایک ایک خواہشات پوری کی۔۔۔سیٹ پر موجود کئی لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ شگفتہ اعجاز کی بس ایک ہی فکر ہوتی تھی کہ میں اپنی بیٹیوں کی بہترین پرورش کروں۔۔۔پھر اس کا صلہ انہیں سولہ سال پہلے اپنے دوسرے شوہر کی صورت میں ملا۔۔۔جن سے ان کی دو مزید بیٹیاں پیدا ہوئیں۔۔۔شگفتہ اعجاز کی بڑی بیٹیوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے ان سے زیادہ بہترین اور محبت کرنے والے باپ آج تک نہیں دیکھے۔۔۔وہ ایک انتہائی شفیق انسان ہیں۔۔۔شگفتہ اعجاز اور ان کے درمیان عمر کا فرق ضرور ہے لیکن محبت نے وہ سارے فرق جڑ سے مٹا دیئے ہیں۔۔۔وہ تمام مشکلات جن سے شگفتہ اعجاز نے خود کو گزارا۔۔۔آج دوسرے شوہر کی محبت سے تحفے میں بدل گیا ہے۔۔۔کیونکہ ان کی بیٹیوں کو ایک بہترین انسان باپ کی صورت میں مل گیا ہے-

image


شائستہ لودھی
مارننگ شو کی میزبان، اداکارہ اور ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بھی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے۔۔۔جن میں سے ایک ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے تھا۔۔۔وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ کچھ وجوہات کی بنا پر نا رہ پائیں اور پھر علیحدگی ہوگئی۔۔۔تین بچوں کے ساتھ یہ سفر کچھ اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔یہ وہی جانتے ہیں جنہوں نے تنہا بچوں کو پالا ہوتا ہے۔۔۔خاص طور پر جب بچے ٹین ایج میں داخل ہوچکے ہوں اور ان کو سمجھانا اور سمجھنا دونوں ہی ماں باپ کے لئے امتحان ہو۔۔۔اس مشکل وقت میں انہیں اپنے کزن عدنان لودھی کا ساتھ ملا۔۔۔عدنان لودھی کا رشتہ ان کے چچا کے توسط سے آیا اور شائستہ لودھی کے دماغ میں صرف ایک سوال تھا کہ کیا یہ شادی میرے بچوں کے لئے بہتر ثابت ہوگی۔۔۔اس سوال کا جواب انہیوں اس طرح ملا کہ ان کے بچے اب ان سے زیادہ اپنے دوسرے باپ کے قریب ہیں۔۔ان کے بڑے بیٹے شافع لودھی نے خود بھی بزنس کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور ایک بیوٹی پروڈکٹس کا بزنس چلا رہے ہیں، جبکہ دوسرے دونوں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔۔۔شائستہ لودھی کبھی کبھی خود بھی حیران ہوتی ہیں جب وہ اپنے بچوں کی ان کے باپ کے ساتھ محبت اور کیمسٹری دیکھتی ہیں۔۔۔شاید یہ وہ انعام ہے جو ان کی مشکلات کے صلے میں اﷲ کی طرف سے انہیں ملا۔۔۔

image


صنم ماروی
صنم ماروی کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی ایک امیر وڈیرے سے ۔۔۔لیکن جب ان کی بیٹی بہت چھوٹی تھی تو ان کے پہلے شوہر کا قتل ہوگیا اور ان کو ان کی بیٹی سمیت سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا۔۔۔وہ اپنے والدین کے گھر واپس آئیں۔۔۔تو ان کی ماں نے اپنے رشتہ داروں سے بات کی اور صنم کے لئے اپنے رشتہ کے کزن حامد سے بات کی۔۔۔حامد نے صنم سے شادی کے لئے فوری حامی بھری اور اس کی بیٹی کو بھی اپنایا۔۔۔لیکن بد قسمتی سے صنم کے سسرال والوں نے اس کی بیٹی کو اغواہ کرکے ایک سال تک اپنے پاس رکھا اور حامد اور صنم نے بہت مشکلوں سے اسے بازیاب کروایا۔۔۔آج حامد سے صنم ماروی کے تین اور بچے بھی ہیں لیکن ان کے بچوں میں کوئی فرق نہیں۔۔۔بڑی بیٹی کو بہترین اسکول میں پڑھا رہے ہیں اور حامد اسے بھی اتنا ہی چاہتا ہے جتنا باقی بچوں کو۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: