شادی کے لیے آئيڈیل کے انتظار میں بیٹھی پاکستانی اداکاراؤں کی کہانی

image


جس طرح ہر چیز کا ایک وقت قدرت کی جانب سے مقرر ہوتا ہے اسی طرح شادی کا بھی ایک وقت گزر جاتا ہے- ہمارے معاشرے میں لڑکی جتنی بھی کامیاب ہو مگر جب اس کی شادی کی عمر ڈھلنے لگتی ہے تو ساری دنیا کو پریشانی ہو جاتی ہے کہ اس کی شادی کیوں نہیں ہورہی ۔ ہماری کچھ اداکارائيں بھی کامیابی کی سیڑھیاں اس حد تک چڑھ چکی ہیں کہ اتنی بلندی سے ان کو ان کا آئيڈيل تلاش کرنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے- اور یہی ان کی شادی کی تاخیر کا سبب بھی ہے آج ہم آپ کو ان ہی اداکاراؤں کے بارے میں بتائيں گے -

1: عائشہ عمر
بلبلے کی خوبصورت عائشہ عمر نے شوبز میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی بہت کام کیا ہے اس وقت عمر کی 38 بہاریں دیکھ چکی ہیں- بلبلے ، زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرچکی ہیں اس کے علاوہ فلم کراچی سے لاہور اور کاف کنگنا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں- اب تک جیون ساتھی کی تلاش میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں اور تنہا زندگی گزار رہی ہیں- اگرچہ انہوں نے خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ ان کو دیکھ کر قطعی طور پر ان کی اصل عمر کا اندازہ نہیں ہو پاتا ہے-

image


2: صبا قمر
خوبصورت انداز و صلاحیتوں سے مالا مال صبا قمر کو دیکھ کر کسی صورت بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ 35 سال کی ہو چکی ہیں بلکہ جس طرح انہوں نے خود کو مینٹین رکھا ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ صبا قمر درحقیقت ابھی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ رہی ہیں ۔ صبا قمر کی کامیابیوں کے جھنڈے صرف پاکستان ہی میں نہیں لہرا رہے ہیں بلکہ بھارت کی فلم ہندی میڈیم میں منجھے ہوئے اداکاروں کے سامنے انہوں نے اپنی اداکاری سے خود کو منوایا ہے ۔ بنٹی آئی لو یو ، باغی چیخ ، بے شرم اور ڈائجسٹ رائٹر جیسے مختلف نوعیت کے کرداروں میں خود کو منوانے والی صبا قمر کو شاید شادی کے لیے اب تک وقت نہیں مل سکا ہے مگر اب ان کے چاہنے والے ان کو حقیقی دلہن کے روپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں-

image


3:زارا شیخ
مشہور اداکارہ زارا شیخ نے فلم تیرے پیار میں " سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد چالیس کے قریب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازی گئيں- مگر انہوں نے بھی چالیس سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود اب تک جیون ساتھی کا انتخاب نہیں کیا ہے اور اب شوبز میں بھی کم کم کام کرنا شروع کر دیا ہے-

image


4: میرا
اسکینڈل کوئین میرا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے کیپٹن نوید کے علاوہ بہت سارے افراد کے نام میرا کے ساتھ اسکینڈلز کی صورت میں سامنے آتے رہے ہیں- مگر عمر کی 42 بہاریں دیکھنے کے باوجود ابھی تک میرا اپنے آئیڈیل کی تلاش میں ناکام رہی ہیں- مگر ابھی بھی مایوس نہیں ہیں اور امید رکھتی ہیں کہ وہ جلد ہی اپنا آئيڈیل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی-

image


5: ریشم
ریشم کا شمار پاکستان شوبز میں بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے پروفیشن کو ہر کام سے زیادہ اہمیت دی- اس لیے ان کا نام بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ چھوٹی اسکرین کی بھی مشہور ہیروئين میں ہوتا ہے- اس کے علاوہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس وقت عمر کی 52 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور کاموں میں مصروف ہو کر شادی کی طرف دھیان ہی نہ دے پائیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ دلہن کا کردار حقیقی زندگی میں کب تک ادا کرنے کی تیاری کرتی ہیں-

image


6: مہوش حیات
مہوش حیات جو عمر کی سینتیس بہاریں دیکھ چکی ہیں کامیابیوں کے ایسے سفر پر رواں دواں ہیں جس کی خواہش ہر اداکارہ کے دل میں ہوتی ہے- تمغہ حسن کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کے کھاتے میں بلاک بسٹر موویز اور ڈراموں کی ایک لائن ہے مگر اب تک ان کی نظر انتخاب زندگی کے ساتھ کے طور پر کسی پر نہیں ٹہر سکی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: