کشمیر بنے گا پاکستان

یہ نہیں ہوسکتا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مسلمان بھائ بہنیں شہید ہوتے رہیں اور ہم پاکستان میں آرام سے سوتے رہیں!۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیریوں کے درد کونا صرف محسوس کریں بلکہ ان کی اس آزادی کی جدوجہد میں اپنا کردار بھی ادا کرسکیں!۔

ہم نے ساری دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت آئے روز کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔

صرف UN میں تقریر کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا! اس کے لیے باقی ملکوں کے نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں کر کہ انہیں مسئلہ کشمیر کہ حوالے سے آگاہی دینی ہوگی!اسلام تو ہمیں ہی سکھاتا ہے کہ اگر مسلمان پر حملہ ہو تو سب ملکر دشمن کے خلاف جہاد کریں! مگر پاکستان نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟!ہم یقیناً بلاشبہ بھارت سے جنگ نہیں کرسکتے مگر اس کو مختلف طریقوں سے مجبور تو کرسکتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کے حقوق دے۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کشمیری بھارت کے قبضے میں اپنے فیصلے کی وجہ سے ہیں۔ایسے لوگوں کو ہی سمجھنی چاہیئے کہ ڈوگرہ مہراج جو کشمیر کا راجہ تھا اس نے بھارت کے ساتھ مک مکا کہا تھا اور اس کی مدد سے بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا! ہی فیصلہ کشمیریوں کا نہیں تھا!
 

Shehryar Hashmi
About the Author: Shehryar Hashmi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.