|
یوں تو بچے اپنے ماں باپ سے ہی گہری مماثلت رکھتے ہیں لیکن تیس سال کی عمر
کے بعد کچھ لڑکیاں بالکل اپنی امی سے مشابہت رکھنے لگتی ہیں اور ایک لمحے
کو یہ شائبہ ہوتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی انسان کے دو جسم ہیں۔۔۔انڈسٹری میں
بھی ایسے کئی چہرے ہیں جو اپنی امی سے گہری شباہت رکھتے ہیں-
اریج فاطمہ
اداکارہ اریج فاطمہ گو اب انڈسٹری میں ذرا کم ہی نظر آتی ہیں لیکن وہ جب
بھی اپنی والدہ کے ساتھ کسی تصویر میں نظر آئیں تو یہ لگا جیسے جڑواں
بہنیں۔۔۔ان کی والدہ نے بھی خود کو کافی فٹ رکھا ہے اور دونوں ایک جیسی ہی
لگتی ہیں-
|
|
دعا ملک
حمائمہ ملک کی بہن دعا ملک اپنی والدہ سے ہو بہو ملتی ہیں اور انہوں نے کچھ
عرصہ قبل اپنی امی کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اسی پوز میں
اپنی تصویر بھی رکھی تو ایسا لگتا تھا جیسے ایک ہی چہرہ ہو بس ماہ و سال کا
فرق درمیان میں آگیا ہو۔۔۔
|
|
مہوش حیات
مہوش حیات کی مسکراہٹ اور ان کا چہرے کا کٹ اپنی والدہ سے اس حد تک ملتا ہے
کہ اگر عمر کا یہ فرق نا ہو تو لوگ دھوکہ کھا جائیں۔۔۔وہ اکثر اپنی امی کے
ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں اور ان دونوں میں کافی زیادہ شباہت ہے۔۔۔
|
|
یمنیٰ زیدی
یمنیٰ زیدی کا معصوم اور بھولا چہرہ اپنی والدہ سے اتنا ملتا ہے کہ وہ بغیر
بتائے یہ پہچان میں آسکتی ہیں کہ وہ کس اداکارہ کی ماں ہیں۔۔۔دونوں کی
مسکراہٹ اور آنکھیں بالکل ہی ایک جیسی ہیں-
|
|
منال خان
یوں تو ایمن اور منال جڑواں بہنیں ہیں لیکن منال میں اپنی والدہ کی جھلک حد
سے زیادہ نمایاں ہے اور ان کی تصاویر میں وہ اپنی والدہ کی ہم شکل ہی لگتی
ہیں-
|
|
سونیا حسین
خوبصورت سونیا حسین کی والدہ بھی انہی کی طرح حسین دکھتی ہیں اور دونوں ماں
بیٹیاں کم و بیش ایک ہی جیسی شکل کی ہیں۔۔۔جیسے جیسے سونیا کی عمر بڑھ رہی ہے
مماثلت اور گہری ہوتی جا رہی ہے-
|
|
سجل علی
اداکارہ سجل علی کی والدہ اس دنیا میں نہیں لیکن اکثر سجل یا صبور ان
کی تصویر اپنے ساتھ لگاتی ہیں اور غور سے دیکھیں تو سجل اور ان کی
والدہ کی آنکھیں بالکل ایک جیسی ہیں۔۔۔یعنی عمر کے اس حصے میں آکر سجل
علی اپنی والدہ کی ہی شکل کی ہوجائیں گی-
|
|