|
گھر میں بڑی بہن ہو تو اکثر چھوٹیوں کو اسی کے نقش قدم پر چلایا جاتا ہے
اور اسی لئے بڑی بہنوں کو اپنی جگہ ایسی بنانی پڑتی ہے کہ چھوٹی بھی اس سے
زیادہ محنت کر کے دکھائے۔۔۔پاکستانی شوبز میں بڑی بہنوں نے اپنی جگہ بنائی
اور پھر یوں ہوا کہ چھوٹیوں نے آکر ان سے بھی زیادہ بازی لے لی-
بڑی بہن سبرین حسبانی
سبرین حسبانی کی اداکاری کی مثالیں دی جائیں تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔یہ بڑی بہن
حقیقت میں اپنی چھوٹی بہن کے لئے مثال ثابت ہوئی۔۔۔گھر میں بھی ان کا کردار
بالکل بڑی بہنوں والا ہی ہے اور یہ ذرا جلدی ناراض ہوجاتی ہیں لیکن اتنی ہی
جلدی مان بھی جاتی ہیں۔۔۔سبرین انڈسٹری میں آنے سے پہلے پی آئی اے میں ایئر
ہوسٹس تھیں اور پھر پی ٹی وی کے لئے پہلا ڈرامہ کیا میسوری۔۔۔جس سے انہیں
بہت شہرت ملی۔۔۔
|
|
بڑی بہن عروہ حسین
عروہ نے وی جے کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کیا۔۔۔اور یہ بڑی باجی اپنی
چھوٹی بہن ماورہ کو بعد میں اسکرین پر لائیں۔۔۔ان میں ساری خصوصیات بڑی
بہنوں والی ہی ہیں۔۔۔ماورہ آج بھی ان سے پوچھ کر ہی اپنے سارے کام کرتی ہیں
اور ان کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔۔۔عروہ نے اس کے بعد گلوکاری اور اداکاری
دونوں میں بھی قدم رکھا۔۔۔لیکن اداکاری میں ان کی بہن ماورہ ان سے آگے نکل
گئیں۔۔۔
|
|
بڑی بہن سارہ خان
معصوم چہرے والی بڑی بہن سارہ خان اور نور خان میں یوں تو عمر کا زیادہ فرق
نہیں لیکن سارہ خان اور نور ہمیشہ سے ایک ہی کلاس میں پڑھتی تھیں ۔۔نور خان
کا کہنا ہے کہ سارہ بڑی بہن تھی لیکن ہمیشہ سے بلیک میلر تھیں۔۔۔مجھ سے
کہتی تھی کہ یہ کام کر و ورنہ گھر میں بتادوں گی اور میرے وہ کام کرنے کے
باوجود یہ بتا دیتی تھیں۔۔۔سارہ پڑھائی میں بہت اچھی تھیں اور کلاس میں
میرا کام بھی وہی کر دیتی تھی۔۔۔تھوڑی سست بڑی بہن تھی اور بچپن سے ہی آرام
طلب تھی لیکن کلاس میں مانیٹر ہوتی تھی۔۔۔انڈسٹری میں بڑی بہن نے کوئی سستی
نہیں دکھائی اور اپنی جگہ بہت جلدی بنائی اور اس کے بعد چھوٹی نے دکھائے
کمال-
|
|
ثنا جاوید
یہ نازک سی بڑی بہن ثنا جاوید اداکاری کے آغاز میں سپورٹنگ کرداروں
سے آئیں۔۔۔جیسے ’’میرا پہلا پیار‘‘ اور پھر ’’پیارے افضل‘‘۔۔۔ثنا نے
’’پیارے افضل‘‘ میں آئزہ خان کی بہن لبنی بن کر اس کا ساتھ دیا تو ان کی
چھوٹی بہن حنا جاوید نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں حرا کی دوست کا کردار ادا
کیا اور اصلی زندگی میں بھی ثنا کے چھوٹے بہن بھائی انہی کی راہ پر چل رہے
ہیں ۔۔۔ثنا کی بہن حنا ان سے شکل میں کافی مختلف لگتی ہیں لیکن اداکاری میں
دونوں کے انداز ایک جیسے ہیں۔۔۔کیوں نا ہوں آخر بڑی بہن کی اداکاری بھی تو
کمال ہے
|
|