جنت کے حسین لمحات کیسے ہونگے؟

جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے،
جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے

جب نیکوکار بیٹا،بیٹی اپنے ماں باپ سے ملیں گے

اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے

اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا

جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے

اندھے کو انکھیارا

غمگین کو مسرور

بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے

یونہی بڑھیا کو، کہ اُسے بھی حُسن لوٹا دیا گیا ہے

جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے

(اور کیسا حسین منظر ہو گا
کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا
شرف پائیں گے

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں
گے

علمائے امت سے مصافحہ کریں گے

مجاہدینِ ملت کا دیدار کریں گے

شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے

اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے

پھر جب حوض نہرِ کوثر پر لے
جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے
محبوب، حضرت محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلّم بنفسِ نفیس ہمارا
استقبال کریں گے

اور ہمیں سونے کے برتنوں میں حوض کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے ، جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی

اور ہمیں بتایا جا رہا ہو گا کہ
یہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ ہیں

وہ (دیکھو) وہاں سے حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ
عنہ آ رہے ہیں

اور وہ باحیا (وباصفا) حضرت عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ ہیں

اور یہ حضرت علی المرتضٰی رضی اللّٰہ عنہ ہیں

اور ان کے پہلو میں نوجوانانِ جنت کے سردار (حسنینِ کریمین) رضی اللہ عنہما ہیں

اور ہمیں بتایا جائے گا کہ وہ مفسرِ قرآن حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں

اور جو اُس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ ہیں

اور یہ کثیر الروایت صحابی، ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ ہیں

اور ہمیں دور سے ایک بہت
ہی پرسوز اور دلنشین آواز میں اذان سنائی دے گی، جب ہم اس کے قریب جائیں
گے، تو اذان دینے والے حضرت بلال رضی اللّٰہ عنہ ہوں گے

پھر ہم مزامیر کی مثل ایک میٹھی اور سریلی آواز سنیں
گے، تو سب لوگ رب تعالٰی کی وحدانیت و کبریائی بیان
کرتے ہوئے صاحبِ آواز کے بارے میں پوچھیں گے، تو فوراً بتایا جائے گا کہ یہ اللّٰہ کے جلیل القدر نبی حضرت داؤد علیہ السلام ہیں

(وہ کیسا نظارہ ہو گا کہ جن
کے قصے ہم نے قرآن میں پڑھے، ان میں سے) وہاں اصحابِ اخدود کو دیکھیں
گے

اہل کہف، اصحابِ سفینہ، آل فرعون اور اصحابِ قریہ کے مؤمن اور بادشاہ ذو القرنین کو بھی دیکھیں گے

(پھر) جب ہمیں ہمارا خالق و
مالک جل جلالہ ارشاد فرمائے گا: اے جنتیو!!!

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت و
بندگی میں حاضر ہیں

اللّٰہ تعالٰی فرمائے گا: کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے، جو میں تمہیں عطا
کروں؟

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم (اس سے بڑھ
کر ) اور کیا مانگیں؟ کہ تو نے ہمارے چہروں کو روشن فرمایا، ہمیں جنت میں داخل
کیا اور ہمیں جہنم سے نجات بخشی

پس اللّٰہ عزوجل اپنا جلوہ دکھائے گا (اور ہم دیدارِ الٰہی سے مشرف ہوں گے)

تب ہمیں پتہ چلے گا کہ جنت
کی سب سے عظیم نعمت تو اللہ تعالیٰ کا دیدار ہے

دیدارِ الٰہی کا منظر کیسا
(حسین ) ہو گا جب رب تعالٰی ہمیں فرمائے گا

آج میں نے تم پر اپنی رضا واجب کر دی، اس کے بعد
میں تم پر کبھی غضب نہیں فرماؤں گا

جنت میں طلوع صبح جو فجر کی نماز کے بعد اور سورج نکلنے سے قبل ٹھنڈی خوبصورت روشنی ھوتی ھے وہ حسین و جمیل نظارہ مستقل ھوگا اور اس میں تبدیلی نہیں آئیگی

آوامر و نواہی اور ان پر عمل
کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا

لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو گئے

منافقت، فسادات، قتل و غارت اور ناپسندیدہ امور
والے جہاں کو ہم پیچھے چھوڑ آئے

مصائب و مشکلات، بڑھاپا، ہڈیوں کی کمزوری، سینے
کی تنگی، ادویات کی مشقتیں ، دنیاوی ساز و سامان اور کمر کو جھکانے
والی ساری چیزیں ختم ہو گئیں

یہ وہ جنت ہے، جس کے مستحق ہم محنت و کوشش
سے بن سکتے ہیں

سن لو! بے شک اللّٰہ تعالٰی کا سامان بہت قیمتی ہے اور اللہ تعالٰی کا سامان جنت ہے

اے ہمارے رب! ہمیں، ہمارے والدین، ہمارے بہن بھائیوں،
ہماری اولاد،اہل و عیال اور
اسے جاری رکھنے اور پھیلانے میں کوشش کرنے والوں اور جس کا بھی ہم پر
کوئی حق ہے، اسے اپنی رحمت، فضل اور عفوو کرم سے اہلِ جنت میں شامل فرما۔
اے اللّٰہ! ہماری دعا قبول فرما۔ ہمیں جنت الفردوس
میں پیارے آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کے پڑوس میں جگہ عنایت فرما
آمین ثم آمین
یا رب العالمین
بحرمت سید المرسلین آنحضرت محمد
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 299087 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More