پاکستان ایک پرامن ملک ہے

صالح عبداللہ جتوئی

گزشتہ دہائیوں سے پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینے کے لئے دشمنوں کی طرف سے طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے وار کیا گیا اور بلاوجہ دہشتگردی کے الزامات لگا کر اس ملک کو پیچھے دھکیلنے کی مذموم سازش کی گئی۔

کبھی ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ پاکستان کو کہا گیا تو کبھی ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے الزام پاکستان پہ ٹھونس دیا گیا کیونکہ پڑوسی ملک کا یہ گھناؤنا مقصد تھا کہ پاکستان تن تنہا ہو جاۓ اور اس کی معیشت بھی تباہ و برباد ہو جاۓ کوئی ملک بھی ان سے اقتصادی تعلق نہ رکھے۔

اس کی واضح مثال یہ ہے کہ دشمنوں نے کئی بار سی پیک کے معاملے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو ان کی اپنی معیشت کا بیڑہ غرق ہو جاۓ گا اور یہ تجارتی لحاظ سے پاکستان سے بہت پیچھے چلا جاۓ گا۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی کہ پاکستان میں آباد میدانوں کو ہمیشہ کے لیے ویران کر دیا جاۓ اور کسی قسم کا کوئی کھیل اس ملک میں نہ ہو اور پاکستان ہر لحاظ سے بدنامی کا شکار رہے کبھی دھماکے کروا دئیے جاتے ہیں تو کبھی ففتھ جنریشن وار کا سہارا لیا جاتا ہے اور کبھی دین کی آڑ میں نام نہاد تنظیموں کو پاکستان کے مدمقابل کھڑا کر دیا جاتا ہے اور انہیں اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے ڈرامے رچاۓ جاتے ہیں۔

پاکستان نے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے بہت زیادہ قربانیاں پیش کی ہیں اور ہزاروں جوان شہید ہوۓ ہیں جو اس ملک میں امن لانے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر چکے ہیں انہی قربانیوں کی بدولت ملک پاکستان امن کا گہوارہ بنتا جا رہا ہے آج سے دس سال پہلے کوئی بھی اس ملک میں آنے کو تیار نہ تھا کیونکہ ہر طرف دھماکے، فائرنگ اور افراتفری تھی کیونکہ دشمن کے وار بہت زیادہ مضبوط تھے۔

ان دس سالوں میں پاکستان نے امن و امان کے لیے ڈھیر ساری قربانیاں پیش کی اور آج وہ رنگ لا رہی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال پاکستان کو چھٹیاں گزارنے لئے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور کئی غیر ملکی سیاح یہاں پہ آ چکے ہیں اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بہت اہم اقدامات لئے اور ٹی ٹی پی طالبانوں جیسے خوارجیوں کو ابدی نیند سلا دیا اور اس سلسلے میں دوست ممالک نے بھی بہترین طریقے سے ہمارا ساتھ دیا۔

سری لنکن ٹیم نے پاکستان آ کر یہاں کے ویران میدانوں کو ایک بار پھر آباد کر دیا اور دشمنوں کو واضح پیغام پہنچا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دہشتگردی سے پاک ہو چکا ہے اس کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کا پاکستان میں آنا بھی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان اب دہشتگردی سے پاک ملک بن چکا ہے بنگلہ دیشی ٹیم جو حال ہی میں دورہ پاکستان کرکے گئی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ سے بھی پاکستان کے ویران میدان اب آباد ہو گئے ہیں.

پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد امن کی طرف بہت بڑا اقدام ہے اور اس میں شامل تمام ٹیموں کی کامیاب واپسی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان اب دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کر چکا ہے اب پاکستان کے میدان بھی آباد ہوں گے اور یہ ملک امن و امان کا گہوارہ بھی بنے گا اور پوری دنیا کے لوگ اس سے تجارت بھی کریں گے ان شاء اللہ۔

اس دفعہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد بھی پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں سارے میچز یہاں ہی ہوں گے اور اس کی کامیابی یہ بھی ہے کہ اس ملک میں غیر ملکی کھلاڑی بڑی بے چینی کے ساتھ یہاں آنے کا انتظار کر رہے ہیں اور اس ملک کو امن کا گہوارہ ثابت کرنے کے لیے بے صبری کے ساتھ انتظار کرتے ہوۓ ویڈیو پیغامات بھی جاری کر رہے ہیں جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان اب پرامن ملک بن چکا ہے اور اب پاکستان گرے لسٹ سے بھی نکلے گا اور پاکستان کی معیشت بھی بہترین ہو گی اور تمام ممالک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی استوار کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان آۓ ہیں اور انہوں نے پاکستان کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سرأتے ہوۓ پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا ہے اور پاکستانی کاوشوں پہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ہم وائٹ لسٹ بھی ہو گا اور ایک مرتبہ پھر ابھر کے سامنے آۓ گا اور یہاں کے ویران میدانوں کو چار چاند لگیں گے۔

پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاک فوج کے جوانوں سمیت تمام فورسز اور عوام نے بے بہا قربانیاں پیش کی ہیں اور صبر و استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوۓ بہادری سے اس کٹھن دور سے چھٹکارہ حاصل کیا ہے اللہ کا بہت زیادہ شکر ہے کہ اس رب نے ملک پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سرخرو فرمایا ہے اور پوری دنیا دشمن کی مذموم چالوں سے خبردار ہو چکی ہے اور اب دشمن کی چالیں انہی پہ ہی چل رہی ہے اور وہ خود اسی گڑھے میں گر رہا ہے جو اس نے دوسروں کے لیے کھونا تھا۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ ملک پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بناۓ اور ایک پرامن اسلامی اصولوں پہ مبنی ریاست کے قیام میں مدد فرمائیں اور دشمنوں کو نیست و نابود فرمائیں۔
اللہ اس ملک کا اور اس کے باسیوں کا حامی و ناصر ہو آمین ثمہ آمین
پاکستان پائندہ باد

 

Muhammad Naeem Shehzad
About the Author: Muhammad Naeem Shehzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shehzad: 144 Articles with 106430 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.