دو چمچ شہد اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ۔۔۔۔۔۔۔ حسین اداکاراؤں کی خوبصورتی کے وہ راز جو آپ بھی استعمال کر سکتی ہیں

image


شوبز کا شعبہ دکھاوے کے لیے مشہور ہے اور اس شعبے کے بارے میں لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے- اسی وجہ سے اس شعبے سے وابستہ لوگ اپنی جلد اور اپنے وزن کا بہت خیال رکھتے ہیں- اور اس کے لیس ہر ایک اداکارہ اپنے مزاج کے اعتبار سے کچھ ٹوٹکے استعمال کرتی ہے جو روز بروز نہ صرف اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ اس کو حسین تر بناتے ہیں-

1: ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی سے عمر کے شکست دے دی ہے- اس لیے پورے پاکستان کی خواتین ان کے حسن کا راز جاننے کی مشتاق ہیں- اپنی حسین و جمیل جلد کا راز بتاتے ہوئے ماہ نور بلوچ کا یہ کہنا ہے کہ جلد کی حفاظت کے لیے سب سے اہم اس کو موئسچرائز رکھنا ہوتا ہے- اس کے لیے اپنی جلد کو دیکھتے ہوئے اس کی مناسبت سے موئسچرائزر کا انتخاب کیا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ اپنے جسم کو فٹ رکھنے کے لیے متوازن غذا بھی بہت اہم ہوتی ہے- اس لیے ماہ نور بلوچ اپنی صبح کا آغاز سبزیوں والے آملیٹ کے ساتھ کرتی ہیں- اس کے ساتھ وہ براؤن چاول کے آٹے کی بنی روٹی اور دہی کا استعمال بھی کرتی ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں وہ چکن ، یا سبزیوں کو براؤن چاولوں کے ساتھ کھاتی ہیں- کھانا پکانے کے لیے یہ لوگ ناریل کے تیل کا استعمال کرتے ہیں-

image


2: مائرہ خان
مائرہ خان جو کہ عمر کی 33 بہاریں دیکھ چکی ہیں مگر اس کے باوجود ان کی ترو تازگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے- اپنی اس خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے ان کا یہ کہنا ہے کہ ان کی امی نے انہیں شروع سے یہی سکھایا ہے کہ زیادہ میک اپ کرنے کے بجائے اپنی جلد کو صحت مند رکھنے پر توجہ دینی چاہیے- اس کے لیے وہ اپنی امی کا سکھایا ہوا ایک جادوئی نسخہ استعمال کرتی ہیں- انہوں نے اس نسخے کے راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ دو چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کے رس کے ملا کر جلد پر لگانے سے جلد پر جادوئی اثر ہوتا ہے اور اس کی چمک دمک میں اضافہ ہو جاتا ہے-

image


3: دپیکا پڈوکون
دپیکا کا شمار برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ چاہے جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے- اپنے حسن اور دلکشی کے راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے ان کا یہ کہنا ہے کہ رات میں میک اپ اتارنے کے بعد سونے سے قبل نائٹ کریم کا روزانہ استعمال ان کی جلد کے لیے جادو کا کام کرتا ہے- اس کے علاوہ وہ متوازن غذا پر سختی سے کاربند رہتی ہیں- اور اس کے لیے وہ اپنی صبح کا آغاز چائے یا کافی سے کرنے کے بجائے تازہ پھلوں سے کرتی ہیں- انہوں نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پانی کا استعمال زیادہ کرنے سے بھی جلد ترو تازہ رہتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: