خوبصورت مگر بہت قیمتی مسکراہٹ رکھنے والے ایسے اسٹارز جن کو بہت کم مسکراتے دیکھا گیا ہے

image


مسکراہٹ انسانی شخصیت کی وہ خوبی ہے جو کہ اگر خوبصورت ہو تو شخصیت پر چار چاند لگا دیتی ہے- شوبز سے جڑی ہستیوں کو بھی مسکراہٹ کی اس اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے- اس وجہ سے اکثر اسٹارز اپنے مسکراہٹ کے انداز کو خاص طور پر اتنا دلکش بناتے ہیں کہ لوگ اس کو دیکھتے ہی دیوانے ہو جاتے ہیں- مگر کچھ شو بز اسٹارز ایسے بھی ہیں جن کی مسکراہٹ اگرچہ بہت خوبصورت ہے مگر وہ مسکرانے میں بہت کنجوسی سے کام لیتے ہیں-

1: شان شاہد
اداکار اور ڈائریکٹر شان شاہد کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے کام کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں- اسی وجہ سے عام طور پر جب بھی کیمرے کے سامنے آتے ہیں ان کے چہرے پر ایک سنجیدگی ہوتی ہے ان کی تیوری چڑھی ہوئی ہوتی ہے- مگر یہی شان شاہد جب اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو ان کے چہرے پر ایسی مسکراہٹ ہوتی ہے جو ان کی شخصیت کو روشن کر دیتی ہے-

image


2: صنم سعید
انتہائی سنجیدہ نوعیت کے کردار ادا کرتے کرتے صنم سعید مسکرانا بھول گئی ہیں اور ہر وقت زندگی گلزار ہے کی کشف کی طرح سنجیدہ اور لڑتی جھگڑتی رہتی ہیں- ان کے چہرے کی مسکراہٹ ان کے چاہنے والے دیکھنے کے لیے ترس جاتے ہیں- اس لیے ان کو چاہیے کہ کچھ توجہ اب اپنی مسکراہٹ پر بھی دیں-

image


3: عماد عارفانی
عماد عارفانی ایک ہینڈسم اداکار ہیں جن کا انداز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے- مگر اگر ان کی شخصیت میں کبھی کبھی کی مسکراہٹ بھی شامل ہو جائے تو وہ ان کی شخصیت کو مذيد متاثر کن بنا سکتی ہے-

image


4: طلعت حسین
انتہائی منجھے ہوئے اور سنجیدہ اداکار طلعت حسین جو سنجیدہ نوعیت کے کرداروں کے لیے مشہور ہیں- مگر اس کا یہ مطلب قطعی نہیں ہے کہ ان کی مسکراہٹ خوبصورت نہیں ہے مگر وہ اپنی اس خوبصورت مسکراہٹ کا استعمال بہت کنجوسی سے کرتے ہیں-

image


5: عتیقہ اوڈھو
عتیقہ اوڈھو جو کہ اپنا ایک میک اپ برانڈ بھی چلاتی ہیں اور جن کو خوبصورت نظر آنے کا گر بھی آتا ہے- مگر اس گر کا استعمال کرتے ہوۓ وہ یہ بھول جاتی ہیں کہ ان کی خوبصورت مسکراہٹ ان کے چاہنے والوں کے دل پر ان کے میک اپ سے زیادہ اثر ڈال سکتی ہے اس لیس کبھی کبھی مسکرا بھی لینا چاہیے-

image


6: زاہد احمد
زاہد احمد جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز کے سبب بہت تیزی سے چاہنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے- مگر کیمرے کے سامنے آتے ہی ان کے تیور بدل جاتے ہیں اور خوبصورت چہرے والے یہ ادکار اپنے چہرے پر سنجیدگی کی گہری چھاپ چڑھا لیتے ہیں- جبکہ ان کے چاہنے والے انہیں مسکراتے دیکھنا چاہتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: