ٹیلی وژن کے ڈراموں سے دوری اختیار کرنے والے کچھ ایسے اداکار جن کو ان کے چاہنے والے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں

image


پاکستان ٹیلی وژن کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس کی حیثیت ایک درس گاہ کی سی ہے جو کہ تربیت دے کر ہیروں کو تراش کر نکالتا ہے اور یہ ہیرے شہرت کے آسمان پر ستاروں کی طرح چمکنے لگتے ہیں- ایسے ہی بہت سارے اداکار ہیں جنہیں اسی چھوٹی اسکرین نے بہت محبت شہرت اور کامیابیوں سے نوازا مگر ان کامیابیوں کے بعد انہوں نے اس سے ناطہ توڑ لیا ہے- اور ڈراموں کے لیے وقت نکالنا ان کو اپنی مصروفیات کے سبب بہت مشکل لگ رہا ہے- ایسے کچھ لوگوں سے ان آرٹیکل کے ذریعے ہم ان کے چاہنے والوں کی طرف سے یہ درخواست پہنچائیں گے کہ کچھ وقت ٹیلی وژن کوبھی دے دیں لوگ ان کو دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں-

1: فواد خان
فواد خان جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکار کیا مگر ان کی شناخت اور شہرت کا سبب ان کے وہ ڈرامے ثابت ہوئے جس میں انہوں نے کام کیا- مثال کے طور پر ہمسفر اور زندگی گلزار ہے جیسے ہٹ ڈراموں کے بعد ان کو بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اس سے فائدہ بھی اٹھایا- مگر اس دوران انہوں نے کسی بھی ڈرامے میں کام نہیں کیا- اب بھی اگرچہ وہ کبھی کسی شو کی میزبانی کے لیے یا پھر کسی فلم میں مہمان اداکار کے طور پر اپنی جھلک دکھا تو دیتے ہیں مگر لوگ ان کو دوبارہ ڈرامے میں دیکھنا چاہتے ہیں- اور ہمیں یقین ہے کہ کسی بھی ڈرامے میں ان کی موجودگی اس ڈرامے کے سپر ہٹ ہونے کی وجہ ثابت ہوگی کیوں کہ لوگ ان کو دیکھنا چاہتے ہیں-

image


2: ماہرہ خان
ماہرہ خان کو سپر اسٹار بنانے میں سلور اسکرین کا بہت ہاتھ ہے جہاں سے انہوں نے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور کئی ڈراموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی- ان کا سب سے بڑا ڈرامہ ہم سفر ثابت ہوا جس میں ان کی جوڑی کو فواد خان کے ساتھ بہت پسند کیا گیا اور اس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا- اب ان کا نام کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سجھا جاتا ہے ۔ اس سارے عرصے میں ماہرہ خان نے کبھی بھی واپس ڈرامے میں کام کرنے کے حوالے سے کسی دلچسپی کا بھی اظہار نہیں کیا ہے مگر اب ان کے چاہنے والے ان کو دوبارہ ڈراموں میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں-

image


3: فہد مصطفی
دیکھنے والے فہد مصطفیٰ کو باقاعدگی سے ہر ہفتے اپنے ٹی وی پر گیم شو میں دیکھتے ہیں مگر یہ اس فہد سے بہت مختلف ہوتا ہے جو کہ ڈراموں میں جذباتی اداکاری کرتے نظر آتا تھا- ان کے ڈرامے کنکر اور میں عبدالقادر ہوں جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد اب فہد مصطفیٰ صرف اور صرف فلموں تک محدود ہو گئے ہیں- جبکہ ان کے چاہنے والے ان کو دوبارہ ڈراموں میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں-

image


4: مہوش حیات
مہوش حیات صدارتی ایورڈ یافتہ اداکارہ ہیں جن کا نام فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے- مگر ان کے کیرئير کا بھی آغاز ٹیلی وژن کے ڈراموں سے ہی ہوا تھا جن میں اپنی شناخت بنا کر انہوں نے شہرت اور عروج حاصل کیا تھا- ڈرامہ دل لگی ، میرے قاتل میرے دل دار جیسے ہٹ ڈراموں کے بعد جب مہوش نے بڑی اسکرین پر کام کیا تو کامیابی نے وہاں بھی ان کے قدم چوم لیا- مگر اب لوگ ان کو کسی ڈرامے میں دوبارہ سے دیکھنے کے متمنی ہے امید ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ کریں گی-

image


5: مایا علی
مایا علی خوبصورت مسکراہٹ لیے جب ڈراموں میں نظر آئيں تو ان کے انداز نے لوگوں کو ان کا دیوانہ بنا دیا اور ان کا نام ہر ڈرامے کی کامیابی سمجھا جانے لگا- اور پھر ان کو بڑی اسکرین پر کام کرنے کی آفرز ملیں اور فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر کے مقابل کام کر کے انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ یہاں بھی کامیاب ہو سکتی ہیں- مگر اب ان کے چاہنے والے ان کو دوبارہ ڈراموں میں اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ نظر آئيں گی -

image
YOU MAY ALSO LIKE: