ملعون ٹیری جونز کو احتجاج کی اجازت نہ مل سکی

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک ملعون امریکی پادری ٹیری جونز نے 21 مارچ 2011 کو قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا (نعوذ باللہ)۔

پھر اس ملعون نے 22 اپریل 2011 کو امریکا بھر میں اسلام مخالف مظاہرے کرنے کا علان بھی کیا تھا، اسی سلسلے میں یہ پادری امریکی عدالت میں گیا کہ اسے اجازت دی جائے اسلامک سنٹر کے سامنے احتجاج کی۔ عدالت کی جیوری نے اجازت دینے سے انکار کر دیا اور کہا "اس عمل سے ملک میں مذہبی تعصب پھیلے گا اور امن کی صورتحال خراب ہوگی۔"

جیوری نے ملعوں ٹیری جونز اور اس کے ایک ساتھی کو ایک ڈالر کا بانڈ بطور جرمانہ ادا کرنے کو کہا تو دونوں نے انکار کردیا جس پر جیوری نے دونوں کو جیل میں بھیج دیا جس کے بعد انہوں نے ایک گھنٹہ جیل میں رہنے کے بعد جرمانے کی رقم ادا کردی اور جیل سے باہر آگئے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40539 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.