ضیاء القرآن سے ۔ قسط ١٩

پیشہ ور زانیہ سے نکاح کرنا مومن کی شان کے لائق نہیں ( بحوالہ النور ٣)

‘ وکان یوما علی الکافرین عسیرا۔ ترجمہ ( اور وہ دن کافروں کے لئے بڑا مشکل ہوگا) تشریح ( بارگاہ رسالت میں عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ ! قیامت کا دن تو پچاس ہزار سال کے برابر ہوگا‘ اتنی طویل مدت کیسے کٹے گی ۔ حضور علیہ السلام نے فرمایا “ مجھے اس کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ‘ یہ طویل مدت مومن کے لئے اتنی ہوگی جتنی فرض نماز جسے وہ دنیا میں ادا کرتا ہے( الفرقان ٢٦)

ہذا من فضل ربی ( حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس جب ان کا ایک خادم ( جن) ملکہ سبا کا تخت لایا تو آپ نے غرور کرنے کی بجائے یہ ارشاد کیا) النمل٤٠

زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چکر کاٹ رہی ہے ۔ سورج کا درجہ حرارت بارہ ہزار ڈگری فارن ہائیٹ ہے ۔ زمین کا جھکاؤ تئیس درجہ کا زاویہ بناتا ہے۔ ( جلد سوم صفحہ ٤٥٣)

ونذعنا من کل امتہ شھیدا( ہر امت پر گواہی دینے کے لئے گواہ پیش کیا جائے گا جو انکے اعمال پر گواہی دے گا ۔ اس کے بعد انہیں انکار کی مجال نہیں رہے گی( القصص ٧٥)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 102457 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More