منفی کرداروں کی چھاپ لگا لینے والے اداکار۔۔۔کیا اصلی زندگی میں بھی اتنے ہی منفی ہیں؟

image


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جو منفی کرداروں کے لئے ہی منتخب کئے جاتے ہیں اور پھر وہ لاکھ کوشش کرلیں، لیکن ان پر مثبت کردار جچتے ہی نہیں۔۔۔ان میں سے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو منفی بننے کی ادااکاری کرتے کرتے اصلی زندگی میں کافی منفی ہوچکے ہیں-

اشنا شاہ
اداکارہ اشنا شاہ نے کئی ڈراموں میں منفی کردار ادا کئے اور ان پر چھاپ لگ گئی ہے کہ وہ ایک منفی کردار اداکا کرنے والی خاتون ہیں۔۔۔بلا ڈرامہ میں جس طرح وہ ہر حد سے گزر کر اپنے ہی گھر والوں کو برباد کرتی ہیں، پھر بے وفا ڈرامے میں پیسے کی خاطر کسی کے ہنستے بستے گھر کو برباد کرتی ہیں ۔۔۔اور جس انداز سے بولتی ہیں اس سے ہر انسان کو ان سے چڑ ہوجاتی ہے۔۔۔لیکن اصلی زندگی میں بھی اشنا شاہ کا غصہ بہت ہی خراب ہے۔۔۔وہ غصہ اکثر ٹوئٹر پر نظر آجاتا ہے اور پھر پتہ چلتا ہے کہ شاید وہ اپنے اندر موجود اس غصہ کو ہی کرداروں میں ڈھالتی ہیں-

image


صبا حمید
صبا حمید نے ایسے کئی کردار ادا کئے ہیں جس میں وہ ایک سخت ساس، یا پھر بہت ہی بری نند بنی ہیں۔۔۔بابا جانی میں کڑوی نند تو غلطی ڈرامہ میں سخت ساس۔۔۔لیکن اصلی زندگی میں بھی صبا حمید سے بات کرنا اتنا آسان نہیں۔۔۔۔اگر انہیں کال ملائی جائے تو ان کا رویہ بہت ہی سخت ہوتا ہے اور ان سے بات کرنے والا بات کہنے سے پہلے ہی ڈر جاتا ہے۔۔۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ صبا حمید کی اداکاری ہی اصل جان ڈالتی ہے کسی بھی ڈرامہ میں-

image


ثنا عسکری
ثنا عسکری کئی ڈراموں میں بہت ہی بدمزاج اور اکھڑ قسم کے کردار ادا کرتی رہی ہیں۔۔۔آج کل بھی وہ ڈرامہ ’’غلطی‘‘ میں لالچی اور بدمزاج نند کا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ اصلی زندگی میں ان سے زیادہ محبت سے بات کرنے والا اور پیارا کوئی نہیں۔۔۔وہ اپنی اصل زندگی میں اس کے بالکل برعکس ہیں اور بات کرتے ہوئے ان کی زبان ہمیشہ میٹھی رہتی ہے۔۔۔لیکن جہاں وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتی ہیں تو پھر انہیں کوئی نہیں پہچان پاتا-

image


نیلم منیر خان
ڈرامہ دل موم کا دیا میں ایک انتہائی نخریلی اور سر پھری بیوی کا کردار ادا کرنے والی نیلم منیر حقیقی زندگی میں بہت ہی مسکرا کر اور پیار سے ملنے والی اداکارہ ہیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ انہوں نے الفت کی صورت میں لوگوں کی بہت نفرت اور ملامت حاصل کی لیکن ساتھ ہی لوگ یہ جانتے تھے کہ اصلی زندگی میں یہ خوبصورت لڑکی اس کے بالکل برعکس ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: