اداکارہ سجل علی اپنی بہن صبور علی کے مقابلے میں کتنی مختلف ہیں؟ جانیے

image


شوبز کے شعبے میں بہت ساری بہنیں اپنے فن سے جگہ بنا رہی ہیں ان میں سے کچھ بہنیں زیادہ مشہور ہیں جبکہ کچھ بہنیں ابھی اپنی جگہ بنا رہی ہیں- ایمن خان اور منال خان ، عروہ حسین اور ماورہ حسین ،سجل علی اور صبور علی ایسی ہی مثالیں ہیں- ان میں سجل علی اور صبور علی کے کیرئیر کا ایک تقابلی جائزہ ہم آج پیش کریں گے اس کے بعد فیصلہ آپ خود کریں کہ دونوں میں سے کون زیادہ کامیاب ہے-
ان دونوں بہنوں میں سجل علی میڈیا پر احد رضا میر سے منگنی کی وجہ سے خبروں میں زیادہ رہنے کی عادی ہیں جب کہ صبور علی میڈیا سے تھوڑا دور دور ہی رہتی ہیں-

1: سوشل میڈیا
آج کل کے دور میں کسی کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لیے سوشل میڈيا بہترین ذریعہ ہے- سجل علی اپنا سوشل میڈيا پیج خود ہی چلاتی ہیں اور اس میں موجود پوسٹ سےاندازہ ہوتا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی مرضی سے تصاویر شئیر کرتی ہیں- جبکہ ان کے مقابلے میں صبور علی نے اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے ایک پی آر ایجنٹ کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو کہ ان کو ایک برانڈ کے طور پر متعارف کرواتا ہے-
 

image


سجل علی کے اکاؤنٹ کو دیکھ کر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان کو فالو کرنے والے اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد صبور علی کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے- اور لوگ سجل علی کے سادہ سے انداز کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے حوالے سے کسی بھی خبر کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھتے ہیں-

2: سجل علی اور صبور علی کا باہمی تعلق
شوبز سے جڑی دیگر بہنوں میں جتنی قربت نظر آتی ہے ویسی قربت اور محبت ان دونوں بہنوں میں نظر نہیں آتی ہے- اگرچہ سجل علی دونوں بہنوں میں بڑی ہیں اور کبھی کبھار وہ اپنی صبور علی کے ساتھ تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے خوبصورت کیپشن کے ساتھ شئير بھی کرتی ہیں- مگر حالیہ ایک انٹرویو میں صبور علی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ والدہ کے انتقال کے بعد صبور علی کی حیثیت گھر کے سربراہ کی سی ہے جبکہ سجل علی کا فوکس ان کے ہونے والے خاندان کی طرف زیادہ ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ صبور علی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ سجل علی اور احد رضا میر کی منگنی ان کے خاندان کے لیے بہت خوش کن ہے-

یہ دونوں بہنیں ایک دوسرے کے تعلق کا احترام بھی کرتی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ اس بات کی بھی قائل ہیں کہ ہر ایک کی ایک پرسنل زندگی ہوتی ہے جس کے معاملات کے بارے میں فیصلے کرنے کا حق ان کے پاس موجود ہوتا ہے- اس لیے یہ ایک دوسرے کے معاملات میں فالتو دخل اندازی نہیں کرتی ہیں-
 

image


ماضی میں جب صبور علی کے ڈرامہ سیٹ پر کچھ مسائل اور جھگڑے ہوئے تھے تو ان معاملات میں سجل علی نے خاموشی اختیار کیے رکھی اور اپنی بہن کی حمایت میں کچھ نہیں کہا- اسی طرح جب احد رضا میر نے جب کو کو رینا گانا کوک اسٹوڈیو میں گایا تو اس پر ہونے والی تنقید کے جواب میں سجل علی نے احد کے حق میں بیان دیا مگر صبور علی اس معاملے سے دور ہی رہی تھیں-

اسی طرح یہ دونوں بہنیں دوسری اداکار بہنوں کی طرح ایک دوسرے کے ڈراموں کو بھی سپورٹ کرتی نظر نہیں آتی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہیں- نہ تو ایک دوسرے کی تعریف کرتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تنقید کا حصہ بنتی ہیں-
 

image


3: کیرئير
اگر ان دونوں بہنوں کے کیرئیر کا موازنہ کیا جائے تو سجل علی واضح طور پر اپنی بہن کے مقابلے میں زیادہ کامیاب نظر آتی ہیں جبکہ صبور علی کی اب تک بنیادی طور پر سجل علی کی بہن کے نام ہی سے پہچانی جاتی ہیں-

سجل علی کا نام کسی بھی ڈرامے اور فلم میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے یہ نام سخت محنت اور چیلنجنگ کردار ادا کر کے حاصل کیا ہے- جبکہ صبور علی نے اگرچہ ایک آدھ ڈرامے میں لیڈنگ رول کیا بھی ہے تب بھی ان کی اداکاری کو اس حد تک پزیرائی نہیں مل سکی جو کہ سجل علی کے حصے میں آئی ہے-

صبور علی کچھ ڈراموں میں منفی کرداروں میں اور کچھ میں سائڈ رول میں بھی نظر آئی ہیں مگر اب تک وہ شناخت بنانے کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور انہیں سجل علی تک پہنچنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے-

4: رومانس
ایمن اور منال کے برخلاف یہ بہنیں اپنے رومانوی تعلقات کو خود تک محدود رکھنے کے قائل ہیں- ماضی میں سجل علی اور فیروز خان کا تعلق اور اس کے بعد احد کے ساتھ ان کے تعلق اور منگنی اور اب شادی کی تاریخ کے حوالے سے بھی میڈیا کے سامنے کچھ بھی آکر نہیں بتایا جاتا ہے- اسی طرح صبور علی بھی اپنی بہن ہی کے نقش قدم پر پیر رکھتے ہوئے اپنے رومانوی تعلقات کے حوالے سے کافی محتاط ہیں اگرچہ ان کا نام کئی لوگوں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے مگر ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ صرف اس تعلق پر یقین رکھتی ہیں جو شادی کی صورت میں ہو-
 

image


5: نتیجہ
ان تمام نکات کا جائزہ لینے کے بعد ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ سجل علی اپنی بہن کے مقابلے میں زیادہ کامیاب اور متوازن اور مضبوط شخصیت کی حامل ہیں- یہی سبب ہے کہ ان کی جھولی میں کامیابیاں بھی ان کی بہن کے مقابلے میں زیادہ ہیں جبکہ صبور علی کو ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے ان تک پہنچنے کے لیۓ ابھی ان کو شدید محنت کی ضرورت ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE: