پاکستانی کرکٹرز اور ان کی سرحد پار محبتیں۔۔۔کچھ کامیاب اور کچھ بری طرح ناکام

image


پی ایس ایل کا دور چل رہا ہے اور کرکٹرز ہی اس وقت ہیرو ہیں۔۔۔لیکن یہ ہیرو بننے کی کوشش تو آج سے نہیں بلکہ سالوں سے رواں دواں ہے۔۔۔بھارتی اداکارائیں ہمارے ملک کے ان ستاروں کی ہمیشہ سے عاشق رہی ہیں اور کچھ محبتیں ہمارے ان ہیروز نے بھی ان پر نچھاور کی ہیں۔۔۔

عمران خان اور زینت امان
یوں تو آج بھی عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہوتا ہے زمانہ۔۔۔لیکن ایک دور وہ بھی تھا جب ہر جوان دل کی دھڑکن تھے عمران خان۔۔۔جمائما کے زندگی میں آنے سے پہلے ان کی زندگی میں کئی رنگ آئے اور گزر گئے۔۔۔انہی میں سے ایک رنگ تھا زینت امان کا۔۔۔اپنی شادی سے پہلے عمران خان ان کی زندگی میں شامل تھے اور زینت بھی انہیں بہت پسند کرتی تھیں ۔۔۔لیکن یہ محبت چل نا پائی اور آج بھی دونوں کا نام تو ساتھ ہے لیکن خود کبھی ایک نا ہو پائے-

image


وسیم اکرم اور سشمیتا سین
ہینڈسم اور ْخوبرو وسیم اکرم کی زندگی میں ان کی پہلی بیگم کے بعد کئی خواتین شامل ہوئیں۔۔۔کئی بار تو یوں لگا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ آخرکار کر ہی لیا ۔۔۔لیکن ہر بار یہ ایک دھوکہ ہوتا۔۔۔سشمیتا سین اور ان کے متعلق اڑتی خبروں پر کافی جگہ سے تصدیق آنے کے باوجود دونوں کی شادی نا ہوئی اور نا ہی ان دونوں کی طرف سے کوئی ایسا بیان منظر عام پر آیا۔۔۔اس کے بعد شنیرا اکرم نے اپنی جگہ بنائی اور آج وسیم اکرم خوش و خرم اپنی زندگی گزار رہے ہیں-

image


شعیب اختر اور سونالی باندرے
۲۰۰۴ میں سونالی باندرے کا گانا آیا ’’چلو عشق لڑائیں‘‘ اور ہمارے راولپنڈی ایکسپریس نے ان کی یہ بات مان بھی لی۔۔۔یوں تو شعیب اختر ہمیشہ سے ایک ہنسنے ہنسانے والے کرکٹر مشہور تھے لیکن یہ وہ دور تھا جب کی تمام تر توجہ اپنے عشق پر تھی۔۔۔گو کہ یہ عشق بھی وقتی تھا اور محض چند ماہ کے عرصے پر محیط تھا۔۔۔پھر کئی سال تک انہوں نے شادی کا نام نا لیا اور جب عمر کے کافی درمیانے حصے میں پہنچے تو اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔۔

image


عبدالرزاق اور تمنا
کرکٹر عبد الرزاق یوں تو کافی شرمیلے مشہور تھے لیکن جہاں بات ہو محبت اور عشق کی تو وہاں کیسی شرم اور کیسی جھجھک۔۔۔ایک موبائل کمرشل میں ان کا سامنا ہوا تامل اداکارہ تمنا سے اور یوں دونوں کے درمیان بات بڑھ گئی۔۔۔یہ بات اتنی بڑھی کہ دونوں کو ساتھ شاپنگ پر بھی دیکھا گیا اور ایک جیولر اسٹور پر تو باقاعدہ دونوں کی تصویر بھی ساتھ آگئی۔۔۔گو یہ جوڑی بھی وقتی ثابت ہوئی اور عبد الرزاق اپنی فیملی کے ساتھ اب خوش ہیں

image


شعیب ملک اور ثانیہ مرزا
سیالکوٹ کا شہزادہ شعیب ملک بھی ہوا بھارت کی کھلاڑی ثانیہ مرزا کا دیوانہ۔۔۔اور یہ عشق اتنا بڑھا کہ دونوں کی شادی پر ہی جا کر بات ٹلی۔۔۔ثانیہ بالی وڈ میں تو کام نہیں کرتیں لیکن ان کے دوست سارے بالی وڈ اداکار ہیں۔۔۔ان دونوں کی جوڑی کے درمیان بہت ساری غلط فہمیاں بھی آئیں لیکن سرحدوں کی جب کوئی حیثیت نا رہی تو غلط فہمیوں پر کون کان دھرتا۔۔۔آج یہ دونوں ایک بیٹے کے والدین ہیں اور اپنی زندگی میں خوش ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: