ایسے انڈور کھیل جو لاک ڈاؤن کے وقت نہ صرف بوریت بھگائيں بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر صحتمند بنائيں

image


جیسا کہ دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے سبب مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کی کیفیت ہے اور لوگ اپنی جان کے خوف کے سبب اپنے بچوں اور دیگر گھر والوں کے ساتھ محدود اور تنہائی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں- اس خودساختہ قید کا سب سے منفی پہلو یہ ہے کہ انسان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے بچوں کے سالانہ امتحانات نہیں ہو سکے اس لیے وہ کورس ختم یر چکے ہیں اسکول جانا نہیں ہے- اور مرد حضرات بھی گھروں تک محدود ہو گئے ہیں- چونکہ خالی دماغ شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے اس وجہ سے گھر کے افراد میں بار بار ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے- ایسے حالات میں گھر کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بہت سارے ایسے انڈور گیم ہیں جن کو کھیل کر وقت اچھا گزارا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ موبائل اور کمپیوٹر سے کھیلے جانے والی گیم انسان کو تنہا کر دیتے ہیں جب کہ یہ تمام کھیل گھر والوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے-

1: لوڈو
لوڈو انڈور گیمز میں فیملی کو جوڑنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے خاندان کے تقریباً چار افراد مصروف بھی ہو سکتے ہیں اور اس کے ذریعے وقت بھی اچھا گزر جاتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس گیم کی حکمت عملی کے سبب انسان اور بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے-

image


2: کیرم
کیرم کا کھیل بھی ایک اچھا انڈور گیم ہے جس کو ہر عمر کے لوگ کھیل سکتے ہیں اس گیم کو بیک وقت دو سے چار افراد کھیل سکتے ہیں اور یہ انسان کو ذہنی طور پر ورزش فراہم کرتی ہے-

image


3: اونچ نیچ
یہ ایک جسمانی کھیل ہے جس میں ایک بندے کو باقی افراد کو پکڑنا ہوتا ہے مگر اس کی شرط یہ ہوتی ہے کہ کھلاڑی زمن پر موجود ہو اس کا ایک پیر بھی اگر زمین سے اوپر کسی سیڑھی یا اونچی جگہ پر ہو گا تو اس کو آؤٹ نہیں کیا جا سکتا ہے- اس کھیل کے کھلاڑیوں کی کوئی قید نہیں ہے اور یہ بچوں کو ایک اچھی ورزش مہیا کر سکتی ہے-

image


4: نام چیز جگہ
اس کھیل کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں کھیلا جا سکتا ہے یہ ایک ذہنی کھیل ہے جو بچے کو نئے لفظ سکھانے میں بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے- اس کھیل میں کسی ایک حرف سے نام ، چیز جگہ اور جانور کے نام لکھنے ہوتے ہیں اس کو ٹیم کی بنیاد پر اور انفرادی طور پر بھی کھیلا جا سکتا ہے اس کی وجہ سے کھیل کھیل میں بچوں کو تعلیم دی جا سکتی ہے اور وقت بھی اچھا کٹ جاتا ہے-

5: لنگڑی پالا
یہ کم جگہ پر کھیلا جانے والا ایک جسمانی کھیل ہے جس میں ایک کھلاڑی چور ہوتا ہے اور اس کو باقی تمام افراد کو ایک ٹانگ پر اچھل کر پکڑ کر آوٹ کرنا ہوتا ہے

image


6: اسکریبل
یہ لوڈو کی طرح ایک بورڈ پر کھیلا جاتا ہے جہاں پر اپنے پاس موجود انگریزی حروف سے نئے لفظ بنانے ہوتے ہیں یہ کھیل بچوں اور بڑوں کی ذہنی نشونما کے لیۓ بہت بہترین ہوتا ہے اور وقت کا بہترین مصرف ثابت ہو سکتا ہے -

image


7: منوپلی
یہ کھیل بھی بورڈ پر کھیلا جاتا ہے جہاں پر مختلف کاروبار اور جائیدادوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے- اس کھیل کو کھیلنے سے ایک جانب تو وقت بہت اچھی طرح کٹ جاتا ہے جب کہ دوسری جانب اس سے بچوں کا حساب کتاب اچھا ہوتا ہے اس کے علاوہ ان کو پیسہ اور اس کے استعمال کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: