کرونا کے کرتوت

سوشل میڈیا پر ایک تصویری پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں غریب مزدور پھٹی دھوتی اور اپنے ہاتھ میں پھاؤڑا لئے ہوئے اپنے تباہ حال بھوک سے نڈھال بیوی بچوں سے کہہ رہا ہے ، کرونا کی وجہ سے ہر کام بند تھا دیہاڑی نہیں ملی روٹی کہاں سے لاؤں؟

بے اختیار ذہن میں ایک گورکن آ گیا جو ٹھیک اسی طرح ہاتھ میں بیلچہ کدال لئے ہوئے ہوتا ہے جو کبھی بیروزگار نہیں ہوتا سارا سال کام کرتا ہے پتہ نہیں کتنا کما لیتا ہو گا مگر رہتا پھر بھی ایک جھگی میں ہی ہے پتہ نہیں کیوں؟ متذکرہ تصویر دیکھ کر دل میں خیال آیا کہ گورکن اپنے بیوی بچوں سے کیا کہہ رہا ہو گا کہ فکر ہی نہ کرو کرونا کے کارن خوب سیزن لگے گا بس اپنے تو وارے نیارے ۔ (رعنا تبسم پاشا)
 

Rana Tabassum Pasha(Daur)
About the Author: Rana Tabassum Pasha(Daur) Read More Articles by Rana Tabassum Pasha(Daur): 228 Articles with 1854240 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.