|
فیصل قریشی ایک بار پھر سے مصروف ہیں ننھے منے فرمان کو سنبھالنے میں۔۔۔ان
کی بیٹی آیت بھی چھوٹے بھائی کی محبت میں نہال ہیں۔۔۔اور ثنا فیصل سارا دن
ننھے فرمان کی خدمت میں مگن ہیں۔۔۔جب وہ سو جاتے ہیں تو ان کی تصویر ڈال کر
اکثر لکھتی ہیں کہ سوگیا میرا گڈا۔۔۔
|
|
دو ماہ کے اس عرصے میں فیصل قریشی نے فرمان قریشی کو میڈیا اور سوشل میڈیا
دونوں سے ہی دور رکھا۔۔۔اور عقیقہ کا کیا انتظار۔۔۔عقیقہ کی تقریب میں بھی
اپنے یوٹیوب چینل کے زریعے ننھے فرمان کو اپنے فینز سے ملوایا۔۔۔فیصل قریشی
آج کل اپنے ڈرامے مقدر کی کامیابی کو بھی انجوائے کر رہے ہیں جس میں ان کے
ساتھ مدیحہ امام ہیں اور یہ دونوں اس سے پہلے بھی ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام
کر چکے ہیں۔۔۔
|
|
فیصل قریشی ایک بہترین باپ ہیں جو آیت کے لئے بھی اپنا کافی وقت دیتے ہیں
اور کوشش کرتے ہیں کہ اس کے سارے کام خود انجام دیں۔۔۔اپنی چھٹی والے دن
آیت کا سونا، اٹھنا ، بیٹھنا، پڑھنا سب اپنے والد کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور
اب چھوٹے بھائی کے ساتھ بھی یہی کچھ ہورہا ہے۔۔۔ثنا فیصل کو اس دن کافی
آرام ہوتا ہے جب ابا فیصل قریشی گھر پر ہوں۔۔۔دیکھئے دو ماہ کے ننھے فرمان
کی کچھ تازہ تصاویر
|
|
|
|
|
|
|
|