ان کا بس چلے تو کرونا کو بھی انٹرویو کے لئے بلا لیں۔۔۔ ندا یاسر کی اپنے مارننگ شو میں غلطیاں

image


یوں تو تقریباً سارے ہی مارننگ شوز عموماً تنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن ندا یاسر کی جب ہوتی ہے بات تو پھر غلطیوں کا ایک پٹارا کھل جاتا ہے۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ ریٹنگ کے اعتبار سے یہ شو نمبر ون ہے لیکن اس سچ سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ندا یاسر کے شو میں ز یادہ تر باتیں اور زیادہ تر کونٹینٹ غیر معیاری اور یکسانیت کا شکار ہوتا ہے۔۔۔چند ایسی غلطیاں ہیں جو ندا یاسر نے اپنے شو میں کرنے کے بعد عوام کا اعتبار کھو دیا ہے

کرونا گیا بھاڑ میں، میک اپ شو ضروری ہے
ندا یاسر نے پچھلے دنوں جب کرونا سے متاثر ہونے والی خبریں عروج پر تھیں، اپنے شو میں کوئی تبدیلی بھی لانے سے گریز کیا۔۔۔انہوں نے حکومت کے بارہا سمجھانے پر بھی اپنے شو کا فارمیٹ نہیں بدلا۔۔۔بلکہ میک اپ کے اس مقابلے میں کئی میک اپ آرٹسٹس، کئی ماڈلز ، کاشیز کے کاشف اسلم اور ان کی ٹیم، ندا یاسر خود اور اے آر وائی کی ٹیم بھی وہیں موجود رہی۔۔۔بس ایک احسان یہ کیا کہ آڈینس کو کچھ شوز میں غائب کردیا۔۔۔مقابلے کے دوران ایک میک اپ آرٹسٹ نے کچھ کھانے پر یہ کہہ دیا کہ مجھے کھانسی ہے تو ندا نے جواب دیا۔۔۔ماسک پہن لیں۔۔۔یہ کیا تھا؟ یعنی کوئی میڈیکل اسکریننگ نہیں، کوئی احتیاط نہیں۔۔۔سب لوگ مجمع لگا کر جمع ہوئے۔۔۔اور سونے پر سہاگہ جس طرح کے بے وقوفانہ مقابلے کروائے گئے اس سے صاف ظاہر تھا کہ ریٹنگ کی اس جنگ میں اگر ندا کو کرونا کا بھی انٹرویو لینا پڑجائے تو وہ اسے شو میں بلا لیں گی-
 

image


جھوٹے کیسز کو بار بار بلا کر انہیں سچا دکھانا
زیادہ تر مارننگ شوز میں کیسز کی ری اینیکٹمنٹ ہوتی رہی اور پھر اوپر یہ لکھا ہوا آجاتا ۔۔۔لیکن ندا یاسر نے بارہا اپنے شو میں ایسے کئی کیسز کئے جو ایک بار آجاتے اور اپنے شوہر کا طلاق دینے اور بچوں کو چھین لینے کا رونا روتے اور پھر وہی خاتون کچھ دنوں بعد بے اولادی کے رونے میں شامل ہوجاتیں۔۔۔ندا ایسے اکثر سلیبریٹی مہمانوں کو بھی کہانی کے کردار بنا کر لڑواتی رہیں۔۔۔جن میں سعود اور جویریہ کا قصہ کافی مشہور ہوا۔۔۔انہوں نے کبھی بھی اپنے شو میں کوئی ایسی وارننگ نہیں دی کہ ان کیسز کا سچ سے کوئی تعلق نہیں یا یہ فرضی کردار ہیں۔۔۔لیکن اب عوام ان کی باتوں پر کم ہی اعتبار کرتی ہے
 

image


شبیر جان پر کچرا پھینک دینا
ہر انسان کی عزت ہوتی ہے جسے یوں سر بازار اچھالنا انتہائی غیر مہذب بات ہے لیکن ندا یاسر اکثر اپنے شو میں کچھ ایسے سوالات، یا کچھ ایسے ٹاپک چھیڑ دیتی ہیں جن کا جواب دینے سے سامنے والا گریزاں نظر آتا ہے۔۔۔اور وہ اکثر کوئی نا کوئی ایسی ایکٹیویٹی بھی کردیتی ہیں جو عوام کو تو حیران کرتی ہے لیکن مہمان کو پریشان کردیتی ہے۔۔۔ایک ایسے ہی شو میں شبیر جان ان کے مہمان بنے اور انہوں نے سوالات کے دوران پوچھا کہ کبھی آپ پکڑے گئے۔۔۔۔شبیر جان کو یہ سوال اور یہ بات بہت ہی نا مناسب لگی۔۔۔انہوں نے جواب دینا چاہا لیکن اوپر سے کچرا گرگیا۔۔۔جو کہ جھوٹ بولنے پر گرتا تھا۔۔۔شبیر جان کو اتنا ناگوار گزرا کہ وہ شو چھوڑ کر جانے لگے اور بات بڑھ گئی۔۔۔سعود کی مدد سے معاملہ سنبھالا گیا اور یہ ظاہر کیا گیا کہ سب ڈرامہ تھا لیکن سچ تو یہ ہے کہ ڈرامہ تو بعد میں بن گیا

YOU MAY ALSO LIKE: