|
کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے دنیا کے تمام لوگوں کو متاثر کیا ہے اور ہر خاص و
عام اس وائرس سے نہ صرف پریشان ہے بلکہ اس کے حوالے سے اس سے بچنے کے طریقے
اور نصیحتیں ایک دوسرے کو کرتے ہوئے نظر آتے ہیں- اگرچہ کرونا وائرس کی وجہ
سے سینما ویران ہو چکے ہیں ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگز ملتوی ہو چکی ہیں
اور دیگر عوام کی طرح سیلیبریٹیز بھی گھر میں بیٹھ چکے ہیں مگر سوشل میڈیا
کے ذریعے انہوں نے اب بھی عوام سے رابطے کا ذریعہ ڈھونڈ لیا ہے اور اپنے
سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے وہ سب کو اپنے پیغام سے آگاہ کر رہے ہیں-
1: ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی
یہ دونوں اداکار امریکہ سے اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جب وطن پہنچے تو احتیاط
کے پیش نظر انہوں نے کسی سے بھی ملاقات کے بجائے خود کو ایک ہوٹل میں
قرنطینہ میں پندرہ دن کے لیے محفوظ کر لیا- اس دوران انہوں نے کسی سے بھی
ملاقات سے انکار کر دیا اور انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ یہ
انہوں نے پاکستان کے لوگوں کو اپنے پیاروں کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ
رہنے کے لیے کیا-
|
|
2: مائرہ خان
مائرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں کو بتایا کہ اس بیماری سے مقابلہ
کرنے کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں فاصلہ اختیار کرنا چاہیے ہاتھ
ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کرنا چاہیے- اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا
تھا کہ ہاتھ دھونا تو عام دنوں میں بھی ضروری ہے مگر ان دنوں اس کا اہتمام
خاص طور پر کیا جائے- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی قسم
کا انتشار پھیلانے سے بچنا چاہیے اور ایسے تمام ٹوٹکے جو کہ ہمارے پاس سوشل
میڈیا کے ذریعے آتے ہیں ان سب کو پھیلانے بچنا چاہیے- اس کے بعد ان کا یہ
بھی کہنا تھا خریداری کرتے ہوئے بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ ہی سب
خرید لیں گے تو باقی لوگوں کا کیا ہوگا اس لیے بحیثیت انسان اس بات کا خیال
رکھیں کہ دوسرے لوگوں کی مدد کریں اور ان کا ساتھ دیں-
|
|
3: میرا جی
میرا جی نے کرونا کے حوالے سے عوام کو بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا ایک وائرس
ہے جس نے پوری دنیا میں ایک وبائی صورت اختیار کر لی ہے اور اس کا سبب
صفائی کا غیر معیاری انتظام ہے جو کہ چین کے ایک جانوروں کی مارکیٹ سے
پھیلا اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے کھانے پینے میں حلال اشیا کا استعمال
ضروری ہے-
|
|
4: مایا علی
مایا علی بیرونِ ملک کے سفر کے بعد جب وطن لوٹیں تو انہوں نے کرونا وائرس
کا ٹیسٹ ائیر پورٹ پر ہی کروایا- جس کے نیگٹو آنے کے جب وہ اپنے گھر گئیں
تو انہوں نے وہاں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے
گھر کے تمام اہم حصوں کو جیسے دروازوں کے ہینڈل سیڑھیوں کو بجلی کے بٹن کو
ان سب کو مایا علی نے جراثیم کش آمیزے سے صاف کر کے لوگوں کو یہ سبق دیا کہ
اگر کرونا سے محفوظ رہنا ہے تو سب سے پہلے اپنے اردگرد کو اس جراثيم سے
محفوظ رکھنا ہے -
|
|
5: حرا مانی
مشہور اداکارہ حرامانی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اپنے شوہر مانی کے
ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اور ان کے شوہر نے ماسک لگایا
ہوا ہے مگر ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں- اور انہوں نے لوگوں کو یہ پیغام دیا
کہ اگر کرونا وائرس سے محفوظ رہنا ہے تو اس کے لیے خود کو گھر تک محدود
رکھنا ضروری ہے-
|
|
6: عائشہ عمر
عائشہ عمر نے تئیس مارچ کے حوالے سے ایک قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس
وبائی مرض کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے تمام پاکستانیوں کو خود سے یہ عہد کرنا
چاہیے کہ جب تک اس وبا سے چھٹکارہ نہیں پا سکیں تب تک ہم خود کو گھروں تک
محدود کر دیں- اور یہ ہم صرف اپنے لیۓ نہ کریں بلکہ یہ عمل ہم اپنے بزرگوں
اپنے بچوں کے لیۓ کریں تاکہ ہم اپنے پیاروں کو اس مرض سے بچا سکیں ۔ اپنے
گھریلو ملازمین کو تنخواہ دیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو چھٹیاں دیں تاکہ
وہ بھی اپنا گھر چلا سکیں اس وقت بہادری دکھانے کے بجائے ہوشمندی کا مظاہرہ
کریں- اور اگلے تیین ہفتوں کے لیے خود کو اپنے گھروں تک محدود کردیں-
|
View this post on Instagram . . The single most important thing we can do together as a nation today, on #pakistanday is to confine ourselves to our homes, to self-quarantine, to practice social distancing....so let’s pledge to do that with all honesty just for a few weeks, until we are able to contain this monster called the coronavirus....and then to take care of our hygiene and that of our homes....donate as much as is in your means to the ones who are less fortunate than us, the ones who are dependent on a daily income, the ones who have no means of sustaining themselves at this time of utter crisis.....and be grateful...grateful for a roof over our heads, for food on our plates, for health, for family, for friends..... pray, pray for the health and healing of not just the ones close to us, but the entire nation and that of the rest of the world...there is so much power in collective prayer....we are all inter-connected.... we are all codependent and we are all in this together.... May our country heal and recover from this Pandemic very soon.... InshAllah 🤲 #pakistanzindabad #covid_19 #pakistanfightscorona #23rdmarch A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar) on |
7: احمد علی بٹ
مشہور مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے اپنے مخصوص انداز میں لوگوں کو یہ
پیغام دیا کہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں اور جو لوگ خود کو بہت کول ثابت
کر رہے ہیں اور شادیاں اور دعوتیں اٹینڈ کر رہے ہیں ان لوگوں پر احمد علی
بٹ نے سخت تنقید کی- اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ کہنا تھا کہ اچھے طریقے
سے گھروں میں وقت گزاریں اور اس کے ساتھ ساتھ نماز کے ذریعے اللہ سے رجوع
کریں-
|
|
8: سجل علی اور احد رضا میر
نوبیاہتا جوڑے سجل علی اور احد رضا میر نے عوام کو کرونا وائرس کے حوالے سے
اپنے پیغام میں یہ بتایا کہ خود کو گھروں تک محدود کر لیں اور کم از کم بیس
سیکنڈ تک ہاتھ صابن سے دھوئيں-
|
|