ان کے آگے ہر ہیروئن ذرا ہلکی پڑجاتی ہے۔۔۔انڈسٹری کے خوبصورت ہیروز

image


لڑکیاں تو میک اپ اور تیاری کے لبادے میں ڈھل کر حسن کے معیار تک پہنچ جاتی ہیں لیکن لڑکوں کو یہ سب کئے بغیر بھی ان کے اصلی حسن پر ہی دیکھا جاتا ہے۔۔۔پاکستانی شوبز کے کچھ ہیروز اتنے اچھے اور پرکشش ہیں کہ ان کے آگے ہر خوبصورت لڑکی بھی تھوڑی ہلکی پڑجاتی ہے-

میکال ذوالفقار
میکال ذوالفقار کی شخصیت اور شکل دونوں ہی اتنے پرکشش ہیں کہ کہانی میں ہیروئن کو بعد میں دیکھا جاتا ہے اور لڑکیاں پہلے ہی ہیرو کی دیوانی ہوجاتی ہیں۔۔۔یوں تو ذاتی زندگی میں ان کی ہیروئن انہیں چھوڑ کر جاچکی ہیں لیکن ظاہری خوبصورتی میں میکال ذوالفقار کو بہترین ہیرو تصور کیا جاتا ہے-

image


عمران عباس
ایسا لڑکا تو خوابوں میں ہی نظر آتا ہے جس کی رنگین آنکھیں، نپے تلے نقش اور پتلے ہونٹ۔۔۔ایسا لگتا ہے کہ اس ہیرو کو حسن کے ہی سانچے میں ڈھالا گیا ہے۔۔۔یہ جس ہیروئن کے ساتھ بھی آئیں توجہ کا مرکز بن ہی جاتے ہیں۔۔۔کہیں ان کے لفظ بولتے ہیں اور کہیں ان کی آنکھیں-

image


بلال عباس
بھولے بھالے چہرے پر پرکشش شخصیت سے بھرپور بلال عباس کو نوجوان خواتین میں کافی پسند کیا جاتا ہے اور جب انہیں ڈرامہ بلا میں اشنا شاہ کے ساتھ دیکھا گیا تو بہت ساری لڑکیوں کو یہ اعتراض رہا کہ وہ ان کے سامنے بالکل بھی نہیں جچ رہیں۔۔۔اور بلال عباس سے بڑی بھی لگ رہی ہیں۔۔۔

image


عماد عرفانی
ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والا یہ ہینڈسم اور خوبصورت نوجوان جب ڈرامہ ’’چیخ‘‘ میں صبا قمر کے شوہر بنے تو دلوں پر حکومت کرنے لگے۔۔۔ایک تو حسن اوپر سے بیوی کا ساتھ دینے والا بہترین انداز۔۔۔خواتین ان کو کیسے نا پسند کرتیں۔۔۔یوں تو انہیں پہلے بھی سراہا جاتا تھا لیکن اس ڈرامہ کے بعد تو جیسے یہ لڑکیوں کے آئیڈیل ہی بن گئے-

image


شہریار منور صدیقی
ہالی وڈ کے ہیروز جیسا فیس کٹ اور انتہائی دھیما لہجہ، خوبصورت آنکھیں اور پروقار شخصیت۔۔۔انہوں نے تو آتے ہی دلوں پر حکمرانی کرنا شروع کردی۔۔۔پھر فلموں میں جب ہیرو آئے تو لڑکیوں نے انہیں کافی پسند کیا۔۔۔مایا علی کے ساتھ ان کی جوڑی اس لئے جچتی ہے کیونکہ دونوں ہی چاند سورج کی جوڑی لگتے ہیں۔۔۔ان کی سابقہ منگنی کو اس لئے پسند نہیں کیا کہ لڑکیوں کو لگا کہ شاید شہریار اس سے بھی اچھی کوئی لڑکی کے ہیرو ہونے چاہیں۔۔۔لیکن ان کی سابقہ منگیتر بھی ایک بہت ہی قابل اور اچھی لڑکی تھیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: