ہر بار لگتا ہے محبت ہوگئی ہے لیکن۔۔۔محبت میں بار بار ناکامیاں پانے والے شوبز ستارے

image


ایسے کئی شوبز ستارے ہیں جن کی محبتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تو بنے ہی ایک دوسرے کے لئے ہیں لیکن کچھ عرصہ گزرتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی۔۔۔۔محبت میں دل بہت دکھتا ہے لیکن محبت میں انہیں کچھ نہیں ملتا-

جاوید شیخ
اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ آج بھی اپنی فٹنس اور ہینڈسم شخصیت کی وجہ سے کئی دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن کیا کہیں کہ محبت کے معاملے میں ان کے ستارے ذرا الٹے ہیں۔۔۔۔انہیں پیار ملتا ضرور ہے لیکن وہ ٹہرتا نہیں۔۔۔پھر چاہے وہ سلمی آغا ہو یا نیلی۔۔۔ثنا فخر ہو یا کوئی اور۔۔۔جاوید شیخ کی زندگی میں ہمیشہ محبت کی ناکامی کا آجاتا ہے موڑ۔۔۔جب بھی لگتا ہے کہ اب انہیں زندگی کا ساتھ ملے گا۔۔۔بس وہیں ان کی اس زندگی کو لگتا ہے زور کا جھٹکا۔۔۔اسی لئے سب کچھ ہے پاس لیکن محبت کے لئے آج بھی دل ہے اداس-

image


آغا علی
آغا علی بھی ایک ایسے مسافر ہیں جن کی زندگی میں محبت قدم تو رکھتی ہے لیکن سانس نہیں لے پاتی۔۔۔انہیں ایک بار نہیں بار بار یہ محبت ہوئی لیکن ہر بار ان کے ساتھ وقت دھوکہ کرجاتا ہے۔۔ایک دور میں سارہ خان کو لے کر تو سب کو یقین تھا کہ اب آغا علی نے زندگی سیٹ کرلی اور یہ محبت ان کی آخری ہے۔۔۔لیکن یہ کیا۔۔۔باوجود اس اقرار کے بھی آغا علی اور ان کی محبت کے بیچ دوریاں آگئیں اور دونوں نیا س بات کا اقرار کرلیا کہ ان کے راستے جدا جدا ہیں۔۔۔

image


صنم بلوچ
مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی اور اداکارہ صنم بلوچ کی زندگی میں بھی محبت کئی بار آئی لیکن پنپ نہیں پائی۔۔۔انہیں ماضی میں کئی محبتیں ہوئیں۔۔۔جن میں سے دو کے ساتھ شادی بھی ہوئی لیکن وہ چل نا پائی۔۔۔پھر ان کی زندگی میں عبداﷲ آئے۔۔۔یہ بھی شدید محبت تھی لیکن یہ محبت بھی وقت کے ساتھ دم توڑ گئی اور پانچ سال کے عرصہ بھی نا چل پائی۔۔۔آج کل صنم بلوچ اسکرین سے غائب ہیں ۔۔۔لیکن دعا ہے کہ انہیں سچی محبت مل جائے

image


میرا
میرا جی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر کسی کو ان کی محبت مل جائے تو وہ بہت خوش قسمت ہوگا کیونکہ میرا جی اپنے چاہنے والوں کی بہت قدر کرتی ہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کی زندگی میں آنے والے ہر انسان نے انہیں استعمال ہی کیا اور ان کے ساتھ محبت کرنے کے جھوٹے دعوے کئے۔۔۔میرا جی کو محبت کی سچائی سے آج تک ملاقات کرنے کا موقع نہیں ملا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ کئی فلمسٹار نے انہیں شادی کی آفر کی لیکن بات آگے نہیں بڑھائی جن میں ایک نام سعود کا بھی ہے

image


اظفر علی
یہ نہیں جانتے کہ اظفر کو محبت راس نہیں یا محبت کو اظفر راس نہیں۔۔۔کیونکہ انہیں زندگی میں محبت ملی ضرور ، بس انہوں نے اسے اپنے ہاتھوں سے گنوا دیا۔۔۔ہر بار ان کی محبت کی شدت دیکھ کر لگتا تھا کہ اب انہیں کوئی جدا نہیں کر سکتا لیکن ایسا ہوتا نہیں تھا اور وہ ایک بار پھر محبت کے ہاتھوں رسوا ہوجاتے۔۔۔یا شاید محبت ان کے ہاتھوں رسوا ہوجاتی ہے۔۔۔بہرحال ان دونوں کی د وستی فی الوقت ممکن نظر نہیں آتی

image
YOU MAY ALSO LIKE: