|
کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور ہر انسان کے اس دنیا میں آنے سے
قبل اس کا جوڑا اللہ تعالیٰ نے بنا دیا ہوتا ہے- مگر اس دنیا میں کچھ افراد
ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے جیون ساتھی کے طور پر کاتب تقدیر نے ایک سے زیادہ
افراد کا چناؤ کیا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ اس دنیا میں ایک بار
نہیں بلکہ بار بار شادی کرتے ہیں- ایسے ہی جڑے شوبز کے کچھ افراد کے بارے
میں آج ہم آپ کو بتائيں گے-
1: فیصل قریشی
مشہور اداکار فیصل قریشی کی ازدواجی زندگی اس حوالے سے دوسروں سے کافی حد
تک مختلف ہے کہ بظاہر بہت پرسکون نظر آنے والے فیصل قریشی کی ازدواجی زندگی
اس سکون سے محروم رہی- ان کی پہلی شادی انتہائی کم عمری میں ہوئی اس شادی
سے ان کو اللہ نے ایک بیٹی سے بھی نوازا مگر یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل
سکی اور طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی- اس کے بعد چوبیس سال کی عمر میں فیصل
قریشی نے دوسری شادی کی مگر یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی چل سکی اور ایک
دفعہ پھر طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی- اس کے بعد فیصل قریشی نے شادی کے لیے
ثنا کا انتخاب کیا اور 2010 میں شادی کا فیصلہ کیا ان کی یہ شادی کامیابی
سے چل رہی ہے اور اس سے اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں-
|
|
2: شمعون عباسی
اداکار اور ہدایت کار کی پہلی شادی جویریہ عباسی سے ہوئی مگر یہ شادی
کامیاب نہ ہو سکی اور ایک بیٹی کے بعد طلاق تک جا پہنچی- اس کے بعد شمعون
عباسی نے حمیمہ ملک کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا مگر یہ فیصلہ بھی ان کی
زندگی کو سکون سے آشنا نہ کر سکا اور شادی کے چند سالوں کے بعد یہ شادی بھی
طلاق تک پہنچ کر ختم ہو گئی- اس کے بعد شمعون عباسی نے ایک کینیڈین شہریت
یافتہ لڑکی جویریہ رندھاوا کا انتخاب کیا مگر ایک بیٹی کی پیدائش کے بعد یہ
شادی بھی ناکامی سے دوچار ہوئی اور آجکل شمعون عباسی تنہا ہی زندگی کا سفر
کاٹ رہے ہیں-
|
|
3: نور
اداکارہ نور کا شمار بھی ان چند خواتین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی زندگی
مستقل مدو جزر کا شکار رہی- ان کی پہلی شادی دبئی کے ایک ہندو تاجر وکرم
بندیانی سے ہوئی مگر یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور نور وکرم سے
علیحدگی کے بعد واپس پاکستان آگئيں- دوسری شادی انہوں نے ہدایت کار فاروق
مینگل سے کی مگر وہ بھی ناکامی سے دوچار ہوئی- اس کے بعد ان کی تیسری شادی
عون چوہدری کے ساتھ ہوئی جو عمران خان کے قریبی رفقا میں شامل ہیں مگر یہ
شادی بھی کامیاب نہ ہو سکی اور ایک بیٹی کے بعد نور نے ان سے بھی طلاق لے
لی- اس کے بعد نور نے چوتھی شادی کے لیے معروف موسیقار گھرانے کے گلوکار
حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد کا انتخاب کیا مگر یہ شادی بھی جلد طلاق پر
پہنچ کر ختم ہو گئی- اب اگرچہ نور کی پانچویں شادی کی افواہیں گرم ہیں مگر
اس حوالے سے اداکارہ نے کسی بھی قسم کی تصدیق و تردید نہیں کی ہے-
|
|