میری بیٹی اب مجھ پر حکم چلاتی ہے۔۔۔شوبز کی خوبصورت خواتین جن کی بیٹیاں بڑی ہوگئی ہیں

image


شوبز میں ایسی کئی خواتین ہیں جو آج بھی ہیروئن کے روپ میں ہی آرہی ہیں اور ان کے چارم میں کوئی کمی نہیں آئی۔۔۔وہ اپنی ہی بیٹیوں کی بڑی بہن لگتی ہیں اور ان کی بیٹیاں اب ان کے قد کاٹھ کو چھو رہی ہیں-

جویریہ عباسی اور ان کی بیٹی انزلہ عباسی
وقت پر لگا کر اڑ گیا اور وہ جویریہ عباسی جو ایکٹنگ چیلنج سے خود کو منوا کر انڈسٹری پر راج کر رہی تھیں آج ان کی بیٹی بھی جوان ہوگئی ہے۔۔۔جویریہ عباسی آج بھی اتنی ہی نوجوان نظر آتی ہیں جتنی وہ پہلے تھیں۔۔۔ماہ و سال نے بس اتنا اثر ڈالا کہ عمر کے چند اوراق پلٹتے چلے گئے اور وہ کھلنڈری لڑکی سے ایک سمجھدار ماں بن گئیں۔۔۔جویریہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی انزلہ اور ان کے درمیان دوستوں جیسا رشتہ ہے۔۔۔وہ ماں بننا بھی چاہتی ہیں لیکن بیٹی اکثر حکم چلاتی ہے۔۔۔کیونکہ شاید وہ ایک مخصوص قسم کی ماں نہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اپنی بیٹی کو لباس پر ٹوکتی ہیں اور اسی وقت ٹوکتی ہیں جب وہ کہیں نکلنے والی ہو۔۔۔ان کی بیٹی کو بس یہ اعتراض ہے کہ آپ ٹوکتی بہت ہیں۔۔۔

image


جویریہ سعود اور ان کی بیٹی جنت
یوں تو جنت ابھی ٹین ایجر ہیں لیکن وہ دماغی طور پر اور ٹیلنٹ کے لحاظ سے اپنی عمر سے کافی بڑی لگتی ہیں۔۔۔جویریہ سعود آج بھی اسی بھولے بھالے چہرے کے ساتھ انڈسٹری پر مختلف انداز میں راج کر رہی ہیں۔۔۔کبھی اداکاری، کبھی نعت خوانی تو کبھی میزبانی۔۔ اور اب اپنی بیٹی کو بھی وہ وقتاً فوقتاً اس فیلڈ سے متعارف کرواتی ہیں۔۔۔جویریہ سعود نے پچھلے دنوں ان لوگوں کو کرارا جواب دیا جو ان کی بیٹی یا بیٹے پر انگلی اٹھاتے ہیں۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی بہت تمیزدار اور معصوم دل کی ہے اور میں اس پر اٹھنے والی کسی بھی انگلی کو یا آواز کو برداشت نہیں کروں گی۔۔۔دونوں ماں بیٹی کم اور بہنیں زیادہ لگتی ہیں

image


شائستہ لودھی اور ان کی بیٹی ایمان
ڈاکٹر شائستہ لودھی کی چھوٹی بیٹی ایمان بھی ٹین ایج میں قدم رکھ چکی ہیں اور قد کاٹھ میں اپنی امی سے بھی آگے نکل چکی ہیں۔۔۔ایمان کا انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا۔۔۔لیکن وہ اپنی امی کی طرح ڈاکٹری کے پروفیشن میں ضرور نظر آسکتی ہیں مستقبل میں۔۔۔شائستہ لودھی نے اپنی جلد اور اپنی شخصیت کا آج بھی اتنا ہی خیال رکھا ہے اور وہ بھی اپنے بچوں کی بہن ہی لگتی ہیں۔۔لیکن اب ان کی بیٹی بھی بڑی ہوگئی ہے اور وہ ابھی تک عمر کے اسی فیز میں رک سی گئی ہیں۔۔۔ان کے چہرے پر عمر نے اپنا کوئی اثر نہیں چھوڑا

image
YOU MAY ALSO LIKE: