|
|
پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک ایسا تماشا ہے جہاں روز نیا میلہ سجتا ہے اور اس
میلے میں کوئی داد وصول کرتا ہے اور کوئی بنا نظروں میں آئے گھر لوٹ جاتا
ہے۔۔۔لیکن یہ میلہ سجتا روز ہے۔۔میلے میں جیت اس کی ہوتی ہے جس کا دھیان
صرف کام پر ہوتا ہے اور اسے اپنے اردگرد سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا۔۔لیکن
کیا کہیں کانوں کے کچے پن کا۔۔۔جو یہاں اداکاراؤں کو کمزور بنانے میں ہمیشہ
آگے رہتے ہیں۔۔۔ان پر اعتبار کر کے وہ اپنی زندگی کو اکثر داؤ پر لگا دیتی
ہیں- |
|
فلمسٹار نور |
یوں تو فلم اسٹار نور اب انڈسٹری سے کوئی رابطہ نہیں رکھتیں اور انہوں نے
اپنی ایک الگ دنیا بسا لی ہے۔۔۔لیکن جب تک وہ انڈسٹری میں رہیں ان کے کچے
کانوں نے انہیں بہت بڑے بڑے دھچکے دیئے۔۔۔وہ جب بھی کسی شادی میں بندھتیں
تو اپنے کانوں کو کھول دیتیں اور اس میں پڑنے والی ہر آواز کو حرف آخر مان
کر اس پر اعتبار کر لیتیں۔۔۔ہر ایک سے پوچھتیں کہ اور کیا کیا پتہ ہے تمہیں
میرے شوہر کے بارے میں اور یوں یہ معاملہ خراب ہوجاتا۔۔۔کیونکہ اس رشتے کی
مضبوط کڑی ہوتا ہے اعتبار۔۔۔ |
|
|
نادیہ خان |
مارننگ شو کی میزبانوں کو تو کان کا کچا کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا اور
نادیہ خان تو اس معاملے میں سب سے آگے رہی ہیں۔۔۔کیونکہ جب تک وہ میزبانی
کرتی رہیں ان کی ٹیم اور اکثر اردگرد کے لوگ انہیں دوسری میزبانوں کے خلاف
بھرتے رہے اور وہ ہمیشہ ان کی باتوں کو نا صرف غور سے سنتیں بلکہ اپنے شو
میں اس کی بھڑاس بھی نکال دیتیں۔۔۔بنا یہ تحقیق کئے کہ ایسی کوئی بات ہوئی
بھی ہے یا نہیں۔۔کانوں کیا س کچے پن نے اکثر ان کی دوستیوں کو خراب کیا اور
بہت سارے شوبز کے ستارے ان سے پوچھتے بھی تھے کہ آخر تم خفا کیوں ہو- |
|
|
صدف کنول |
یہ سچ ہے کہ صدف کنول ایک بہت اچھی ماڈل ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں
کہ لوگ صرف انہی کی بات کرتے ہیں۔۔۔صدف کے کئی انٹرویوز ایسے ہیں جس میں وہ
کسی نا کسی کو نشانہ بناتی ہیں۔۔۔کبھی انہیں لگتا ہے کہ منشا پاشا کو ان سے
کوئی مسئلہ ہے ، کبھی انہیں مانی پر اعتراض ہوتا ہے۔۔۔یہ سمجھ نہیں آتا کہ
آخر صدف کنول کو کوئی یہ کیوں نہیں سمجھاتا کہ جو بھی آپ کے کان بھر رہا ہے
وہ آپ کا بھلا نہیں چاہتا- |
|
|
ہانیہ عامر |
ہانیہ عامر کیوٹ صحیح لیکن ابھی انہیں بہت وقت ہے سمجھدار بننے میں اور
اپنے دوستوں ا ور دشمنوں کو پہچاننے میں۔۔۔زرا سی بات پر وہ بگڑ جاتی ہیں
اور ان کی خفگی سوشل میڈیا پر سامنے بھی آجاتی ہے۔۔۔انہیں آدھی بات پتہ
چلتی ہے اور وہ کہانی خود بنا لیتی ہیں۔۔۔اکثر انٹرویوز میں انہیں بولتا
دیکھ کر یوں لگا کہ وہ آدھی انڈسٹری سے ناراض ہیں۔۔یہ اور بات ہے کہ وہ
ساری باتیں ہوں گی جو انہیں لوگوں نے بتائیں ہوں گی۔۔۔کانوں کا کچا ہونا
بھی آپ کو نقصان پہنچا دیتا ہے - |
|