تعارف: -
جامعہ اسلامیہ نورباغ ،کوسہ ممبرا،ضلع تھانہ (ممبئی ) مہاراشٹرایک دینی ،علمی
،رفاہی اور اقامتی ادارہ ہے ،جہاں تعلیم وتعلم اور درس وتدریس کے علاوہ
مختلف شعبہ جات اپنی اپنی خدمات انجام دینے میں سرگرم عمل ہیں ۔یہاں درس
وتدریس کے علاوہ شعبۂ نشرواشاعت اور تصنیف وتالیف کا ایک منظم و مستقل
شعبہ ہے ،جہاں سےہرسال نادی النور للبنین وللبنات کے سالانہ مجلہ النورکے
علاوہ ماہ ِستمبر ۲۰۱۵ء سے باقاعدہ طور پر جامعہ اسلامیہ کے وسیع پلیٹ
فارم سے جامعہ کے صدر ڈاکٹر عبدالمبین خان صاحب کی زیر سرپرستی ،
مدیرالجامعہ فضیلۃ الدکتور عبدالحکیم عبدالسلام مدنی کی زیر نگرانی،وکیل
الجامعہ فضیلۃ الشیخ فیصل عبدالحکیم مدنی کی ماتحتی اور فضیلۃ الشیخ
عبدالباری شفیق أحمد السلفی کی ادارت میںایک دینی وعلمی ،تحقیقی واصلاحی ،ادبی
نیزسیاسی وسماجی مجلہ بنام ’’ماہنامہ مجلّہ’’ النور‘‘ ممبئی ‘‘ کا باضابطہ
طور پر اجراء کیاگیا۔ جو تادم تحریر اپنی آن بان شان کے ساتھ بلاناغہ
تسلسل کے ساتھ جاری ہے اورکتاب وسنت کی تعلیمات کو ملک وبیرون ملک میں عام
کررہاہے ۔
خصوصیات :
ماہنامہ مجلّہ النور ممبئی ایک ایسا ماہانہ رسالہ ہے جس میں ملک وبیرون ملک
کے ممتاز اہل علم وقلم کےدینی ، علمی وتحقیقی ،سیاسی وسماجی اورادبی وطبی
مضامین ونگارشات نیز جامعہ وجماعت کی خبریں وقتا فوقتا اور حسب ضرورت شائع
ہوتی رہتی ہیں ۔ جامعہ اسلامیہ کا یہ ترجمان چند سالوں میں بحمدللہ کافی
ترقی پر ہے ،علماء ،ادباء اور دانشوران قوم وملت نیز عوام الناس میں اس کی
کافی مقبولیت ہے ۔یہ مجلہ ۵۲؍صفحات پر مشتمل نہایت ہی دیدہ زیب ٹائٹل اور
معیار ی کاغذ پر ہرماہ کے شروع میں شائع کیاجاتاہے ۔تاابتداء یعنی ماہ
ستمبر۲۰۱۵ تا مارچ ۲۰۲۰ بلاناغہ (عددمسلسل)اس کا ۵۵؍شمارہ چھپ کر منظر
عام پر آچکا ہے ۔ مجلہ النور ممبئی حکومت ہند کے یہاں رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ
پوسٹ رجسٹرڈ بھی ہے ،جس کی ماہانہ فیس ۳۰؍روپئے اور سالانہ ممبری فیس فقط
تین سو( ۳۰۰) روپئے ہے۔الحمدللہ فی الحال اس کے ۲۸۰؍ممبران ہیں،چنانچہ
مجلّہ کو ملک کے مختلف صوبوں ،علاقوں اور شہروں میں بذریعۂ ڈاک ارسال کیا
جاتا ہے ۔ ساتھ ہی دوردرازنیز بیرون ملک رہنے والے قارئین کرام کی آسانی
واستفادہ کی خاطر پی ڈی ایف کی شکل میں گوگل ڈرائیو ،وہاٹس ایپ ،فیس بک اور
ٹوئیٹر کے ذریعے پوری دنیا میں شئیر کیاجاتاہے ،جس سے اہل علم کو کافی
فائدہ پہنچتاہے جس کی مقبولیت کی خاطر اہل علم ودانش،طلبہ اور عوام النا س
کا شدت سے انتظار رہتاہے جو اس کی قبولیت کی واضح دلیل ہے ۔
ذمہ داران ماہنامہ مجلہ النورممبئی
سرپرست : ڈاکٹر عبدالمبین خان نگران اعلیٰ : ڈاکٹر عبدالحکیم عبدالسلام
مدنی
مدیر مسئول : فیصل عبدالحکیم نوری مدنی مدیر مجلّہ : عبدالباری شفیق
أحمدالسلفی
آنر ،پرنٹر ،پبلشر : ابوالکلام عبدالسمیع نوری ریاضی
انوار القرآن: ماہنامہ مجلہ النور کا یہ مستقل کالم فضیلۃ الشیخ
أبوالوسیم سمیع أختر أزہری صاحب لکھتے ہیں ،جب کہ کبھی کبھی مدیرالجامعہ
ڈاکٹر عبدالحکیم مدنی اور مولاناعبدالباری شفیق أحمد سلفی صاحب بھی لکھتے
ہیں۔
انوارالحدیث : مجلہ کا یہ مستقل کالم مدیرمسئول فضیلۃ الشیخ فیصل عبدالحکیم
مدنی لکھتے ہیں ،جب کہ ان کی عدیم الفرصتی وعدم موجودگی میںمولانا فضل
الرحمٰن محمداویس مدنی ،مولانا عبدالباری سلفی اور فضیلۃ الشیخ ابوالکلام
عبدالسمیع نوری ریاضی صاحب لکھتے ہیں۔
اداریہ : ماہنامہ مجلہ النور ممبئی کا یہ خصوصی کالم مدیرمجلّہ فضیلۃ الشیخ
عبدالباری شفیق أحمد السلفی اورگاہے بگاہے ابن راغب فیضی صاحب بھی لکھتے
ہیں ۔
مستقل کالم نگار : ڈاکٹرعبدالمبین خان ،أبوالوسیم سمیع أختر أزہری ،عبدالمعید
مد نی (علی گڈھ)محمداخترراغب اللہ فیضی ،فیصل عبدالحکیم مدنی ، عبدالباری
شفیق سلفی ، عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن محمدی اعظمی، عبدالرحمٰن طارق اثری ،
مقبول احمد سلفی ، ابوالمرجان فیضی ، ممتاز عالم محمد نسیم مدنی ،رضوان
اللہ عبدالرئوف سراجی، رشید سمیع سلفی ،افروزعالم ذکراللہ سلفی ۔ وغیرھم ۔
گاہے بگاہے مضمون نگار:
ڈاکٹرعبدالحکیم عبدالسلام مدنی ،فضیلۃ الشیخ صلاح الدین مقبول احمد مدنی ،
ڈاکٹر اجمل منظور مدنی ،مقصود الحسن فیضی ،ڈاکٹر وسیم محمدی مدنی ،محمد
خالد جمیل مکی ، مصطفیٰ اجمل مدنی ،پروفیسر شمس الرب خان ، حافظ خلیل
الرحمٰن سنابلی ، ابوالکلام عبد السمیع نوری ریاضی ، فضل الرحمٰن محمد اویس
مدنی ، عبدالولی عبدالقوی مدنی ، محمدعرفان شیخ یونس سراجی ،محبوب عالم
سلفی، حمیداللہ سلفی ، سعود احمد مقصود احمد مدنی ، ابوالبیان رفعت سلفی ،ندیم
احمدانصاری ،صغیر احمدمحمدشفیع نوری مدنی،ام ہشام نوریہ ۔ وغیرہم
قبولیت عام :
ماہنامہ مجلہ النور ممبئی الحمدللہ اہل علم وفضل اور عوام میں کافی مقبول
ہے ،ا س کے مضامین کافی عمدہ ،سلیس اور معیاری ،دینی واصلاحی ،تحقیقی
وسماجی اورادبی ہوتے ہیں ،عصر حاضر اور فکر ونظر کے عنوان سےعبدالباری
شفیق،ڈاکٹراجمل منظورمدنی،رشیدسمیع سلفی ابن راغب اوردیگر اہل علم کے خصوصی
مضامین قابل مطالعہ ہوتے ہیں ،جب کہ دینیات ،اصلاحیات ،سماجیات ،سیاسیات
اور ادبیات کے عناوین کے تحت بھی ملک وبیرون ملک کے مشاہیر علماوفضلاا
وراہل قلم اپنے قیمتی وتحقیقی مضامین سے مجلہ کے حسن کو دوبالا فرماتے ہیں
۔ دیدہ زیب ٹائٹل اور عمدہ کاغذ پر مشتمل ۵۲ ؍ صفحات کایہ مجلہ کافی معیاری
و لائق مطالعہ رہتاہے ، تاکہ عوام وخواص کو پڑھنے میں دشواری نہ ہو ،فی
الحال مجلہ کے ۲۸۰ ؍ممبران ہیں جن کے پاس الحمدللہ باضابطہ ہر مہینہ پابندی
کے ساتھ ارسال کیاجاتاہے ۔ دعاہے کہ مولیٰ اس مجلہ کو مزید ترقی دے ،اہل
علم کے قلم میں مزید چاشنی اور تاثیر وسلاست پیدافرمائے اور ذمہ داران مجلہ
کے قلوب واعمال میں اخلاص پیدا فرمائے اورجامعہ کے اس ترجمان کو دن دونی
رات چوگنی ترقی عطافرمائے اور ہمیشہ جاری وساری رکھے۔ آمین !
رابطہ وپوسٹل ایڈریس : (برائے خط وکتابت )
مدیر ماہنامہ مجلہ النور-جامعہ اسلامیہ نورباغ ،الماس کالونی روڈ ،کوسہ
،ممبرا ضلع تھانہ (ممبئی ) مہاراشٹر |