مجھے ناز ہے اپنے سسر پر جنہوں نے اپنے بیٹے کی اتنی اچھی تربیت کی۔۔۔شوبز کی بہوئیں جن کے سسر ہیں کمال

image


عام طور پر ساسوں کی شکایتیں تو سامنے آتی ہیں لیکن سسر کو بہو کی زندگی میں باپ کی طرح ٹھنڈی چھاؤں ہی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔انڈسٹری میں ایسی کئی بہوئیں ہیں جن کے سسر کی بدولت وہ ایک اچھے شوہر اور ایک اچھے گھر کی فرد بنیں-

مدیحہ رضوی کے سسر رشید ناز
اداکارہ دیبا کی صاحبزادی مدیحہ رضوی کا تعلق بھی شوبز سے ہے اور وہ کافی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔۔۔ان کی شادی اپنے دوست حسن نعمان سے ہوئی جو کہ خود بھی ایک اداکار ہیں اور مشہور اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔۔۔رشید ناز ایک کمال آدمی ہیں جن کو بظاہر بہت سخت مزاج مانا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔۔۔ان کی تربیت اتنی اچھی ہے کہ مدیحہ رشک کرتی ہیں۔۔۔کیونکہ مدیحہ کے شوہر حسن نعمان ہر طرح سے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں بیٹیوں کی پرورش میں اور دیگر کاموں میں۔۔۔یہ سب کچھ اس لئے ممکن ہوا کیونکہ رشید ناز کی تربیت میں بیٹیوں اور بہؤں کی عزت سب سے پہلے ہے۔۔۔

image


سجل علی کے سسر آصف رضا میر
اداکارہ سجل علی کی حال ہی میں آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر سے شادی ہوئی اور سوشل میڈیا اس خوبصورت جوڑی پر رشک کر رہی ہے۔۔۔لیکن ساتھ ہی تصاویر اور سجل علی کی محبت سے اندازہ ہورہا ہے کہ اس گھر میں اپنے سسر کی خود سب سے بڑی فین ہیں۔۔۔آصف رضا میر کے گھر میں کوئی بیٹی نہیں اور سجل کی صورت میں انہیں ایک بیٹی بھی مل گئی ہے۔۔۔ان کی محبت اور بے حد شفقت بھری تصاویر اور انداز بتارہا تھا کہ سجل اور ان کے سسر آصف رضا میر کی جوڑی خوب جمنے والی ہے اور کوئی دے نا دے لیکن سسر تو اپنی بہو کا ہی ساتھ دیں گے-

image


حرا مانی اور ان کے سسر مرحوم ثاقب شیخ
اداکارہ حرا مانی کی شادی سینئر اداکار ثاقب شیخ کے صاحبزادے سلمان ثاقب یعنی مانی سے ہوئی۔۔۔یہ ایک محبت کی شادی تھی اور مانی کی لاابالی طبیعت کو دیکھتے ہوئے حرا کے والدین اس رشتے کے لئے قطعی راضی نہیں تھے کیونکہ ان کی بیٹی اکلوتی اور کافی لاڈلی تھی۔۔۔انہیں مانی ایک لابالی اور بے کار نوجوان لگا اپنی بیٹی کے لئے ۔۔۔لیکن جب مانی اپنے والد ثاقب شیخ کے ساتھ گئے تو رشتہ فوراً پکا ہوگیا۔۔۔اس کی وجہ تھی ثاقب شیخ کی محبت بھری سنجیدہ شخصیت۔۔۔حرا نے بھی اپنے سسر کے ساتھ ہمیشہ محبت اور پیار کے ساتھ زندگی گزاری اور ان دونوں کی جوڑی کو بھی ایک مثالی سسر اور بہو کی جوڑی مانا جاتا تھا

image


سائرہ شہروز اور ان کے سابقہ سسر بہروز سبزواری
انڈسٹری میں یوں بھی بہروز سبزواری کو بہترین باپ مانا جاتا ہے اور جب اس باپ نے اپنی بہو تلاش کی تو یہ عہد کیا کہ وہ ہمیشہ اس کو پیار اور محبت کے ساتھ رکھیں گے۔۔۔سائرہ شہروز نے جب تک یہ شادی قائم رہی اپنے ساس اور سسر کی ہمیشہ تعریف ہی کی اور سسر کے ساتھ تو ایک فلم میں کام بھی کیا۔۔۔ان دونوں کی جوڑی میں خاص بات یہ تھی کہ سائرہ کو اپنے بیٹے کے لئے پسند کرنے والے بھی خود سسر ہی تھے اور تنہائیاں ٹو کے فورا بعد ہی انہوں نے بات بھی پکی کردی تھی۔۔۔یوں تو اس جوڑی میں علیحدگی آچکی ہے لیکن سسر آج بھی سائرہ کو اسی طرح چاہتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: